اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جن واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی پائی گئی ہے وہاں سالانہ چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ دسمبر: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کیساتھ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔
▪ صدارتی نگہبان یا اس کی طرف سے نامزد کسی بھی شخص کو یکم ستمبر یا اس کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو کلیسیا کے حسابات کا آڈٹ کر دینا چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھے جانے کے بعد کلیسیا کے سامنے اس کا اعلان کریں۔
▪ بزرگوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ بحال ہونے کی طرف مائل خارجشُدہ یا علیٰحدہشُدہ اشخاص کے سلسلے میں اکتوبر ۱۹۹۱ کے مینارِنگہبانی کے صفحات ۱۵-۱۷ پر پیش کی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
▪ کلیسیا کے ساتھ رفاقت رکھنے والوں کو اپنے ذاتی سالانہ چندوں سمیت مینارِنگہبانی اور جاگو! کے تمام نئے اور تجدیدشُدہ سالانہ چندے کلیسیا کے ذریعے بھیجنے چاہئیں۔
▪ سوسائٹی لٹریچر کے لئے پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔ صدارتی نگہبان کو لٹریچر کے لئے ماہانہ درخواست بھیجنے سے پہلے کلیسیا کے سامنے ہر مہینے اعلان کرنا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے تمام خواہشمند حضرات لٹریچر کا کام سنبھالنے والے بھائی کو آگاہ کر سکیں۔ براہِمہربانی یاد رکھیں کہ کونسی مطبوعات خاص درخواست والی آئٹمز ہیں۔
▪ ”زندگی کی خدائی راہ“ ۱۹۹۸ کی ڈسٹرکٹ اور انٹرنیشنل کنونشنیں تمام حاضرین کیلئے واقعی برکت تھیں۔ حاضرین میں ۲،۷۶۴ مشنری اور بینالاقوامی خادم بھی موجود تھے جو کلیسیاؤں کی طرف سے فیاضانہ عطیات کی مدد سے اپنے ممالک واپس جانے کے قابل ہوئے تھے۔ اس بندوبست کی حمایت کی بہت زیادہ قدر کی جاتی ہے۔ یہ کنونشنیں ختم ہو جانے کے بعد اس مقصد کیلئے دئے گئے عطیات کا بقایا حصہ عالمگیر منادی کے کام کی کفالت کیلئے استعمال کِیا جائیگا۔