پہلے سے منصوبہ بنائیں!
۱ یہوواہ کی تنظیم ہماری روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تھیوکریٹک کارگزاریوں کا ایک باقاعدہ پروگرام تشکیل دیتی ہے۔ قدردانی کا جذبہ ہمیں تحریک دیتا ہے کہ ترتیب دئے گئے ہر بندوبست، جیسے کہ سفری نگہبانوں کے دوروں، اسمبلیوں اور کنونشنوں اور مقامی سطح پر ترتیب دی جانے والی خاص کارگزاریوں سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ (متی ۵:۳) تاہم، بعض بہت سی دیگر ذمہداریوں کی وجہ سے ان روحانی فراہمیوں سے مستفید ہونے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس سے کیسے گریز کِیا جا سکتا ہے؟ ہم کیسے یہ یقین کر سکتے ہیں کہ غیرتھیوکریٹک کارگزاریاں ”زیادہ اہم چیزوں“ کی جگہ نہ لے لیں۔—فل ۱:۱۰، اینڈبلیو۔
۲ دانشمندانہ منصوبہسازی ضروری ہے: امثال ۲۱:۵ نصیحت کرتی ہے: ”محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں لیکن ہر ایک جلدباز کا انجام محتاجی ہے۔“ روحانی ”فراوانی“ سے مستفید ہونے کے لئے ہمیں مستعدی کے ساتھ، ترتیب دی گئی روحانی کارگزاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پہلے سے منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی ذاتی کارگزاریوں کو اس طرح شیڈول دینا چاہئے کہ وہ روحانی برکات حاصل کرنے کے لئے ہماری راہ میں حائل نہ ہوں۔ اگر ہم آنے والے تھیوکریٹک مواقع پر توجہ دئے بغیر ذاتی کام کرنے کا منصوبہ بنا لیتے ہیں تو روحانی ”محتاجی“ سے دوچار ہونے کا امکان غالب ہو گا۔
۳ غیرحاضر نہ ہوں! ہم سب مستقبل کیلئے منصوبے بناتے ہیں جس میں تعطیلات، کاروباری دورے، رشتہداروں سے ملاقاتیں وغیرہ شامل ہو سکتی ہیں۔ خود کو مصروف کرنے یا اپنے منصوبے کو حتمی شکل دینے سے پہلے آنے والی روحانی کارگزاریوں کے شیڈول کو بھی دیکھ لیں۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ سفری نگہبان کا دورہ یا کوئی اسمبلی اُسی وقت آ رہی ہے جب آپ نہیں ہوں گے تو اپنے معاملات کو دوبارہ ترتیب دینے کی پوری کوشش کریں تاکہ آپ شرکت کر سکیں۔ مستقبل میں آنے والے خاص مواقع کی بابت ہمیں وقت سے کافی پہلے مطلع کر دیا جاتا ہے۔ آپکی کلیسیا کے بزرگ آپکو بتا سکتے ہیں کہ مقامی سطح پر کیا بندوبست کِیا گیا ہے۔
۴ زیادہ اہم چیزوں کی بابت پہلے سے منصوبہ بنانے اور بصیرت سے کام لینے سے ہم “راستبازی کے پھل سے . . . بھرے [رہینگے] تاکہ خدا کا جلال ظاہر ہو اور اُسکی ستایش کی جائے۔“—فل ۱:۱۱۔