یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏99 ص.‏ 8
  • ‏”‏مجھے کیا کرنا چاہئے؟“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏مجھے کیا کرنا چاہئے؟“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • اَے اولاد والو!‏ آپ اپنے بچوں کیلئے کیسا مستقبل چاہتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • سکول سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • زیادہ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے سمجھ‌داری سے فیصلے لیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • بامقصد تعلیم
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 4/‏99 ص.‏ 8

‏”‏مجھے کیا کرنا چاہئے؟“‏

۱ سنِ‌بلوغت کو پہنچنے والے ایک نوجوان کے طور پر، شاید آپ پوچھیں، ’‏مجھے اپنی زندگی کیساتھ کیا کرنا چاہئے؟‘‏ مسیحی نوجوان خدمتگزاری میں یہوواہ کیلئے اپنی خدمت کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم آپ بلوغت کی ذمہ‌داریوں کے ساتھ ساتھ یہ کیسے کر سکتے ہیں جس میں اپنی مادی ضروریات پورا کرنا بھی شامل ہے؟ جواب تلاش کرنا شاید آسان نہ ہو۔‏

۲ بعض نوجوان جب دُنیا کی معاشی حالت اور مستقبل کی بابت پیشینگویوں پر غور کرتے ہیں تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں:‏ ’‏کیا مجھے اضافی تعلیم حاصل کرنی چاہئے؟ کیا مجھے ابھی سے کل‌وقتی خدمت اختیار کر لینی چاہئے؟‘‏ صحیح فیصلہ کرنے کیلئے، ایک شخص کو دیانتداری کیساتھ اس سوال کا جواب دینے کی ضرورت ہے، ’‏زندگی میں میری اوّلین دلچسپی کیا ہے؟‘‏ اسے اپنے محرکات کا جائزہ لینا چاہئے۔‏

۳ آپ نے اپنی جوانی کے دوران کس چیز کو اپنی اوّلین دلچسپی بنائے رکھا ہے؟ کیا آپ زیادہ‌تر مالی فائدہ حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا کیا آپ واقعی اپنی زندگی کو بادشاہتی مفادات کے فروغ کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ یونیورسٹی کی ڈگری کاروباری دُنیا میں کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی۔ ایک متبادل کے طور پر، بیشتر نے کم سے کم وقت اور الجھاؤ کا تقاضا کرنے والے اپرنٹس‌شپ پروگراموں، کچھ پیشہ‌وارانہ یا ٹیکنیکل سکول سے تعلیم یا قلیل‌المدتی کالج کورس حاصل کر کے ملازمت کے لئے ایسی صلاحتیں پیدا کر لی ہیں جن کی کاروباری دُنیا میں بڑی مانگ ہے۔‏

۴ یہوواہ کے وعدے پر بھروسہ رکھیں:‏ ہماری توجہ کا مستحق ایک نہایت اہم پہلو یہوواہ خدا کی طرف سے یہ یاددہانی ہے کہ وہ بادشاہتی مفادات کو پہلا درجہ دینے والوں کی احتیاج رفع کریگا۔ (‏متی ۶:‏۳۳‏)‏ یہ کوئی خالی وعدہ نہیں ہے۔ منسٹریل ٹریننگ سکول میں حاضر ہونے والے بیشتر بھائیوں نے سچائی سیکھنے سے پہلے کالج کی ڈگریاں حاصل کیں۔ لیکن وہ دُنیاوی کام کے لئے کیا کر رہے تھے؟ بہت کم اُس پیشے کی تلاش میں تھے جس کی اُنہوں نے تربیت پائی تھی۔ بہتیرے پائنیر خدمت کیساتھ ساتھ اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے ادنیٰ خدمات انجام دے رہے تھے۔ خدمتگزاری میں اپنی کارگزاری کو وسیع کرنے سے، وہ کسی مالیاتی چیز سے بڑھکر برکات حاصل کر رہے ہیں۔‏

۵ یہ فیصلہ کرنے کیلئے کہ آپ کو فارغ‌التحصیل ہو کر کیا کرنا چاہئے، تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں اور احتیاط کیساتھ اپنے محرکات کی جانچ کریں۔ اپنے انتخابات کے متوازن نقطۂ‌نظر کیلئے، مارچ ۸، ۱۹۹۸ کے اویک!‏ میں صفحات ۱۹-‏۲۱ کی معلومات پر غور کریں۔ اپنے والدین، بزرگوں، اپنے سرکٹ اوورسیئر اور اپنے علاقے کے کامیاب پائنیروں کیساتھ بات‌چیت کریں۔ یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کریگا کہ آپ کو اپنی زندگی کیساتھ کیا کرنا چاہئے۔—‏واعظ ۱۲:‏۱،‏ ۱۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں