اپنے وقت کا مؤثر استعمال کریں
۱ ہر شخص کے پاس ہر ہفتے وقت کی ایک جیسی مقدار ہوتی ہے۔ اس کا جو حصہ ہم خوشخبری پھیلانے کیلئے وقف کرتے ہیں وہ خاص طور پر قابلِقدر ہے کیونکہ یہ وقت زندگی بچانے والے کام میں صرف کِیا جاتا ہے۔ (روم ۱:۱۶) منصوبہشُدہ خدمت کیلئے خوب تیاری کرنے، میدانی خدمت کے اجلاسوں پر وقت پر پہنچنے اور علاقے کیلئے بِلاتاخیر روانہ ہونے سے ہم اس کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمیں دوسروں کا انتظار کرنے کی بجائے منادی شروع کر دینی چاہئے۔ چونکہ یہوواہ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ”ہر چیز کا . . . ایک وقت ہے،“ اسلئے ہمیں خدمتگزاری کیلئے مختص کئے گئے وقت کو واقعی مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔—واعظ ۳:۱۔
۲ اپنے وقت کا دانشمندانہ استعمال کریں: جب ہم میدانی خدمتگزاری میں باقاعدہ شرکت کرنے کا موقع فراہم کرنے والے شیڈول پر کاربند رہتے ہیں تو ہم بےشمار برکات حاصل کرتے ہیں۔ فطرتی بات ہے کہ خدمتگزاری میں ہمیں جو شاندار نتائج حاصل ہوتے ہیں انہیں خدمت میں صرف کئے جانے والے وقت کی مقدار کے متناسب ہونا چاہئے۔ اپنے معمول میں تھوڑا بہت ردوبدل پیدا کرکے کیا ہم میدانی خدمت کیلئے زیادہ وقت مختص کر سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر، ہفتے کے روز رسالوں کے کام میں شرکت کرنے کے بعد، کیا ہم چند واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے کچھ اضافی وقت نکال سکتے ہیں؟ اگر ہم اتوار کے روز کچھ وقت کیلئے میدانی خدمتگزاری میں مصروف رہے ہیں تو کیا ہم واپسی ملاقاتیں کرنے یا ایک بائبل مطالعہ کروانے کیلئے بھی کچھ وقت صرف کر سکتے ہیں؟ کیا گلیکوچوں کی گواہی کیساتھ اپنی گھربہگھر کی کارگزاری کو بڑھانا ممکن ہوگا؟ ان یا دیگر طریقوں سے، ہم اپنی خدمت میں بہتری پیدا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۳ جب ہم خدمتگزاری میں احتیاط سے کام نہیں لیتے تو ہم اپنا بیشقیمت وقت ضائع کر سکتے ہیں۔ بِلاشُبہ، جب موسمی حالات دشوار ہوتے ہیں تو مختصر وقفہ ہمیں تازہدم کر دیگا اور ہمیں کام جاری رکھنے میں مدد دیگا۔ تاہم، متوازن سوچ رکھیں کیونکہ ایسے وقفے ہمیشہ ضروری نہیں ہوتے۔
۴ حالیہ سالوں کے دوران لوگوں سے گھر پر ملنا کافی حد تک مشکل ہو گیا ہے۔ اس صورتحال سے نپٹنے کیلئے، بہت سے پبلشر گھربہگھر گواہی دینے کا کام دن کے مختلف اوقات میں کرتے ہیں۔ کیوں نہ سہپہر یا شام کے وقت گواہی دینے کی کوشش کریں؟
۵ گلیکوچوں میں کام کے دوران ایک دوسرے سے باتیں نہ کرنا اچھا ہوگا۔ اس کی بجائے، ایک دوسرے سے دور کھڑے ہوں اور لوگوں تک رسائی کریں تاکہ اُن کے ساتھ باتچیت شروع ہو سکے۔ اس طرح وقت کو زیادہ مؤثر طور پر استعمال کِیا جائے گا اور کام سے زیادہ خوشی حاصل ہوگی۔
۶ گواہی دینے کے مواقع تلاش کریں: جب ایک خاتونِخانہ نے کہا کہ وہ دلچسپی نہیں رکھتی تو ایک گواہ نے پوچھا کہ آیا گھر میں کوئی اَور ہے جس سے وہ بات کر سکتی ہے۔ یہ گھر کے مرد کیساتھ باتچیت کرنے کا باعث بنا جو کئی سالوں سے بیمار تھا اور بالکل چلپھر نہیں سکتا تھا۔ خدا کے کلام میں پیشکردہ اُمید نے زندگی میں اُسکی دلچسپی کو بحال کر دیا۔ جلد ہی وہ صحتیاب ہو گیا اور کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہونے اور دوسروں کو بھی اپنی نئی حاصلکردہ اُمید میں شریک کرنے لگا!
۷ ایک نوعمر بہن نے کلیسیائی کتابی مطالعے سے ایک گھنٹہ پہلے میدانی خدمت میں حصہ لینے کی تجویز پر عمل کِیا۔ پہلے ہی دروازے پر، اُس کی ملاقات ایک ۱۳سالہ لڑکی سے ہوئی جس نے توجہ کیساتھ بات سنی اور لٹریچر قبول کر لیا۔ اگلے دن سکول میں، اس جواںسال بہن نے اسی لڑکی کو دیکھا۔ اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد، اُس نے فوراً اُسے اپنے ساتھ بائبل مطالعہ کرنے کی پیشکش کر دی جسے لڑکی نے قبول کر لیا۔
۸ اسے معیاری وقت بنائیں: میدانی خدمتگزاری میں باقاعدہ شرکت کرنا خوشخبری پیش کرنے کی اپنی مہارتوں کو فروغ دینے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ کیا آپ ایک زیادہ مؤثر تعارف استعمال کرنے سے دروازے پر گفتگو شروع کرنے کی اپنی لیاقت کو بہتر بنا سکتے ہیں؟ گھریلو بائبل مطالعہ کرواتے وقت کیا آپ زیادہ ماہر استاد بن سکتے ہیں؟ ایسا کرنے سے آپ خدمت میں اپنا وقت واقعی مؤثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی خدمتگزاری کو مزید پھلدار بنا سکتے ہیں۔—۱-تیم ۴:۱۶۔
۹ چونکہ ”وقت تنگ ہے“ اس لئے ہماری زندگیاں مسیحی کاموں سے معمور ہونی چاہئیں۔ (۱-کر ۷:۲۹) منادی کی کارگزاری کیلئے وقت مختص کرنا ہماری ترجیحات کی فہرست میں سب سے اُوپر ہونا چاہئے۔ آئیے خدمتگزاری میں مفید، پُرجوش شرکت کریں۔ وقت ایک قیمتی اثاثہ ہے جو یہوواہ نے ہمیں عطا کِیا ہے۔ اس کا ہمیشہ دانشمندانہ اور مؤثر استعمال کریں۔
[Box on page 4]
ان تجاویز پر غور کریں:
◼ میدانی خدمت کے اجلاسوں پر وقت پر پہنچیں۔
◼ گواہی دینے کے گروپوں کو معقول حد تک مختصر رکھیں۔
◼ علاقے میں دیر سے پہنچنے سے گریز کریں۔
◼ علاقے میں اُس وقت کام کریں جب زیادہتر لوگ گھر پر ہوں۔
◼ اگر ایسا کرنا محفوظ ہو تو کبھیکبھار اکیلے کام کریں۔
◼ گھربہگھر کی خدمت کے علاقے کے قریب ہی واپسی ملاقاتیں کریں۔
◼ جب گروپ میں موجود دوسرے لوگوں کو کسی گھر میں دیر ہو جاتی ہے تو خدمت کو جاری رکھیں۔
◼ حالات کو ملحوظِخاطر رکھتے ہوئے جب کبھی ممکن ہو تو ایک گھنٹے سے زیادہ کام کریں۔