اُنہیں آنے کی دعوت دیں
۱ صدیوں پہلے دی جانے والی اس دعوت کی بازگشت اب دُنیا کے ۲۳۳ مختلف ممالک میں سنی جا رہی ہے: ”آؤ خداوند [”یہوواہ،“ اینڈبلیو] کے پہاڑ پر چڑھیں . . . اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائیگا اور ہم اُس کے راستوں پر چلینگے۔“ (یسع ۲:۳) یہوواہ کی تنظیم کی جانب لوگوں کی راہنمائی کرنا ایک بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم اُنکی ایسی روحانی ترقی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث بنتی ہے۔
۲ بعض پبلشر شاید لوگوں کو اُس وقت تک کنگڈم ہال آنے کی دعوت دینے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں جبتک وہ گھریلو بائبل مطالعے میں قابلِذکر ترقی نہیں کرتے۔ تاہم، بعضاوقات بائبل مطالعہ شروع کرنے سے پہلے ہی لوگ کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع کر دیتے ہیں۔ ہمیں اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے لوگوں کو پُرجوش دعوت دینے اور حوصلہافزائی کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔
۳ کیا کِیا جائے: لوگوں کو اپنے مقامی اجلاسوں کی بابت مطلع کرنے کے لئے دستی اشتہاروں کا اچھا استعمال کریں۔ بتائیں کہ اجلاس مُفت ہیں اور کبھی چندے وصول نہیں کئے جاتے۔ اجلاسوں کے طریقۂکار کی وضاحت کریں۔ واضح کریں کہ وہ بائبل مطالعے کے حقیقی کورسز ہیں اور مطالعہ کے لئے مواد سب کو فراہم کِیا جاتا ہے تاکہ وہ ساتھ ساتھ دیکھ سکیں۔ حاضرین کے مختلف پسمنظر اور شعبہہائےزندگی پر توجہ دلائیں۔ بتائیں کہ وہ مقامی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کہ تمام عمر کے بچوں کو بھی خوشآمدید کہا جاتا ہے۔ جن کے ساتھ ہم مطالعے کرتے ہیں اُنہیں حاضر ہونے کے لئے ہر طرح کی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے دعوت دینی چاہئے۔
۴ بائبل میں قلمبند کی جانے والی آخری باتوں میں سے ایک بات زندگی کیلئے یہوواہ کی فراہمیوں سے مستفید ہونے کی پُرتپاک دعوت ہے: ”روح اور دُلہن کہتی ہیں آ۔ . . . اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہئے آبِحیات مُفت لے۔“ (مکا ۲۲:۱۷) دوسروں کو اپنے اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دینے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
۵ یسعیاہ ۶۰:۸ خدا کے لوگوں کی کلیسیاؤں میں اب کبوتروں کی مانند آنے والے ہزاروں ہزار نئے مداحین کی نبوّتی طور پر عکاسی کرتی ہے جو ”بادل کی طرح اُڑے چلے آتے ہیں اور جیسے کبوتر اپنے کابک کی طرف۔“ ہم تمام نئے اشخاص کو اپنے اجلاسوں پر آنے کی دعوت دے سکتے ہیں اور اُنہیں احساس دلائیں کہ اُن کا خیرمقدم کِیا جاتا ہے۔ اس طرح، ہم یہوواہ کیساتھ تعاون کر رہے ہونگے جب وہ جمع کرنے کے کام کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔—یسع ۶۰:۲۲۔