نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
۱ میڈیا اور سیکولر ماہرینِتعلیم مادی دولت کی تعریف کرتے ہیں جبکہ خدا کا کلام ہمیں ”اچھے کاموں میں دولتمند“ بننے کی تاکید کرتا ہے۔ (۱-تیم ۶:۱۸) یہ ستمبر ۲۰۰۲ سے شروع ہونے والے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا موضوع ہے۔ اس اسمبلی پر ہم کیا حوصلہافزائی حاصل کرینگے؟
۲ سرکٹ اوورسیئر کی تقریر کے موضوع ”خدا کی نظر میں دولتمند بننے“ کا کیا مطلب ہے اور وہ چند ایسے اشخاص کا تعارف کرائے گا جو روحانی دولت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ مہمان مقرر دن کے آغاز پر، اپنی پہلی تقریر میں یہ بیان کریگا کہ خدا کے لوگ کیسے ”کٹائی کے اس وقت میں نیک کام“ انجام دے رہے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کی حوصلہافزائی کی جائیگی کہ ہم کیسے آجکل خدا کی طرف سے سونپے گئے کٹائی کے کام میں بھرپور حصہ لے سکتے ہیں۔
۳ جب ہم مسیحی نوجوانوں کو روحانی دولت کے حصول میں مصروف دیکھتے ہیں تو کتنے خوش ہوتے ہیں! اس سے یہوواہ کو جلال ملتا اور نوجوانوں کو مستقبل میں خدمتی استحقاقات کیلئے اچھی بنیاد قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ حصہ ”یہوواہ کی حمد میں نیک کام کرنے کیلئے نوجوانوں کی تعریف کرنا“ ایسے نیک کاموں کو اُجاگر کریگا جو مسیحی نوجوان مقامی طور پر کر رہے ہیں۔
۴ نیک کام کرنے کی جستجو کرنے کے نتائج کیا رہے ہیں؟ مہمان مقرر اپنی اختتامی تقریر ”نیک کام کرتے ہوئے یہوواہ کی برکات سے مستفید ہوں“ میں اسے زیرِبحث لائیگا۔ وہ چار ایسے حلقوں پر بات کریگا جن میں ہم کثیر برکات حاصل کر سکتے ہیں: (۱) انفرادی طور پر، (۲) خاندانی طور پر، (۳) کلیسیا کے طور پر اور (۴) عالمی تنظیم کے طور پر۔
۵ جن لوگوں نے یہوواہ کے لئے مخصوصیت کر لی ہے اُنکے پاس بپتسمہ لینے کا موقع ہوگا۔ اگر آپ یہ قدم اُٹھانے کیلئے تیار ہیں تو فوری طور پر صدارتی نگہبان کو مطلع کریں۔
۶ جب آپ کے علاقے کیلئے اسمبلی کی تاریخ کا اعلان کِیا جاتا ہے تو پھر وہاں حاضر ہونے کا قطعی منصوبہ بنائیں۔ پہلے پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ آپ ابتدائی گیت اور دُعا میں شریک ہو سکیں۔ سپیشل اسمبلی ڈے کے تمام پروگرام کو توجہ سے سننے سے ہمیں ایسی روش اختیار کرنے میں مدد ملیگی جو ہمیں واقعی یہوواہ خدا کے نقطۂنظر سے دولتمند بناتی ہے۔