یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏99 ص.‏ 8
  • پرانی کتابوں کو اچھی طرح استعمال میں لائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پرانی کتابوں کو اچھی طرح استعمال میں لائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • پُرانی کتابوں اور رسالوں سے فائدہ حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • کتاب میں کیا کچھ شامل ہے
    سب لوگوں کیلئے ایک کتاب
  • بڑھاپے میں بھی اپنی خوشی برقرار رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 1/‏99 ص.‏ 8

پرانی کتابوں کو اچھی طرح استعمال میں لائیں

۱ انسان نے زمین کے ہر کونے میں لائبریریوں میں پرانی کتابوں کا ذخیرہ کر رکھا ہے۔ تاہم، وہ نوعِ‌انسان کے لئے کس دائمی فائدے کا باعث بنی ہیں؟ (‏واعظ ۱۲:‏۱۲‏)‏ مطبوعات جو خدا کی بادشاہت اور جوکچھ یہ نوعِ‌انسان کے لئے کرے گی اُس پر توجہ مبذول کراتی ہیں وہ بے‌حد احترام کی مستحق ہیں۔ بہتیری کلیسیاؤں کے پاس ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہونے والی ایسی بہت سی کتابیں موجود ہیں۔ جنوری کے دوران ہم لوگوں کو یہ پرانی کتابیں پیش کریں گے۔‏

۲ وہ واقعی قدروقیمت کی حامل ہیں:‏ ہم میں سے بعض شاید محسوس کریں کہ نئی مطبوعات کے مقابلے میں یہ کتابیں متروک ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ اُن میں روحانی سچائی موجود ہے۔ وہ جس بادشاہتی پیغام کی بابت بتاتی ہیں وہ آجکل بھی قدروقیمت کا حامل ہے اور اگر اس پر دھیان دیا جائے تو زندگی‌بخش ثابت ہو سکتا ہے۔ (‏یوح ۱۷:‏۳‏)‏ اسلئے، ان پرانی کتابوں کو دانشمندی سے استعمال کرنے کیلئے ہمیں اضافی کوشش کرنی چاہئے۔‏

۳ ان کو کم اہم خیال کرنے سے متعلق ایک تجربہ اُس خاتون کو ہوا جس نے وراثت میں اپنی نانی سے کافی تعداد میں پرانی واچ ٹاور پبلیکیشنز حاصل کی تھیں۔ ایک گواہ نے اس خاتون سے پوچھا کہ آیا وہ ان مطبوعات کی حقیقی قدروقیمت کی بابت کچھ جانتی ہے۔ خاتون نے جواب دیا:‏ ”‏مَیں ان کی قدروقیمت کی بابت نہیں جانتی لیکن مَیں کیسے جان سکتی ہوں؟“‏ اُس خاتون نے ایک بائبل مطالعہ کی پیشکش کو قبول کِیا، سچائی میں آئی اور اس کے بعد اپنی نانی کی لائبریری کو گراں‌بہا سمجھنے لگی۔ پرانی کتابوں کا وہ مجموعہ کیا ہی قابلِ‌قدر میراث ثابت ہوا۔‏

۴ اُنہیں تقسیم کریں:‏ پرانی کتابوں کو گھربہ‌گھر پیش کرنے کے علاوہ، واپسی ملاقاتیں کرتے وقت ان لوگوں کو پیش کریں جو کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں، بشمول ان لوگوں کے جنہوں نے مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کا چندہ لگوایا ہوا ہے نیز وہ لوگ جو آپکے میگزین روٹ ہیں۔ جو لوگ آپ کیساتھ بائبل مطالعہ کرتے ہیں آپ اُنہیں بھی خاص خاص پرانی کتابیں دے سکتے ہیں جو سچائی سے متعلق اُن کی سمجھ میں اضافہ کریں گی۔ کوئی ایسی پرانی کتاب لینا نہ بھولیں جس کی آپ کے ذاتی مجموعے میں کمی ہے۔ اس طرح، آپ قابلِ‌قدر تھیوکریٹک لائبریری میں اضافہ کرینگے جسے آپ کے ذاتی مطالعے کے دورانیے کو بڑھانے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

۵ اپنی پرانی کتابوں کا ذخیرہ رکھنے کی بجائے، آئیے اُنہیں دانشمندانہ طور پر ان لوگوں کو پیش کریں جنہیں ہم ”‏خدا سے ڈرنے اور اُس کے حکموں کو ماننے“‏ کی تحریک دینا چاہتے ہیں۔—‏واعظ ۱۲:‏۱۳‏، این‌ڈبلیو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں