یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏95 ص.‏ 1
  • جو کچھ ہمارے پاس ہے اُسکے لئے شکرگزار

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جو کچھ ہمارے پاس ہے اُسکے لئے شکرگزار
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏تم شکرگزار رہو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار کیا آپ مارچ؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • شکرگزاری کا اظہار کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ‏”‏تُم شکرگذار رہو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 4/‏95 ص.‏ 1

جو کچھ ہمارے پاس ہے اُسکے لئے شکرگزار

۱ ”‏خدا اپنی محبت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر مؤا۔“‏ (‏رومیوں ۵:‏۸‏)‏ ہم سب کو اُس عظیم قربانی کے لئے کس قدر شکرگزار ہونا چاہئے جو ہماری خاطر یہوؔواہ خدا اور اُسکے بیٹے دونوں نے پیش کی!‏ مسیح کے بہائے ہوئے خون کے وسیلے سے، ہمیں ہمیشہ کی زندگی کا موقع عطا کِیا گیا ہے، ایسی چیز جو ہمیں کوئی انسان نہیں دے سکتا۔‏

۲ ہم اپنی قدردانی کیسے دکھا سکتے ہیں؟ بہتیرے ایسے لوگ ہیں جو سچے علم کی پیاس رکھتے ہیں جو صرف خدا کے مُقدس کلام میں ہی پایا جا سکتا ہے۔ یہ یہوؔواہ کی مرضی ہے کہ وہ سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏)‏ ہم ’‏خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کا اعلان‘‏ کرنے سے سچائی کے لئے اپنی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ (‏لوقا ۴:‏۴۳‏)‏ اس کام میں مخلصانہ شرکت ظاہر کرتی ہے کہ ہم اس بات کی قدر کرتے ہیں کہ مسیح ہماری خاطر مؤا اور یہ کہ ہم دوسروں کو شاگرد بنانے کے اُس کے حکم کی تعمیل کرنے سے اُس کی نقل کرنا چاہتے ہیں۔—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۳ ہمارے لئے منادی کے بعض کونسے راستے کُھلے ہیں؟ کیا ہمارے لئے وقتاًفوقتاً امدادی پائنیروں کے طور پر اندراج کرانا ممکن ہے؟ لاگت کا حساب لگانے کے بعد، بعض باقاعدہ پائنیر خدمت اختیار کرنے کے لائق ہو سکتے ہیں۔ ان عمدہ مواقع سے فائدہ اُٹھا کر ہم وقت کی اُس مقدار کو بڑھا سکتے ہیں جو ہم بادشاہت کی خوشخبری کو پھیلانے میں صرف کرتے ہیں۔ ماضی میں ہو سکتا ہے آپ نے اندراج کرانے کی بابت سوچا ہو لیکن کچھ رُکاوٹیں تھیں۔ شاید آپ کے حالات بدل گئے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو کیا آپ نے پائنیر خدمت میں داخل ہونے یا ایک امدادی پائنیر کے طور پر خدمت کرنے کی بابت سنجیدگی سے سوچا ہے؟‏

۴ ہمارے گِردونواح میں جو کچھ رُونما ہو رہا ہے جب ہم اُس پر نگاہ کرتے ہیں تو ہماری شکرگزاری اَور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ پوری دنیا میں تشدد، نفرت اور فساد بڑھتا جا رہا ہے۔ پولسؔ نے بڑی عمدگی سے ہمارے زمانے کو ”‏بُرے“‏ کے طور پر بیان کِیا۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱‏)‏ ان پریشان‌کُن حالتوں کے درمیان، دوسروں تک پہنچانے کے لئے ہمارے پاس وافر خوشخبری ہے۔ ہمارے پاس دو عمدہ رسالے ہیں، مینارِنگہبانی اور جاگو!‏، اس ماہ ہم انفرادی کاپیاں یا سالانہ چندے پیش کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس متعدد موضوعات پر بروشر بھی ہیں۔ یہ مطبوعات اُن کے لئے حقیقی تازگی لا سکتی ہیں جو اِنہیں پڑھتے ہیں۔ جو کچھ ہمارے پاس ہے اُس کیلئے شکرگزاری کو ہمیں انہیں دوسروں کیساتھ بانٹنے میں فیاض ہونے کی تحریک دینی چاہئے۔—‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۶‏۔‏

۵ ایسا ہو سکتا ہے کہ جس علاقے میں آپ رہتے ہیں اُس میں لوگ روحانی باتوں کیلئے بہت کم دلچسپی ظاہر کرتے ہوں۔ اس کے برعکس، ایسے علاقے ہیں جو پھلدار ہیں۔ غیرملکی زبانوں والے گروہوں کے درمیان بہت دلچسپی دیکھی گئی ہے۔ اگر آپ ایک سے زیادہ زبان بولنے کے قابل ہیں تو کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اِس ملک کے اندر ایسے علاقے میں خدمت کر سکیں جہاں پر آپکی مدد کی واقعی ضرورت ہے؟ اس معاملے میں آپ کے سرکٹ نگہبان کے پاس کچھ تجاویز ہو سکتی ہیں۔‏

۶ جو کچھ ہمارے پاس ہے، واقعی اچھی چیزوں کی بہتات، اُسکے لئے شکرگزار ہونے کی ہر وجہ موجود ہے۔ یہوؔواہ کیلئے ہماری شکرگزاریوں کا بہترین اظہار دوسروں کو اُسکے نام اور مقاصد سے واقف کرانے کے ذریعے ہو سکتا ہے۔—‏یسعیاہ ۱۲:‏۴، ۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں