خدمتی اجلاس برائے مارچ
ہفتہ شروع از مارچ ۱
گیت ۳۳
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۷ منٹ: ”مسیح کی موت کی عالمگیر یادگاری۔“ سوالاً جواباً۔ فروری ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی کے صفحات ۲۵-۲۶، پیراگراف ۱۰-۱۴ سے تبصرہجات کو شامل کریں۔ اس بات پر زور دیں کہ کیسے یہوواہ کی عظیم محبت نے اُسے ہمارے لئے فدیہ فراہم کرنے کی تحریک دی۔
۲۰ منٹ: اپریل اور مئی کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے کی پُرزور وجوہات۔ تمام سامعین کو امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے سنجیدگی سے سوچبچار کرنے کی حوصلہافزائی دیتے ہوئے خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر اور باتچیت۔ باقاعدہ اور امدادی پائنیروں کیلئے گھنٹوں کے تقاضے میں تبدیلی پر نظرثانی کریں جیسےکہ جنوری ۱۹۹۹ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۷ پر بیان کِیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی بہت سے لوگوں کو کُلوقتی خدمت کے استحقاق سے مستفید ہونے کے قابل بنائیگی۔ واضح کریں کہ مسیح کی قربانی کیلئے ہماری قدرافزائی کس طرح ہمیں دوسروں کو منادی کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ (۲-کر ۵:۱۴، ۱۵) اس سال میموریل یکم اپریل کو ہے۔ تمام بادشاہتی پبلشروں کیلئے پورا مہینہ اضافی خدمتی کارگزاری میں حصہ لینے کیلئے کیا ہی شاندار محرک! امدادی پائنیر خدمت سے متعلق فروری ۱۹۹۷ اور مارچ ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے منتخب نکات پر نظرثانی کریں۔ فراہمکردہ نمونے کے شیڈول کو ضرورت کے مطابق ڈھالنے کے طریقوں پر غور کریں۔ مقامی خدمتی انتظامات پر نظرثانی کریں جو دوسروں کیساتھ خدمتگزاری میں شرکت کرنے کے بیشمار مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اجلاس کے بعد پبلشروں کی امدادی پائنیر خدمت کیلئے درخواستیں حاصل کرنے کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۴۴ اور اختتامی دُعا
ہفتہ شروع از مارچ ۸
گیت ۵۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۲۰ منٹ: ”اُنہیں آنے کی دعوت دیں۔“ سوالاً جواباً۔ دلچسپی رکھنے والے نئے اشخاص کو ہمیشہ کلیسیائی اجلاسوں کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت پر زور دیں۔ علم کی کتاب کے صفحہ ۱۵۹ کے پیراگراف ۲۰ اور صفحہ ۱۶۱-۱۶۳ کے پیراگراف ۵-۸ کے مواد کو استعمال کرتے ہوئے، دلچسپی رکھنے والے شخص کے ساتھ باتچیت کا مظاہرہ کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ یکم اپریل کو میموریل پر حاضر ہونے کیلئے بائبل طالبعلموں اور دوسرے دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے خاص کوشش کریں۔ چھپے ہوئے دعوتنامے کی کاپی دکھائیں اور وضاحت کریں کہ اس کو مؤثر طریقے سے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ سب کو اس ہفتے سے میموریل کے دعوتنامے تقسیم کرنا شروع کر دینا چاہئے۔
۱۵ منٹ: ”خاندان کے ارکان کلیسیائی اجلاسوں میں بھرپور حصہ لینے کیلئے کیسے تعاون کرتے ہیں۔“ ایک خاندان کے مابین گفتگو۔ مضمون کے اہم نکات پر تبصرہ کرتے ہوئے وہ اس کی بابت باتچیت کرتے ہیں کہ ایک خاندان کے طور پر وہ اجلاسوں کیلئے کیسے تیاری کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے طریقوں کی بابت باتچیت کرتے ہیں جن کے ذریعے وہ ایک دوسرے کی حصہ لینے میں مدد کر سکتے ہیں نیز یہ کہ خاندان کے وقت پر اجلاسوں پر حاضر ہونے کی بابت کیا کِیا جانا چاہئے۔
گیت ۶۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۱۵
گیت ۵۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ”کیا آپ حاضر ہوئے تھے؟“ کو زیرِغور لائیں۔
۱۵ منٹ: ”خدمتگزار خادم قابلِقدر خدمت انجام دیتے ہیں۔“ ایک لائق خدمتگزار خادم کے ذریعے تقریر۔ آور منسٹری بُک کے صفحات ۵۷-۵۹ میں احاطہشُدہ اہم نکات پر نظرثانی کریں۔ وضاحت کریں کہ کیسے مقامی طور پر کلیسیا کی مدد کیلئے خدمتگزار خادموں کو استعمال کِیا جاتا ہے۔
۲۰ منٹ: ائیربک ۱۹۹۹ سے استفادہ کرنا۔ شوہر اور بیوی کے مابین گفتگو۔ شوہر بیان کرتا ہے کہ تقریباً ۷۰ سال پہلے ۱۹۲۷ میں ائیربک ایک کتاب کی شکل میں پہلی مرتبہ شائع ہونی شروع ہوئی تھی، اس میں یہوواہ کے گواہوں کی عالمگیر رپورٹ شامل ہوتی ہے۔ وہ صفحہ ۳۱ پر درج ”۱۹۹۸ کے کل میزان“ کے خاص خاص نکات کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسکے بعد وہ صفحہ ۳-۵ پر درج ”گورننگ باڈی کی طرف سے ایک خط“ پر گفتگو کرتے ہیں اور اس بات پر تبصرہ کرتے ہیں کہ وہ پیش کی جانے والی اس حوصلہافزائی کیلئے کیسے جوابیعمل دکھائینگے۔
گیت ۶۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۲
گیت ۱۶۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کریں۔ وضاحت کریں کہ ابھی بھی درخواست دینے کیلئے تاخیر نہیں ہوئی۔ اپریل کے دوران خدمت کیلئے ترتیب دئے گئے تمام اجلاسوں کے شیڈول کا خاکہ پیش کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مارچ ۲۷-اپریل ۱ کیلئے ترتیب دی گئی میموریل بائبل پڑھائی کے شیڈول پر عمل کریں، جسکی روزبروز کتابِمقُدس کی تحقیق کرنا—۱۹۹۹ اور ۱۹۹۹ کے کیلنڈر میں خاکہکشی کی گئی ہے۔
۱۵ منٹ: میموریل کی تیاری کریں۔ ایک تقریر۔ سب لوگوں کو تمام بائبل طالبعلموں اور دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو میموریل پر حاضر ہونے میں مدد دینے کے لئے منصوبہسازی کرنی چاہئے۔ حاضر ہونے والے نئے اشخاص شاید یہ نہ سمجھ پائیں کہ کون اس تقریب کی علامات میں شریک ہو سکتا ہے یا اسے منانے کی اہمیت کیا ہے۔ اپریل ۱، ۱۹۹۶ کے واچٹاور کے صفحات ۶-۸ کے بیان پر نظرثانی کریں اور دکھائیں کہ کیسے ہم نئے دلچسپی لینے والے اشخاص کی اس تقریب کے مطلب اور مقصد کو سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آخر میں ”میموریل کے لئے یاددہانیاں“ پر نظرثانی اور میموریل کے لئے مقامی انتظامات کی خاکہکشی کریں۔
۲۰ منٹ: مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ ایک بزرگ دو یا تین لائق پبلشروں کیساتھ اس بروشر کی اہمیت اور استعمال کی بابت گفتگو کرتا ہے۔ کلیسیائی کتابی مطالعے میں اس بروشر کے مطالعے کے بعد ہم اس سے بہتر طور پر واقف ہو گئے ہیں۔ کیا میدانی خدمت میں ہم اسے موثر طور پر استعمال کر رہے ہیں؟ گروپ مندرجہذیل باتوں پر گفتگو کرتا ہے: کیوں بہت زیادہ لوگ اس مضمون میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ جھوٹی مذہبی تعلیمات کے برعکس یہ بروشر کیا اُمید پیش کرتا ہے؟ ہم آخری صفحے پر دئے گئے سوالات کو دلچسپی کو اُبھارنے کیلئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ اس بروشر کو پیش کرنے کے کونسے مواقع دستیاب ہیں؟ صفحہ ۲۷ پر پیراگراف ۱۴ میں درج صحائف کو استعمال کرتے ہوئے پیشکش کا مظاہرہ کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اس بروشر کا اچھا استعمال کرنے کیلئے چوکس رہیں۔
گیت ۹۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۲۹
گیت ۱۱۱
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو اپنی مارچ کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے یاددہانی کرائیں۔ اپریل کے دوران ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! پیش کرینگے۔ رسالوں کے تازہترین شمارے دکھائیں، ایسے مضامین تجویز کریں جنہیں بالخصوص نمایاں کِیا جا سکتا ہے، نیز باتچیت کیلئے چند دلچسپ نکات کا ذکر کریں۔ سب کو چاہئے کہ تقاضا بروشر اپنے پاس رکھیں اور دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کیلئے اسے استعمال کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۸ منٹ: ہمیں مشورت کے لئے کیسا ردِعمل دکھانا چاہئے؟ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ ہم سب کو اپنے رویے، چالچلن، رفاقتوں یا کلیسیائی کارگزاریوں میں شرکت کی بابت مشورت درکار ہوتی ہے۔ بعضاوقات ہم مشورت کی مزاحمت کرنے یا اس سے ناراض ہو جانے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ مشورت کو قبول کرنا اور اس کا اطلاق کرنا ہماری روحانی بہبود کے لئے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ایسے اہم عناصر کا اعادہ کریں جو ان وجوہات پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں کیوں مشورت کو قبول کرنا اور اس کی قدر کرنی چاہئے۔—اپریل ۱، ۱۹۸۷ کے واچٹاور کے صفحات ۲۷-۳۰ کو دیکھیں۔
گیت ۱۱۸ اور اختتامی دُعا۔