یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏99 ص.‏ 1-‏3
  • یہوواہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے دُعا کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے دُعا کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏تمہاری درخواستیں خدا کے سامنے پیش کی جائیں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • ہماری دُعائیں اور یہوواہ کے ساتھ ہماری قُربت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • دُعا کرنے کے اعزاز کو قیمتی خیال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • اپنی دُعاؤں کو اَور بہتر بنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 7/‏99 ص.‏ 1-‏3

یہوواہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے دُعا کریں

۱ یسوع نے اپنے شاگردوں پر زور دیا کہ اُنہیں اپنی خدمتگزاری کے سلسلے میں یہوواہ کی برکت کی ضرورت ہے۔ (‏متی ۹:‏۳۷، ۳۸‏)‏ ہماری دلی دُعاؤں کے ساتھ پُرخلوص درخواستیں اور منتیں اور ستائش اور شکرگزاری مدد کیلئے یہوواہ پر ہمارے مکمل توکل کو ظاہر کرتی ہیں۔ (‏فل ۴:‏۶، ۷‏)‏ صحائف ہمیں تاکید کرتے ہیں کہ ”‏دُعا اور منت“‏ کیساتھ ہر وقت دُعا کرتے رہیں اور خدمتگزاری کے سلسلے میں ہماری دُعاؤں پر بھی اِسکا اطلاق ہوتا ہے۔—‏افس ۶:‏۱۸‏۔‏

۲ ہم یہوواہ کی بینظیر صفات اور کامرانیوں کیلئے دُعا میں اُس کی ستائش کرتے ہیں۔ ہم خوشخبری عطا کرنے والے کے طور پر بھی اُس کی ستائش کرتے ہیں جس کی ہم منادی کرتے ہیں۔ وہ ہماری ستائش کا مستحق ہے کیونکہ وہی ہماری خدمتگزاری کو کامیاب بناتا ہے۔—‏زبور ۱۲۷:‏۱‏۔‏

۳ شکرگزاری کی ہماری دُعائیں اُس سمجھ کے لئے قدردانی کا اظہار کرتی ہیں جو یہوواہ نے ہمیں اپنی مرضی اور مقصد کی بابت عطا کی ہے۔ کیا بادشاہتی سچائیوں میں دوسروں کو شریک کرنا ایک عمدہ شرف نہیں ہے؟ خدمتگزاری میں ہم جو کچھ بھی سرانجام دیتے ہیں اُس کے لئے ہم یہوواہ کا شکرادا کرتے ہیں۔—‏زبور ۱۰۷:‏۸؛‏ افس ۵:‏۲۰‏۔‏

۴ موزوں طور پر ہم یہوواہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بائبل مطالعے کی پیشکش کو قبول کرنے والے لوگوں کو تلاش کرنے اور سچائی کیساتھ اُنکے دلوں تک پہنچنے میں ہماری مدد کرے۔ ایسی منتیں کرنے سے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ خدا ہی خدمتگزاری میں ہمارے کام کو نتیجہ‌خیز بنا سکتا ہے۔—‏۱-‏کر ۳:‏۵-‏۷‏۔‏

۵ ایک بہن نے محسوس کِیا کہ ایک خاتون جو باقاعدگی سے مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے حاصل تو کرتی تھی لیکن درحقیقت اُنہیں پڑھتی نہیں تھی۔ اِن بیش‌قیمت جریدوں کو ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر اُس نے یہوواہ سے منت کی کہ اگر وہ خاتون رسالوں کو نہیں پڑھتی تو وہ اُنہیں لینے سے انکار ہی کر دے۔ جب بہن اگلی مرتبہ گئی تو اُس خاتون کے شوہر نے کہا:‏ ”‏اِن رسالوں کو باقاعدگی کیساتھ پہنچانے کیلئے آپ کا بہت شکریہ۔ مَیں اِنہیں پڑھتا ہوں اور اِنہیں واقعی پسند کرتا ہوں۔“‏

۶ عاجزانہ اور مخلصانہ التجا کے ساتھ ہم یہوواہ سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ لوگوں کی بے‌حسی اور تمسخر سے نپٹنے اور ہر طرح کے انسانی خوف پر قابو پانے کیلئے ہماری مدد کرے تاکہ ہم دوسروں کو دلیری کیساتھ گواہی دیتے رہیں۔ (‏اعما ۴:‏۳۱‏)‏ فرمانبرداری کیساتھ اپنی پاک خدمت انجام دیتے وقت اگر ہم ”‏دُعا اور منت“‏ کیساتھ دُعا کرتے رہتے ہیں تو ہم یہوواہ کی مدد کے لئے پُراعتماد ہو سکتے ہیں۔—‏۱-‏یوح ۳:‏۲۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں