یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏99 ص.‏ 2-‏3
  • خدمتی اجلاس برائے مئی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے مئی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مئی ۳
  • ہفتہ شروع از مئی ۱۰
  • ہفتہ شروع از مئی ۱۷
  • ہفتہ شروع از مئی ۲۴
  • ہفتہ شروع از مئی ۳۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 5/‏99 ص.‏ 2-‏3

خدمتی اجلاس برائے مئی

ہفتہ شروع از مئی ۳

گیت ۷

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ تھیوکریٹک خبریں۔‏

۱۷ منٹ:‏ ”‏دوسروں کو فائدہ اُٹھانا سکھائیں۔“‏ ابتدائی تبصرے کو ایک منٹ تک محدود رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔ علم کی کتاب کے باب ۱۳ کو استعمال کرتے ہوئے واضح کریں کہ لوگ بائبل کے اصولوں کا مطالعہ کرنے، سمجھنے اور اطلاق کرنے سے کیسے عملی طور پر مستفید ہوئے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقے۔“‏ دو بزرگ سامعین میں سے مختلف لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے سوالات کے جواب میں اس مضمون پر گفتگو کرتے ہیں۔ ایک نوعمر پبلشر، ایک بیاہتا جوڑا اور ریٹائرمنٹ کو پہنچنے والا ایک بھائی اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کے طریقوں کی بابت پوچھتے ہیں۔ اس مضمون سے اور آور منسٹری بُک کے باب ۹ سے، صفحات ۱۱۶-‏۱۱۸ پر ذیلی سرخی ”‏مستقبل کیلئے آپکے روحانی نشانے کیا ہیں؟“‏ پر توجہ مرتکز کرتے ہوئے عملی تجاویز پیش کی جاتی ہیں۔ پبلشر سوسائٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی مددگار معلومات کیلئے قدردانی ظاہر کرتے ہیں جو واضح کرتی ہیں کہ مستقبل قریب میں وسیع خدمتی کارگزاریوں کا منصوبہ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۱۱ اور اختتامی دُعا

ہفتہ شروع از مئی ۱۰

گیت ۱۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ موسمِ‌گرما کیلئے آپکے منصوبے کیا ہیں؟ ایک خاندان اسپیشل اسمبلی ڈے پر حاضر ہونے، امدادی پائنیر خدمت کرنے، تعطیلات پر جانے اور سیروتفریح کرنے کے اپنے انتظامات کا اعادہ کرتا ہے۔ (‏ہماری بادشاہتی خدمتگزاری مئی ۱۹۹۸ کے صفحہ ۷ کو دیکھیں۔)‏ وہ غیررسمی گواہی دینے کی بابت بات‌چیت کرتے ہیں اور وہ گفتگو کا آغاز کرنے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ذاتی اور خاندانی بائبل مطالعہ کرنے، دوسری جگہ پر سفر کرنے کی صورت میں کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے اور اپنی کلیسیا کو میدانی خدمت کی کارگزاری کی رپورٹ بھیجنے کی ضرورت پر زور دیں۔ خاندان دوسری کلیسیاؤں کا دَورہ کرنے سے حاصل ہونے والے تجربات اور خوشی کو یاد کرتا ہے۔ وہ کلیسیا میں آنے والے مہمانوں کے لئے مہمان‌نوازی دکھانے کے طریقوں پر غور کرتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ میدانی خدمتگزاری میں مفید تعارفات۔ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کے صفحات ۲-‏۷ پر مبنی۔ (‏یہی معلومات ریزننگ بک کے صفحات ۹-‏۱۵ پر پائی جاتی ہیں۔)‏ سامعین کے ساتھ پہلے پیراگراف پر گفتگو کریں اور پھر پانچ یا چھ تعارفات کا مظاہرہ کریں۔ میدانی خدمت میں ہمیشہ اس کتابچے کو ساتھ لے جانے کی ضرورت پر زور دیں، گھربہ‌گھر کے کام میں بآسانی حوالہ تلاش کرنے کیلئے اسے بائبل کی جِلد کے اندر رکھا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۱۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۱۷

گیت ۲۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏پہلے سے منصوبہ بنائیں!‏“‏ آنے والے کئی مہینوں کیلئے ترتیب دی گئی مقامی تھیوکریٹک کارگزاریوں پر نظرثانی کرنے والی ایک تقریر۔ ہر شخص کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ کیلنڈر پر ان تاریخوں پر نشان لگائے اور دیگر چیزوں کو رکاوٹ بننے کی اجازت نہ دے۔‏

۲۰ منٹ:‏ میدانی خدمت میں امکانی قاطع‌گفتگو کے لئے کیسا جوابی‌عمل دکھایا جائے۔ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کے صفحات ۷-‏۱۶ پر مبنی بات‌چیت۔ (‏یہی معلومات ریزننگ بک کے صفحات ۱۵-‏۲۴ پر پائی جاتی ہیں۔)‏ سامعین کے ساتھ پہلے پیراگراف پر بات‌چیت کریں اور پھر پانچ یا چھ حالتوں کا مظاہرہ کریں۔ جنہوں نے ابھی تک کتابچے کی ذاتی کاپی حاصل نہیں کی، اُنکی حوصلہ‌افزائی کریں کہ لٹریچر کے شعبے سے فوراً اسے حاصل کریں اور گھربہ‌گھر کے کام میں اسے استعمال کریں۔‏

گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۲۴

گیت ۴۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پلیز فالو اَپ (‎S-43‎) فارم کے سلسلے میں سوسائٹی کے اکتوبر ۱۵، ۱۹۹۸ کے خط پر نظرثانی کریں۔ وضاحت کریں کہ یہ غیررسمی گواہی دیتے وقت اور کوئی دوسری زبان بولنے والے اشخاص سے ملاقات کی صورت میں دلچسپی کی پیروی کرنے میں کیسے مدد دے سکتا ہے۔ ان فارمز کا اچھا استعمال کرنے کے لئے پبلشروں کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ سوالی بکس۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔‏

۲۰ منٹ:‏ کیا ہم علیٰحدہ کرنے کے کام میں حصہ لے رہے ہیں؟ جولائی ۱، ۱۹۹۷ کے واچ‌ٹاور کے صفحات ۳۰-‏۳۱ پر مبنی خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر۔‏

گیت ۳۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۳۱

گیت ۴۳

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سب کو مئی کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے یاددہانی کرائیں۔ جون کیلئے لٹریچر پیشکش کا اعادہ کریں۔ علم کی کتاب پیش کرتے وقت کلیسیا کے پاس بہت زیادہ تعداد میں موجود ۱۹۲-‏صفحات کی کسی پرانی کتاب کو بھی پیش کریں۔ نمونے کے طور پر کسی پیشکش کا مظاہرہ کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۱۵ منٹ:‏ میرے مذہب میں کیا خرابی ہے؟ دو خدمتگزار خادموں کے مابین گفتگو۔ ہم بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں جو سچائی کیلئے مناسب رجحان دکھاتے اور یہوواہ کے گواہوں کی تعریف کرتے ہیں۔ تاہم چرچ کے ساتھ اُنکے تعلقات اُنہیں روکے رکھتے ہیں۔ وہ یہ تسلیم کرنا مشکل پاتے ہیں کہ محض ہمارا مذہب سچا ہے اور اُنکی پرستش جھوٹی ہے۔ یہ بات اُنکی روحانی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ بھائی ریزننگ بُک کے صفحات ۲۰۴ پر بیان کئے گئے چھ عناصر کا اعادہ کرتے ہیں جو واضح کرتے ہیں کہ دیگر مذاہب بائبل کی پیروی نہیں کرتے۔ سامعین کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ خلوصدل اشخاص کی اپنے مذہبی اعتقادات کا جائزہ لینے میں مدد دینے کیلئے ان نکات کو موقع‌شناسی سے استعمال کریں۔‏

گیت ۵۰ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں