یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏99 ص.‏ 3
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 7/‏99 ص.‏ 3

نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام

اب آپ یہوواہ کیساتھ ساتھ چلنے سے کون سے عملی فائدے حاصل کرتے ہیں؟ آپ اپنی زندگی میں ایسے حاصلات کو بادشاہتی مفادات کی نسبت پہلا درجہ دینے کی آزمائش کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (‏متی ۶:‏۳۳‏)‏ کیا آپ ایسی دُنیا میں درست اور غلط میں امتیاز کرنا مشکل پاتے ہیں جو غلط کو درست ظاہر کرتی ہے؟ (‏عبر ۵:‏۱۴‏)‏ اِن معاملات پر ستمبر ۱۹۹۹ سے شروع ہونے والی سرکٹ اسمبلی ”‏اب خدا کی راہوں پر چلنے کے فائدے“‏ پر بات‌چیت کی جائیگی۔—‏زبور ۱۲۸:‏۱‏۔‏

اِس سرکٹ اسمبلی پر ایک نئی چیز ہفتے کے روز پیش کِیا جانے والا خدمتی اجلاس کا نمونہ ہوگا۔ آپکا سرکٹ اوورسیئر کلیسیاؤں کو مطلع کریگا کہ کیا منصوبہ‌سازی کی گئی ہے تاکہ پروگرام سے پوری طرح استفادہ کرنے کیلئے ہر کوئی تیار ہو کر آ سکے۔‏

‏”‏پائنیرو—‏غور سے دیکھو کہ کس طرح چلتے ہو“‏ کے موضوع پر تقریر ظاہر کریگی کہ پائنیروں کو خدمتگزاری کیلئے وقت کو غنیمت جاننے کیلئے کیسے عقلمندی اور معقولیت‌پسندی سے کام لینا چاہئے۔ (‏افس ۵:‏۱۵-‏۱۷‏)‏ ”‏ایسی راہوں سے ہوشیار رہیں جو محض درست دکھائی دیتی ہیں“‏ کا مضمون ہمیں سکھائیگا کہ زندگی کے ہر حلقے میں اِس بات کا یقین کر لیں کہ خدا کو کیا پسند ہے۔ تقریر ”‏تکمیل‌شدہ پیشینگوئی ہم پر کیسے اثرانداز ہوتی ہے“‏ اپنے دلوں اور ذہنوں کو خدا کے کلام کیلئے محبت سے معمور کرنے کے لئے ہمای مدد کریگی۔ عوامی تقریر ”‏خدا کی راہیں—‏کتنی مفید!‏“‏ یہوواہ کے راست تقاضوں پر چلنے سے اب حاصل ہونے والے عملی فوائد پر زور دیگی۔‏

کیا آپ بپتسمے کے ذریعے یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ آپ خدا کے مخصوص‌شدہ خادموں کے طور پر اُسکی راہوں پر چلنا چاہتے ہیں؟ پس، صدراتی نگہبان سے بات‌چیت کریں تاکہ ضروری اقدام کئے جا سکیں۔‏

اِس بات کا عزمِ‌مُصمم کریں کہ بروقت سرکٹ اسمبلی سے غیرحاضر نہ ہوں۔ پورے دو دن کے پروگرام کیلئے حاضر رہیں کیونکہ ”‏مبارک ہے ہر ایک جو [‏یہوواہ]‏ سے ڈرتا اور اُسکی راہوں پر چلتا ہے۔“‏—‏زبور ۱۲۸:‏۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں