اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے خاص کوشش کی جائیگی۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی لینے والے اشخاص کیلئے تقاضا بروشر دستیاب رکھیں اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں۔ جون: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔
▪ اپریل اور مئی میں امدادی پائنیروں کے طور پر خدمت انجام دینے کے خواہشمند پبلشروں کو چاہئے کہ ابھی سے منصوبہسازی کریں اور جلدازجلد اپنی درخواست دے دیں۔ اس سے بزرگوں کی میدانی خدمت کے سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے اور کافی رسالے اور دیگر لٹریچر دستیاب رکھنے میں مدد ہوگی۔ جنہیں پائنیر خدمت کرنے کی اجازت مل جاتی ہے اُن کے ناموں کا اعلان کلیسیا کے سامنے کِیا جانا چاہئے۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم مارچ یا اُس کے بعد جلدازجلد کلیسیا کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو اگلی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اُس کا اعلان کریں۔
▪ میموریل جمعرات، یکم اپریل، ۱۹۹۹ کو منعقد کِیا جائیگا۔ اگر عام طور پر آپ کی کلیسیا کے اجلاس جمعرات کو ہوتے ہیں تو اُنہیں ہفتے کے کسی دوسرے دن پر رکھا جا سکتا ہے اگر کنگڈم ہال دستیاب ہے۔ اگر ایسا ممکن نہیں اور آپ کا خدمتی اجلاس متاثر ہوتا ہے تو آپ کی کلیسیا کیلئے جو حصے خاص طور پر موزوں ہیں اُنہیں دوسرے خدمتی اجلاس میں شامل کِیا جا سکتا ہے۔
▪ کلیسیا سے رفاقت رکھنے والے افراد کو مینارِنگہبانی اور جاگو! کے لئے تمام نئے اور تجدیدشُدہ چندے اور اپنے ذاتی چندے کلیسیا کے ذریعے بھیجنے چاہئیں۔
▪ سوسائٹی لٹریچر کیلئے پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتی۔ لٹریچر کیلئے کلیسیا کی ماہانہ درخواست سوسائٹی کو بھیجنے سے پہلے صدارتی نگہبان کو ہر ماہ اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہشمند تمام حضرات لٹریچر کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائی سے رابطہ کر سکیں۔ براہِمہربانی اُن مطبوعات کو یاد رکھیں جو خصوصی درخواست پر ملنے والے آئٹمز ہیں۔
▪ برانچ سہولیات کا دورہ کرنے کے لئے منصوبہسازی کرنے والے اشخاص کے گروپوں کو پہلے برانچ آفس سے خطوکتابت کرنا ضروری ہے۔ براہِمہربانی برانچ کا دورہ کرنے کیلئے آنے والوں کی تعداد اور تاریخوں اور اوقات کی بابت معلومات فراہم کریں۔