سوالی بکس
▪ جب کسی کی بحالی کا اعلان کِیا جاتا ہے تو کیا تالیاں بجانا مناسب ہے؟
یہوواہ نے اپنے فضلوکرم سے تائب خطاکاروں کیلئے دوبارہ اُسکی خوشنودی حاصل کرنے اور مسیحی کلیسیا میں بحال کئے جانے کیلئے ایک صحیفائی طریقہ فراہم کِیا ہے۔ (زبور ۵۱:۱۲، ۱۷) ہماری حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ ایسے موقع پر ہم تائب دل اشخاص کو اپنی محبت کا یقین دلائیں۔—۲-کر ۲:۶-۸۔
کسی عزیز یا رشتہدار کی بحالی پر اگرچہ ہم خوش ہوتے ہیں توبھی کلیسیا میں اُس شخص کی بحالی کے اعلان کے وقت باوقار طریقے سے خاموشی رہنی چاہئے۔ یکم اکتوبر، ۱۹۹۸ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۳۰ پر اس معاملے کو یوں پیش کِیا گیا ہے: ”تاہم، ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ کلیسیا کے بیشتر لوگ کسی شخص کے خارج کئے جانے یا بحالی کا باعث بننے والے مخصوص حالات سے واقف نہیں ہوتے ہیں۔ علاوہازیں، بعض ایسے بھی ہو سکتے ہیں جو تائب شخص کی خطاکاری سے—غالباً طویل مدت تک—ذاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں اور اُن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ لہٰذا، ایسے معاملات کو ملحوظِخاطر رکھتے ہوئے جب بحال کئے جانے کا اعلان ہوتا ہے تو یہ بات قابلِفہم ہے کہ ہمیں خیرمقدم کرنے کے اجتماعی اظہارات کی بجائے ذاتی طور پر ایسا کرنا چاہئے۔“
اگرچہ ہم کسی شخص کو سچائی میں واپس آتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں تاہم، اُس کی بحالی کے موقع پر تالیاں بجانا مناسب نہیں ہوگا۔