اکثریت کو تحریک دینے والا جوشوجذبہ
پولس نے کرنتھیوں کی تعریف کی کیونکہ ایک نیک کام کے لئے اُن کی ”سرگرمی نے اکثر لوگوں کو اُبھارا“ تھا۔ (۲-کر ۹:۲) اسی طرح سے ایک شخص، ایک خاندان، کتابی مطالعے کا ایک گروپ یا پوری کلیسیا منادی کے کام میں سرگرمی سے حصہ لیکر لوگوں کی اکثریت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ آپ درجذیل طریقوں سے خدمتگزاری کیلئے سرگرمی دکھا سکتے ہیں۔
▪ ہفتے کا دن رسالوں کی پیشکش کے لئے مخصوص کر دیں۔
▪ اتوار کو میدانی خدمت میں حصہ لیں۔
▪ لمبے دنوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے شام کے وقت گواہی دینے کے کام میں حصہ لیں۔
▪ خاص دنوں پر گواہی کے بندوبست میں حصہ لیں۔
▪ ملازمت یا سکول کی چھٹی کے دن کو خدمتگزاری کیلئے استعمال کریں۔
▪ سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران خدمتگزاری کی بھرپور حمایت کریں۔
▪ سال کے دوران ایک یا زیادہ مہینوں کیلئے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیں۔
▪ اگر ممکن ہو تو باقاعدہ پائنیر خدمت کیلئے اپنے حالات میں ردوبدل کریں۔
دیکھیں ۲۰۰۰ ائیربُک آف جیہوواز وِٹنسز، صفحہ ۱۷-۱۹۔