یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏99 ص.‏ 7
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 8/‏99 ص.‏ 7

نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

ستمبر ۱۹۹۹ سے شروع ہونے والے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا موضوع ہے:‏ ”‏خدا کی تہ کی باتیں دریافت کرنا۔“‏ (‏۱-‏کر ۲:‏۱۰‏)‏ ہم کونسی بیش‌قیمت باتیں سیکھیں گے؟‏

علم کی جستجو میں، بہتیرے لوگ حاصل ہونے والی چیزوں سے تازگی حاصل نہیں کرتے۔ بائبل ہمیں تقویت بخشتی ہے جیسے‌کہ سرکٹ اوورسیئر کے حصے سے ظاہر کِیا جائیگا جس کا عنوان ہے، ”‏خدا کے کلام کی تحقیق تازگی بخشتی ہے۔“‏ مہمان مقرر جب اس سوال پر بات‌چیت کریگا کہ ”‏آپ بادشاہتی منادی کو کیسا خیال کرتے ہیں؟“‏ تو وہ خدا کی تہ کی باتیں دریافت کرنے اور خوشخبری کی منادی کرنے کے مابین تعلق کو ظاہر کریگا۔‏

والدین خدا کے کلام کی تہ تک پہنچنے کیلئے اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ ”‏خدا کے کلام کو اپنے بچوں کے ذہن‌نشین کریں“‏ کے حصے میں عملی تجاویز پیش کی جائینگی۔ کلیسیا کے اندر روحانی طور پر پُختہ اشخاص کیساتھ رفاقت رکھنے سے مسیحی نوجوان صحتمندانہ طور پر اثرپذیر ہوتے ہیں۔ وہ کیسے مناسب طور پر اثرپذیر ہوتے ہیں اسے ”‏عمررسیدہ لوگوں سے سیکھنے والے نوجوان“‏ کے حصے میں نمایاں کِیا جائیگا۔‏

ہمیں اس وقت مستعدی کیساتھ پوشیدہ روحانی خزانوں کی تلاش کیوں کرنی چاہئے؟ یہوواہ بھیدوں کا آشکارا کرنے والا ہے۔ مہمان مقرر ”‏یہوواہ بتدریج تہ کی باتیں آشکارا کرتا ہے“‏ کی تقریر میں وضاحت کریگا کہ یہوواہ نے قدیم اور جدید وقتوں میں کیا کچھ آشکارا کِیا ہے۔ یہ ”‏خدا کی تہ کی باتوں کی دریافت“‏ کو جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مضبوط بنائیگی۔‏

ابھی سے حاضر ہونے کیلئے منصوبہ‌سازی کریں۔ بپتسمے کے ذریعے اپنی مخصوصیت کا اظہار کرنے کے خواہشمند لوگوں کو ممکنہ طور پر جلدازجلد صدارتی نگہبان کو مطلع کر دینا چاہئے۔ جو کچھ ہم سنیں گے اُس سے خدا کے کلام کی چھان‌بین کرنے کی ہماری سنجیدہ خواہش اَور زیادہ مستحکم ہوگی۔ لہٰذا، روحانی ہدایت کے اس خاص دن سے غیرحاضر نہ ہوں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں