بعض یورپی ممالک میں کنگڈم ہالز کی تعمیر کا بینالاقواقی منصوبہ
۱ کچھ دہے پہلے مشرقی یورپ سمیت کئی یورپی ممالک میں یہوواہ کے گواہوں کے کام پر پابندی تھی۔ بیشتر معاملات میں پابندیاں بہت سخت تھیں۔ آزادی سے اجلاس منعقد کرنا بہت مشکل تھا اور کنگڈم ہال کا استعمال تو ناممکن تھا۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، ”[یہوواہ] نے ہمارے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں اور ہم شادمان ہیں۔“—زبور ۱۲۶:۳۔
۲ سن ۱۹۸۳ سے شروع کرکے، یہوواہ کے گواہوں پر اذیت میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ سن ۱۹۸۹ میں، پولینڈ اور ہنگری نے یہوواہ کے گواہوں کو قانونی حیثیت دے دی تھی۔ سن ۱۹۹۱ میں، یہوواہ کے گواہوں کو روس میں قانونی حیثیت مِل گئی تھی۔ اُس وقت سے روس اور سابقہ سوویت یونین کی ریاستوں میں بڑی ترقی ہوئی ہے۔ مارچ ۱۹۹۶ اور اکتوبر ۱۹۹۸ کے درمیانی عرصے میں گورننگ باڈی نے ۱۱ یورپی ممالک کی نگرانی کرنے والے برانچ دفاتر کی طرف سے ۳۵۹ کنگڈم ہالز تعمیر کرنے کے لئے قرضے کی درخواستیں منظور کیں۔
۳ جب آپ اس ضمیمے کی تصاویر کو دیکھتے ہیں تو یہوواہ کے اُس بڑے اور عجیب کام کی بابت سوچیں جو اُس نے اپنے لوگوں کے لئے کِیا ہے۔ (زبور ۱۳۶:۴) آپ یہ جان کر خوش ہونگے کہ عالمگیر برادری کے عطیات کو کتنی اچھی طرح سے استعمال کِیا جا رہا ہے اور اس طرح یوحنا ۱۳:۳۵ میں درج یسوع کے الفاظ بہت پُرمعنی ثابت ہوئے ہیں کہ ”اگر آپس میں محبت رکھو گے تو اس سے سب جانینگے کہ تم میرے شاگرد ہو۔“
۴ محدود وسائل والے ممالک میں کنگڈم ہالز کی تعمیر میں مدد کے بندوبست سے فائدہ اُٹھانے والے یورپی ممالک میں سے ایک رومانیہ ہے جہاں جولائی ۲۰۰۰ سے ۳۶ کنگڈم ہال تعمیر کئے گئے ہیں۔ اپنے تمام کنگڈم ہالز کے لئے ایک ہی معیاری نقشہ استعمال کرتے ہوئے یوکرائن نے ۲۰۰۱ میں ۶۱ اور ۲۰۰۲ میں مزید ۷۶ کنگڈم ہال تعمیر کئے۔ کنگڈم ہال فنڈ میں موصول ہونے والے عطیات کی بدولت بلغاریہ، کروشیا، مکدنیہ، مالدیویا، روس، سربیا اور مونٹینگرو میں سینکڑوں کنگڈم ہال تعمیر کئے گئے ہیں۔
۵ بعض ممالک میں کنگڈم ہال تعمیر کرنا آسان نہیں ہے اور تعمیر سے پہلے بہت کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس سارے عمل میں بہت وقت صرف ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یورپ کے اُس حصے میں افریقہ اور جنوبی امریکہ کی نسبت کنگڈم ہال بنانے میں زیادہ لاگت بھی آتی ہے۔ تاہم، یہوواہ کے پرستاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بدولت محدود وسائل والے یورپی ممالک میں ابھی بھی سینکڑوں کنگڈم ہالز کی ضرورت ہے۔
۶ کنگڈم ہالز کی تعمیر میں ایسی تیزرفتاری کو دیکھنا کتنی عمدہ بات ہے! جیساکہ بیشتر تجربات سے ظاہر ہوتا ہے جن علاقوں میں کنگڈم ہال تعمیر کئے گئے ہیں وہاں اس وجہ سے گردونواح میں بھی بڑی عمدہ گواہی دی گئی ہے۔ بعض حلقوں میں، مقامی حکام تعمیری اُصولوں کی پیروی کرنے کے سلسلے میں آمادگی ظاہر کرنے کے رُجحان سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
۷ آجکل سچی پرستش میں اضافے کی بابت یسعیاہ نے کیا خوب پیشینگوئی کی تھی۔ اس نبی کی معرفت خدا نے فرمایا: ”مَیں [یہوواہ] عین وقت پر یہ سب کچھ جلد کروں گا۔“ (یسع ۶۰:۲۲) واقعی، گزشتہ عشرہ مشرقی یورپ میں اضافے کے لئے یہوواہ کا وقت ثابت ہوا ہے۔ دُعا ہے کہ کنگڈم ہال فنڈ میں زیادہ عطیات دینے کے رُجحان کے ساتھ یہوواہ بہتیرے ممالک میں کنگڈم ہالز کی تعمیر میں تیزی پیدا کرنے کی ہماری کاوشوں کو بھی برکت دے! اس طرح محدود وسائل والے ممالک میں مزید کنگڈم ہالز بنائے جا سکیں گے۔ اس طرح یورپ کے کئی ممالک میں سچی پرستش کو فروغ ملے گا اور ”زمین کی انتہا تک“ گواہی دی جائیگی۔—اعما ۱۳:۴۷۔
]صفحہ ۳ کی تصویری عبارت[
کنگڈم ہال کمپلیکس ماسکو، روس
]صفحہ ۴ کی تصویری عبارت[
مشرقی یورپ میں نئے کنگڈم ہالز
ملادوست، بلغاریہ
پلوویدیو، بلغاریہ
کراسنوکتیابرسکے، میکوپ، روس
بےکی پیٹرووِک، سربیا اور مونٹینگرو
سٹرمیکا، مکدنیہ
دارووَر، کروشیا
سوکل، لویو ڈسٹرکٹ، یوکرائن
بیتولا، مکدنیہ
تلامک، ایوانو-فرینکوسک ڈسٹرکٹ، یوکرائن
راوا-رسکا، لویو ڈسٹرکٹ، یوکرائن
سٹارا پازووا، سربیا اور مونٹینگرو
زینیکا، بوسنیا اور ہرزیگووینا
سوکل، لویو ڈسٹرکٹ، یوکرائن
زیداکیو، لویو ڈسٹرکٹ، یوکرائن