یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏99 ص.‏ 1
  • دوسروں کو فائدہ اُٹھانا سکھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں کو فائدہ اُٹھانا سکھائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ مستفید ہو رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • خاندانی زندگی سے لطف اٹھائیں
    خاندانی زندگی سے لطف اٹھائیں
  • کیا خاندانی خوشی کا کوئی راز ہے؟‏
    خاندانی خوشی کا راز
  • خاندان کے طور پر سچے خدا کی عبادت کریں
    سچے خدا کی عبادت کریں
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 5/‏99 ص.‏ 1

دوسروں کو فائدہ اُٹھانا سکھائیں

۱ یہوواہ چاہتا ہے کہ سب لوگ فائدہ اُٹھائیں۔ (‏یسع ۴۸:‏۱۷‏)‏ وہ جانتا ہے کہ کونسی چیز ہمیں حقیقی خوشی دیتی ہے۔ اُس کی مخلصانہ خواہش ہے کہ نوعِ‌انسان مصیبت سے بچیں اور اُس کے احکامات پر دھیان دینے سے زندگی سے محظوظ ہوں۔ ہم خدائی راہ کے مطابق زندگیاں گزارنے سے بہت زیادہ فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ (‏زبور ۳۴:‏۸‏)‏ ہم دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی تعلیم کیسے دے سکتے ہیں؟‏

۲ لوگ کیا چاہتے ہیں؟‏ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں اصحابِ‌خانہ کے تفکرات کیا ہیں؟ کیا اُنہیں اپنے گھر کی حفاظت، اپنی شادی کی پائیداری، اپنے بچوں کا مستقبل اور ایسے ہی دیگر معاملات کی فکر نہیں ہے؟ جب وہ مسائل سے دوچار ہوتے ہیں تو مدد کیلئے کس سے رجوع کرتے ہیں؟ شاید اپنی ذات پر، اپنی مدد آپ کے پروگراموں یا دوسروں کی راہنمائی پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس عمل کے دوران، بہتیرے لوگ متضاد اور غیرعملی نظریات کی وجہ سے یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ وہ کیسے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ ہمیں اُنکو قائل کرنا چاہئے کہ خدا کے کلام کی راہنمائی بہترین ہے۔ (‏زبور ۱۱۹:‏۹۸‏)‏ ایسا کرنے کیلئے ہم اُنہیں بتا سکتے ہیں کہ اگر وہ بائبل کا مطالعہ کرنے اور اُسکا اطلاق کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ اب بھی اپنے معیارِزندگی میں کیسے بہتری لا سکتے ہیں۔—‏۲-‏تیم ۳:‏۱۶، ۱۷‏۔‏

۳ بہتر خاندانی زندگی:‏ چند لوگ ہی یہ سمجھتے ہیں کہ خاندانی مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں افسیوں ۵:‏۲۲-‏۶:‏۴ میں پائی جانے والی الہامی مشورت کتنی عمدہ ہے۔ ایک جوڑے کے سلسلے میں ایسا ہی ہوا جس نے شادی کے دس سال بعد علیٰحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کِیا۔ تاہم، بیوی کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کِیا گیا جس کو ازدواجی زندگی کے سلسلے میں صحیفائی اصول سکھائے گئے۔ شوہر نے جلد ہی اُن تبدیلیوں کو دیکھ لیا جو وہ بائبل اصولوں کا اطلاق کرکے اپنے اندر پیدا کر رہی تھی لہٰذا اُس نے بھی مطالعہ شروع کر دیا۔ بعدازاں اُس نے کہا:‏ ”‏اب ہم نے حقیقی خوشحال خاندانی زندگی کی بنیاد کو سمجھ لیا ہے۔“‏

۴ زندگی میں حقیقی مقصد:‏ جب ایک منشیات کے عادی نوجوان نے گواہوں سے مدد چاہی تو اسے بتایا گیا کہ یہوواہ ذاتی طور پر اُس کی فکر کرتا ہے۔ اُس نے کہا:‏ ’‏مَیں نے سیکھ لیا کہ خالق انسان کیلئے ایک مقصد رکھتا ہے اور اپنے مقبول لوگوں سے ہمیشہ کی زندگی کا وعدہ کرتا ہے۔ آپ تصور نہیں کر سکتے کہ مَیں نے اس سے کتنی خوشی حاصل کی ہے۔ آجکل مَیں اچھی صحت، ذہنی سکون اور یہوواہ کے ساتھ قریبی رشتے سے لطف اُٹھا رہا ہوں۔‘‏

۵ خدا کے کلام میں پائی جانے والی عملی مدد سے ہر کوئی فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ اسے اپنے رہبر کے طور پر استعمال کرنے سے، ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ یہوواہ کی راہ دُنیا کی راہوں سے کہیں افضل ہے۔ (‏زبور ۱۱۶:‏۱۲‏)‏ ہمیں دوسروں تک اس پیغام کو پہچانے اور اُنہیں بھرپور فائدہ اُٹھانے کی تعلیم دینے کا شرف حاصل ہے۔ ایسا کرنے سے ہمیں بہت سے عمدہ نتائج حاصل ہوں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں