سچی پرستش مشرقی یورپ میں فروغ پا رہی ہے
۱ پہلی صدی کے مسیحی بادشاہت کے سرگرم مُناد تھے۔ جب کلیسیائیں ”شمار میں روزبروز زیادہ ہوتی گئیں“ تو اُنہیں بہت خوشی ہوئی۔ (اعما ۱۶:۵) اُنکی دلیرانہ منادی سچی پرستش کو ایشیا، افریقہ اور یورپ تک لے گئی جو ایمانداروں کی بڑی فصل پر منتج ہوئی۔
۲ اس آخری دَور میں، خاصکر مشرقی یورپ میں، سچی پرستش فروغ پا رہی ہے۔ جن ممالک میں ہم پر ۱۹۹۰ کے دہے کے اوائل میں حکومتی پابندیاں تھیں وہاں اب ہم نمایاں ترقی کا تجربہ کر رہے ہیں۔ ۱۹۹۹ ائیربُک ظاہر کرتی ہے کہ ایسے ہی ممالک میں سے دو یعنی روس اور یوکرائن نے عوامی خدمتگزاری میں حصہ لینے والے ۱،۰۰،۰۰۰ سے زائد پبلشروں کی رپورٹ دی ہے۔ سابقہ سوویت یونین کے ۱۵ علاقوں میں، ۱۹۹۱ سے لیکر ۲،۲۰،۰۰۰ اشخاص نے خود کو یہوواہ کیلئے مخصوص کِیا ہے اور بپتسمہ لیا ہے! اس تیز ترقی سے بیشتر نئے کنگڈم ہالوں اور اسمبلی ہالوں کی تعمیر اور اس کے ساتھ ہی ساتھ کئی برانچ عمارتوں کی توسیع بھی ضروری ہو گئی ہے۔
۳ مارچ ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں کئے گئے اعلان کے مطابق سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ کا کچھ حصہ اِس وقت اُن ممالک میں کلیسیاؤں کو قرضہجات فراہم کرنے کے لئے استعمال کِیا جا رہا ہے جہاں زیادہ کنگڈم ہالوں کی فوری ضرورت ہے لیکن اُن کے وسائل محددو ہیں اور شدید معاشی مشکلات بھی ہیں۔ مارچ ۱۹۹۶ اور اکتوبر ۱۹۹۸ کے دوران سوسائٹی نے ۱۱ مشرقی یورپی ممالک کے نگران برانچ دفاتر سے کنگڈم ہال کے لئے قرضہجات کی ۳۵۹ درخواستوں کی منظوری دی۔ عطیات کو نئے کنگڈم ہالوں کی تعمیر کے لئے زمین اور سازوسامان کی خریداری اور موجودہ عمارتوں کی ازسرِنو تشکیل میں کلیسیاؤں کی مدد کے لئے استعمال کِیا جا رہا ہے۔ یہاں دکھائی گئی تصاویر سے ہمیں اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح ریاستہائے متحدہ میں اور دیگر ممالک میں سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ میں دئے گئے عطیات نے مشرقی یورپ میں ہمارے بھائیوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔
۴ بلغاریہ نے ۱۹۹۸ کے دوران ۱۲ فیصد ترقی کا تجربہ کِیا اور جب اِسی سال اپریل میں اُنہوں نے اپنے پہلے کنگڈم ہال کی مخصوصیت کی تو بھائیوں کے دل خوشی سے بھر گئے۔ کروشیا نے ۴ فیصد ترقی کا تجربہ کِیا اور اس وقت بھائی وہاں سچی پرستش کو فروغ دینے کیلئے اَور زیادہ کنگڈم ہال تعمیر کر رہے ہیں۔ ہنگری میں ۱۴۴ کلیسیائیں تقریباً ۸۰ کنگڈم ہال استعمال کر رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس مُلک میں ۲۳۵ کلیسیاؤں کے ۶۱ فیصد حصے کے پاس اپنی پرستشگاہ ہے۔ مقدونیہ میں کنگڈم ہال تعمیراتی پروگرام کے تحت دو نئے ہال مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید زیرِتعمیر ہیں۔ ۱۹۹۹ کے موسمِگرما تک، ایک ڈبل کنگڈم ہال دارالحکومت سکوپجی میں مکمل ہوا تھا۔ اس ہال میں کمازکم چھ کلیسیاؤں کیلئے اجلاس منعقد کرنے کی گنجائش ہے۔
۵ گزشتہ سال روس میں اوسطاً ۲۶۰ اشخاص نے ہر ہفتے بپتسمہ لیا! دیگر ممالک میں استعمال ہونے والے نمونے کی پیروی کرتے ہوئے، روس کی برانچ نے مستقبل کے کنگڈم ہال تعمیراتی منصوبوں کی حمایت کیلئے اپنے وسیع علاقے میں اس وقت ۱۲ ریجنل بلڈنگ کمیٹیز (علاقائی تعمیراتی کمیٹیاں) قائم کی ہیں۔ سینٹ پیٹرزبرگ کے شمالی حصے میں اس ملک کے پہلے اسمبلی ہال کی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں ۱،۶۰۰ نشستیں ہونگی۔ اس عمارت میں پانچ کنگڈم ہال بھی شامل ہونگے جن میں سے ہر ایک میں ۲۰۰ نشستیں ہونگی۔ یوکرائن میں اپنے بھائیوں اور بیشتر دلچسپی رکھنے والوں کی روحانی ضروریات پوری کرنے کیلئے ۸۴ کنگڈم ہال مکمل کر لئے گئے ہیں اور ۸۰ زیرِتعمیر ہیں۔
۶ کیا مشرقی یورپ میں یہ ترقی ہمارے دلوں کو خوشی سے معمور نہیں کر دیتی؟ ہم جہاں بھی رہتے ہوں سچی پرستش کی توسیع ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خدا طرفدار نہیں ہے اور اُس کا تحمل ”بڑی بِھیڑ“ کیلئے نجات کا باعث بنیگا۔ (مکا ۷:۹؛ ۲-پطر ۳:۹) دوسرے لوگوں، بالخصوص دوردراز ممالک میں آباد لوگوں کی روحانی ترقی کیلئے حقیر سا عطیہ پیش کرنا بھی ہمارے لئے کتنا بڑا شرف ہے! امثال ۲۸:۲۷ ہمیں یقین دلاتی ہے کہ ”جو مسکینوں کو دیتا ہے محتاج نہ ہوگا۔“ ان تعمیراتی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے رضامندی سے مدد کرنا مادی چیزوں کی ”برابری“ پر منتج ہوتا ہے جس سے ہم سب دینے اور عالمی پیمانے پر سچی پرستش کی توسیع دیکھنے سے حاصل ہونے والی شادمانی کا تجربہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔—۲-کر ۸:۱۴، ۱۵؛ اعما ۲۰:۳۵۔
[Picture on page 3]
ساسیلی، رومانیہ
[Picture on page 3]
معاردُو، استونیا
[Picture on page 3]
سیوَنیکا، سلووینیا
[Picture on page 3]
تسزاواسواری، ہنگری
[Picture on page 4]
پریویتزا، سلوواکیہ
[Picture on page 4]
ماتسزالکہ، ہنگری
[Picture on page 4]
بلغراد، یوگوسلاویہ
[Picture on page 5]
جرمالہ، لٹویا
[Picture on page 5]
تاؤریج، لتھوینا
[Picture on page 5]
تالین، استونیا
[Picture on page 6]
روما، یوگوسلاویہ
[Picture on page 6]
ورانوَ ناڈ ٹوپلاؤ، سلوواکیہ
[Picture on page 6]
ٹورناکلانس، لٹویا