خاندان کے ارکان خدمتگزاری میں―بھرپور حصہ لینے کیلئے کیسے تعاون کرتے ہیں
۱ یہوواہ کے نام کی علانیہ حمدوستائش کرنے کے لئے شوہروں اور بیویوں، والدین اور بچوں کو مسیحی خدمتگزاری میں اکٹھے کام کرتے ہوئے دیکھنے سے بڑھکر دل کو گرما دینے والی اَور کونسی چیز ہو سکتی ہے؟ (زبور ۱۴۸:۱۲، ۱۳) تمام خاندانوں کو میدانی خدمت میں باقاعدہ شرکت کرنے کے لئے اچھا معمول قائم کرنا چاہئے۔ کیا آپ کے خاندان نے ہر ہفتے خدمتگزاری میں حصہ لینے کے لئے کوئی دن مخصوص کر رکھا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر ہر کوئی بندوبست کی بابت جانتا ہے اور بھرپور حصہ لے سکتا ہے۔—امثا ۲۱:۵الف۔
۲ خاندان کے طور پر خدمت میں حصہ لینے سے ایک دن پہلے کیوں نہ اُن پیشکشوں کو تیار کرنے کا مشترکہ منصوبہ بنائیں جو آپ کا خاندان استعمال کرے گا؟ مشقی میقات بہت معاون ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ خاندانی تعاون کے حقیقی جذبے کو فروغ دے سکتے ہیں۔ جب میدانی خدمتگزاری خاندانی معاملہ ہوتی ہے اور تمام ارکان خوب تیار ہوتے ہیں تو یہ کتنا بااجر ثابت ہوتا ہے!
۳ ایک سفری نگہبان رسالوں کی کارگزاری میں ایک خاندان کیساتھ گیا۔ جب وہ بیٹیوں میں سے ایک کیساتھ گھربہگھر کام کر رہا تھا تو بچی نے پوچھا: ”آپ میرے ساتھ کتنی دیر تک کام کرینگے؟“ بچی نے بیان کِیا کہ اس کے بعد وہ اپنے والد کیساتھ کام کریگی۔ یہ بات واضح تھی کہ وہ اور اُس کا والد اکٹھے خدمت کرنے سے واقعی لطف اُٹھاتے تھے۔ کتنا عمدہ خاندانی جذبہ!
۴ بعض خاندان سال میں ایک مہینہ اکٹھے ملکر امدادی پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ یا کمازکم خاندان کے ایک رکن کیلئے امدادی پائنیر کے طور پر خدمت جاری رکھنا یا ریگولر پائنیر کے طور پر اندراج کرانا ممکن ہو سکتا ہے۔ اچھی تنظیم اور تعاون کیساتھ، گھرانے کے تمام ارکان پائنیر خدمت کرنے والے کی مدد کرنے سے خدمت میں اپنے ذاتی حصے کو بڑھانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ خاندان اس اضافی کارگزاری اور خدمتگزاری میں پیش آنے والے عمدہ تجربات سے یقیناً برکت حاصل کریگا۔—ملاکی ۳:۱۰۔
۵ بشارتی کام میں بھرپور حصہ لینا خاندانوں کو متحد، سرگرم، پھلدار اور یہوواہ کی خدمت میں خوش رکھنے میں مدد دیگا۔—مقابلہ کریں فلپیوں ۲:۱، ۲۔