اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے فروری: خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے خاص کوشش کی جائیگی۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیلئے تقاضا بروشر دستیاب رکھیں اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں۔
▪ سیکرٹری اور خدمتی نگہبان کو تمام ریگولر پائنیرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے۔ اگر بعض کو اپنے گھنٹے پورا کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو بزرگوں کو مدد فراہم کرنے کا بندوبست کرنا چاہئے۔ تجاویز کیلئے سوسائٹی کی طرف سے یکم اکتوبر کے سالانہ خطوط ایس-۲۰۱ پر نظرثانی کریں۔ اس کے علاوہ اگست ۱۹۸۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ کے پیراگراف ۱۲-۲۰ کو بھی دیکھیں۔
▪ دستیاب نئے آڈیوکیسٹس:
اِگزیمیننگ دی سکرپچرز ڈیلی—2000 (چار والیم)—دوسرے گریڈ کی انگلش
پے اٹینشن ٹو ڈینیئلز پروفیسی! (تین والیم)—دوسرے گریڈ کی انگلش