نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے والے
۱ ایک لائق بزرگ یا خادم کے لئے کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے والے کے طور پر خدمت انجام دینا ایک نمایاں استحقاق ہے۔ اپنے گروپ کے لوگوں کی روحانی ضروریات کی دیکھبھال کرنا ایک سنجیدہ ذمہداری ہے۔ اُس کے فرائض کی درجہبندی تین حصوں میں کی جا سکتی ہے۔
۲ ماہرانہ تعلیم: یہ کلیسیائی کتابی مطالعے کرانے والے سے ہر ہفتے گروپ کو صحیح سمجھ فراہم کرنے کے لئے مکمل تیاری کا تقاضا کرتی ہے۔ وہ مطالعہ کئے جانے والے مواد کے لئے قدردانی کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ مطالعے کے دوران بہت زیادہ تبصرہ کرنے کی بجائے، وہ بوقتِضرورت سبق کے اہم نکات پر توجہ دلانے کے لئے اضافی سوالات پوچھے گا۔ اُسے مطالعے کو دلچسپ اور ہدایتی بنانے اور ہر شخص کو باتچیت میں شامل کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اُس کا مقصد روحانی طور پر مضبوط کرنا، مطالعے کی عملی قدروقیمت کو اجاگر کرنا، اور مواد کو دلودماغ دونوں تک پہنچنے کے قابل بنانا ہے۔—۱-تھس ۲:۱۳۔
۳ مفید گلّہبانی: کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے والا ”آندھی سے پناہگاہ کی مانند اور طوفان سے چھپنے کی جگہ“ کی مانند ہے۔ (یسع ۳۲:۲) وہ اپنے گروپ میں موجود تمام لوگوں کی واقعی دیکھبھال کرتا ہے اور اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ جب اُس کی زیرِنگرانی کوئی شخص بےحوصلہ ہو جاتا ہے تو آیا اُس کو روحانی مدد فراہم کی گئی ہے۔—حز ۳۴:۱۵، ۱۶؛ ۱-تھس ۲:۷، ۸۔
۴ سرگرم بشارت: کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے والا اپنے گروپ میں تمام لوگوں کے لئے میدانی خدمتگزاری میں بھرپور حصہ لینے کے لئے عملی انتظامات کرنے کی بابت باخبر ہوتا ہے۔ وہ یہ جانتے ہوئے بشارت کے کام میں پیشوائی کرتا ہے کہ وہ خدمت میں جس قسم کی باقاعدگی، سرگرمی، اور جوشوجذبے کا اظہار کرے گا وہ باقی کے گروپ سے منعکس ہوگا۔ (کل ۴:۱۷؛ ۲-تھس ۳:۹) وقتاًفوقتاً، وہ اپنے گروپ کے ہر رکن کے ساتھ خدمت میں کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر ہم خدمتگزاری میں منادی کرنے اور تعلیم دینے کی اپنی مہارتوں میں نکھار پیدا کرنا چاہتے ہیں تو کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے والا اس نشانے کو حاصل کرنے کے لئے ہماری مدد کر سکتا ہے۔—۱-تیم ۴:۱۶؛ ۲-تیم ۴:۵۔
۵ واقعی ہمیں آدمیوں کی صورت میں یہ انعام بخشے گئے ہیں جو ہمیں روحانی مدد اور پُرمحبت حمایت پیش کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ (۱-تھس ۵:۱۴) دُعا ہے کہ ہم کتابی مطالعے میں اپنی باقاعدہ شرکت سے اور بشارت کے اس کام میں اپنی وفادارانہ حمایت کے ذریعے یہوواہ کی اس شاندار فراہمی کیلئے قدردانی ظاہر کریں۔—عبر ۱۰:۲۵۔