خدمتی اجلاس برائے ستمبر
ہفتہ شروع از ستمبر ۶
گیت ۱۹۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۷ منٹ: ”کیا آپ ایک بامقصد کام کر رہے ہیں؟“ ایک منٹ سے بھی کم تمہید کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ آور منسڑی کتاب کے صفحات ۸۸-۸۹ سے تبصرہجات شامل کریں۔ اپنی خدمتگزاری میں ثابتقدم اور پوری طرح ماہر ہونے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۸ منٹ: ”اَے اولاد والو! اپنے بچوں کیلئے اچھا نمونہ قائم کرو۔“ ایک بزرگ کے ذریعے مختصر تعارف کے بعد اولاد والے دو بھائی مضمون پر گفتگو کرتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو بُری عادات سے بچانے کی بابت گفتگو کرتے ہیں جو سکول، ٹیلیویژن، دیگر لوگوں اور ایسے رشتہداروں کے ذریعے اُن پر اثرانداز ہو سکتی ہیں جو گواہ نہیں ہیں۔ بھائی گستاخانہ رُجحانات، دُنیاوی باتچیت اور لباس اور غیرصحتمندانہ تفریح پر غور کرتے ہیں۔ اچھا نمونہ قائم کرنے کی ضرورت پر غور کرنے کے بعد وہ خاندانی مطالعہ، کلیسیائی اجلاسوں اور میدانی خدمت کے لئے بڑے جوش کو بڑھانے کے طریقوں پر باتچیت کرتے ہیں۔—دیکھیں مینارِنگہبانی، جولائی ۱، ۱۹۹۹ صفحات ۸-۲۲ اور اویک!، ستمبر ۲۲، ۱۹۹۱ صفحات ۸-۹۔
گیت ۱۰۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۱۳
گیت ۱۷۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: گزشتہ سال ہماری کارکردگی کیسی رہی؟ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر۔ ۱۹۹۹ خدمتی سال کی کلیسیائی خدمتی رپورٹ سے اہم نکات کا اعادہ کریں۔ حاصل ہونے والی کامیابیوں کیلئے شاباش دیں۔ بہتری کی گنجائش والے حلقوں کی نشاندہی کریں۔ اجلاس کی حاضری اور بائبل مطالعے کرانے میں کلیسیا کی کارکردگی پر توجہ دلائیں۔ آئندہ سال کیلئے عملی نصبالعین کی خاکہکشی کریں۔
۲۰ منٹ: ”آپ ایک ہندو سے کیا کہیں گے؟“ سوالاًجواباً۔ کسی شخص کیساتھ مشترکہ بنیاد قائم کرنے کے فائدے پر زور دیں اور ان حلقوں کی نشاندہی کریں جہاں ہم ایک ہندو سے غالباً متفق ہونگے۔ اس بات کو اُجاگر کریں کہ کس طرح مجوزہ پیشکشوں میں کسی بھی طرح کے مذہبی پسمنظر رکھنے والوں کو گواہی دینے کیلئے ردوبدل کِیا جا سکتا ہے۔ ایک ہندو کو گواہی دینے کی خوب تیارشُدہ پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ مزید معلومات کیلئے، دیکھیں فروری ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا ضمیمہ؛ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ، صفحہ ۱۳، ۱۴؛ اور مینکائنڈز سرچ فار گاڈ، باب ۵۔
گیت ۱۴۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۰
گیت ۱۹۳
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات اور میدانی خدمت کے تجربات۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۸ منٹ: کریئٹر بُک کا اچھا استعمال کریں۔ تقریر اور مظاہرے۔ اپریل ۱۹۹۹ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نے واضح کِیا کہ کریئٹر بُک کسی بھی وقت ملنے والے لوگوں کو پیش کی جا سکتی ہے جو (۱) خدا پر اعتقاد نہیں رکھتے یا (۲) خدا پر اعتقاد تو رکھتے ہیں مگر اسکا کوئی حقیقی تصور نہیں رکھتے کہ وہ کون ہے یا اسکے اوصاف یا مقاصد کیا ہیں۔ کتاب کی پُشت پر سوچ کو اُبھارنے والے سوالات اور تبصرہجات کتاب کی پڑھائی کرنے میں دلچسپی کو اُبھارنے کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ یا صفحہ ۱۵۲ مفید طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ایک پبلشر شاید پوچھ سکتا ہے: ”نہایت پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے طریقے کے سلسلے میں سب سے بہترین مشورت کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے؟“ وہ اس شخص کو دکھا سکتا ہے کہ کس طرح معروف اربابِاختیار نے یسوع کے پہاڑی وعظ کی تعریف کی ہے، پھر اُس سے کہہ سکتا ہے کہ وہ نمایاںکردہ سات نکات میں سے ایک کا انتخاب کرے جو اُسے سب سے زیادہ دلچسپ لگتا ہے، نیز حوالہشُدہ آیات میں سے چند ایک پڑھ سکتا ہے۔ کریئٹر بُک پیش کرنے کیلئے ان دونوں تجاویز کا مظاہرہ کرائیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اس کتاب کو اپنے پاس رکھیں اور میدانی خدمت میں جہاں موزوں ہو اسے پیش کرنے کیلئے تیار رہیں۔
گیت ۱۷۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از ستمبر ۲۷
گیت ۱۴۱
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو ستمبر کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنا یاد کرائیں۔ اکتوبر کے دوران رسالوں کی تقسیم میں بھرپور شرکت کرنے کی خاطر منصوبہسازی کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔ پیشکشیں تیار کرنے کے سلسلے میں اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ پر دی گئی بعض تجاویز کا اعادہ کریں۔ حالیہ رسالوں کو استعمال کرتے ہوئے عمدہ نکاتِگفتگو کا ذکر کریں اور ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔
۱۵ منٹ: ”سچی پرستش مشرقی یورپ میں فروغ پا رہی ہے۔“ بزرگ سولاًجواباً باتچیت کرتا ہے۔ حالیہ ائیربُکس کے مطابق، متذکرہ ممالک میں ترقی کے تجربات یا ثبوت بیان کریں۔
گیت ۸۷ اور اختتامی دُعا۔