ہر عمر کے لوگوں کو خاندانی خوشی کی کتاب پیش کریں
۱ کیلیفورنیا سے ایک ۱۱ سال کے لڑکے نے خاندانی خوشی کا راز کتاب کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کِیا۔ اُس نے لکھا: ”مَیں اس کیلئے شکرگزار ہوں اور مَیں دیگر خاندانوں کی اس کتاب کو پڑھنے کیلئے حوصلہافزائی کرتا ہوں کیونکہ یہ ایک شاندار کتاب ہے۔ یہ میرے خاندان کی اپنے گھر میں امن اور خوشی کی فضا قائم کرنے کیلئے مدد کر رہی ہے۔“ اس نوجوان کے تجربے کو ہر عمر کے لوگوں کو خاندانی خوشی کی کتاب پیش کرنے کیلئے ہماری حوصلہافزائی کرنی چاہئے۔ ممکن ہے کہ آپ درجذیل چند تجاویز کو فروری کے دوران اپنی خدمتگزاری میں آزمانا چاہیں۔
۲ ایک نوجوان شخص سے ملتے وقت آپ یہ کہہ سکتے ہیں:
◼ ”آپ کی عمر کے بہت سے لوگ شادی کی بابت سوچ رہے ہیں۔ لیکن آپ اس موضوع پر قابلِبھروسہ معلومات کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] نوجوان لوگ اکثر کہتے ہیں کہ وہ اس بات کی بابت پُراعتماد نہیں کہ آیا وہ شادی کیلئے تیار ہیں۔ مہربانی سے مجھے موقع دیجئے کہ مَیں اس دستی کتاب میں سے کچھ معلومات آپ کے سامنے پیش کر سکوں۔“ خاندانی خوشی کی کتاب کے صفحہ ۱۴ پر جائیں اور پیراگراف ۳ پڑھیں۔ اس کے بعد باب کی ہر ذیلی سرخی کو اُجاگر کریں۔ کتاب پیش کریں اور واپسی ملاقات کا بندوبست بنائیں۔
۳ ایک باپ یا ماں سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کہہ سکتے ہیں:
◼ ”ہم والدین کے ساتھ چند ایسے عملی رہبر اصولوں پر بات کر رہے ہیں جو بچوں کی پرورش کرنے میں واقعی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اُنہیں اس دستی کتاب خاندانی خوشی کا راز میں مرتب کِیا گیا ہے۔“ صفحہ ۵۵ پر جائیں۔ پیراگراف ۱۰ پڑھنے کے بعد، پیراگراف ۱۱ میں استثنا ۶:۶، ۷ پڑھیں۔ اس کے بعد پیراگراف ۱۲ تا ۱۶ میں نسخ جملوں پر توجہ مبذول کرائیں۔ یہ کہتے ہوئے باتچیت جاری رکھیں: ”اس کتاب نے بطور والدین کامیاب ہونے کے لئے بہتیروں کی مدد کی ہے۔ اگر آپ اسے پڑھنا پسند فرمائیں تو مجھے آپ کے پاس یہ کاپی چھوڑ کر بہت خوشی ہو گی۔“
۴ کسی عمررسیدہ شخص سے باتچیت کرتے ہوئے آپ یوں کہہ سکتے ہیں:
◼ ”جب مَیں یہ مختصر سا بیان پڑھ لیتا ہوں تو براہِمہربانی مجھے بتائیں کہ اسکی بابت آپکی کیا رائے ہے۔“ خاندانی خوشی کتاب کا صفحہ ۱۶۹ کھولیں اور پیراگرف ۱۷ کے پہلے دو جملے پڑھیں۔ اسکے بعد جواب پوچھیں۔ جواب کے پیشِنظر، آپ کتاب پیش کرنے سے پہلے اس میں سے مزید اقتباسات پڑھ سکتے ہیں۔
۵ جہاں خاندانی خوشی کی کتاب پیش کی گئی تھی وہاں واپس جاتے وقت یاد رکھیں کہ آپ نے بائبل مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ تقاضا بروشر کا باب ۸ یا علم کی کتاب کا باب ۱۵ شروع کرنے کیلئے موزوں ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس دوران، آئیے خوشحال مسیحی خاندانی زندگی گزارنے کیلئے ہر عمر کے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔