یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏99 ص.‏ 1
  • مسیح کی موت کی عالمگیر یادگاری

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیح کی موت کی عالمگیر یادگاری
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی عظیم محبت کے لیے قدر ظاہر کریں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ایک اہم ہستی کی یاد میں ایک سادہ سی تقریب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • خداوند کا عشائیہ آپ کیلئے بہت پُرمطلب ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ہم مسیح کی یادگاری تقریب کیوں مناتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 3/‏99 ص.‏ 1

مسیح کی موت کی عالمگیر یادگاری

۱ یہوواہ نے ہم پر بہت سی بخششیں نازل کی ہیں۔ اُس کی تمام‌تر نیکی اور شفقت کو واضح طور پر ”‏اُس کی ناقابلِ‌بیان بخشش“‏ کہا گیا ہے۔ جی ہاں، ”‏خدا کا غیرمستحق فضل“‏ اتنا شاندار ہے کہ اسے بیان کرنا ہماری لیاقت سے باہر ہے۔—‏۲-‏کر ۹:‏۱۴، ۱۵ این‌ڈبلیو۔‏

۲ اُس کی عظیم‌ترین بخشش:‏ نوعِ‌انسان کا فدیہ دینے والے کے طور پر یسوع مسیح عظیم‌ترین بخشش ہے۔ نوعِ‌انسان کیلئے اپنی عظیم محبت کے اظہار میں یہوواہ نے اپنا عزیز اور اکلوتا بیٹا بخش دیا۔ (‏یوح ۳:‏۱۶‏)‏ خدا کی طرف سے ایسا غیرمستحق فضل عالمگیر یادگاری کا مستحق ہے۔ کب اور کیسے؟ یکم اپریل، ۱۹۹۹ جمعرات کی شام دُنیا بھر میں مسیحی سب سے افضل قربانی کی یاد میں خداوند کے عشائیے کی یادگاری تقریب منائینگے۔—‏۱-‏کر ۱۱:‏۲۰،‏ ۲۳-‏۲۶‏۔‏

۳ مسیح نے ہماری خاطر اُس وقت اپنی جان دی ”‏جب ہم گنہگار ہی تھے،“‏ ہم اُسکی موت کی یادگار منانے اور دوسروں کو اس اہم‌ترین موقع پر حاضر ہونے کی دعوت دینے سے اپنی ذاتی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔—‏روم ۵:‏۸‏۔‏

۴ اہم‌ترین واقعہ:‏ یسوع کی موت کی یادگار منانا بنیادی طور پر اس بات کو نمایاں کرتا ہے کہ اُس نے کامل طور سے خدا کی حاکمیت کو سربلند کِیا۔ اس سے ہمیں یہ یاددہانی بھی ملتی ہے کہ یسوع کی قربانی پر ایمان رکھنے سے ہم یہوواہ کے حضور راست حیثیت حاصل کرتے ہوئے نجات کا یقین رکھ سکتے ہیں۔ (‏اعما ۴:‏۱۲‏)‏ یقینی طور پر یہ سال کا اہم‌ترین واقعہ ہے!‏

۵ دوسروں کو اپنے ساتھ خداوند کے عشائیے کی تقریب منانے کی دعوت دینے سے ہم اپنے پڑوسیوں کیلئے محبت ظاہر کرتے ہیں۔ فدیے کے فوائد اُن لاکھوں کیلئے دستیاب ہیں جو اس کی اعلیٰ قدروقیمت کی بابت سیکھتے ہیں۔ (‏فل ۳:‏۸‏)‏ مسیح کی قربانی پر ایمان لانے والے ہمیشہ کی زندگی کی پُختہ اُمید حاصل کر سکتے ہیں۔—‏یوح ۱۷:‏۳‏۔‏

۶ میموریل کا موسم ہمیں خدا کے ناقابلِ‌بیان غیرمستحق فضل کیلئے قدردانی دکھانے کا خاص موقع فراہم کرتا ہے۔ سرگرمی کیساتھ خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی منادی کرنے کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ بیشمار برکات اُن لوگوں کی منتظر ہیں جو یہوواہ کی ناقابلِ‌بیان بخشش پر دُعائیہ غوروفکر کرتے اور اس سال خداوند کے عشائیے کی تقریب پر حاضر ہونے کی کوشش کرتے ہیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں