یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏98 ص.‏ 1
  • کیا آپ کے ”‏جسم میں کانٹا“‏ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کے ”‏جسم میں کانٹا“‏ ہے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏جسم میں کانٹے‘‏ سے نپٹنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • پولُس کے جسم میں کانٹے کی طرح چبھنے والی تکلیف کیا تھی؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • 2-‏کُرنتھیوں 12:‏9—‏”‏میرا فضل تیرے لئے کافی ہے“‏
    پاک کلام کی آیتوں کی وضاحت
  • اُنہوں نے جسم کے کانٹوں کا مقابلہ کِیا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 5/‏98 ص.‏ 1

کیا آپ کے ”‏جسم میں کانٹا“‏ ہے؟‏

۱ ہم خوشخبری کی منادی کی اپنی تفویض کو حتی‌الوسع پورا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ تاہم، ہمارے بہت سے عزیز بھائی اور بہنیں اس میں بھرپور حصہ لینا مشکل محسوس کرتے ہیں کیونکہ تشویشناک جسمانی بیماریاں یا معذوریاں رُکاوٹ بنتی ہیں اور اُن کیلئے اُتنا کام کرنا مشکل بنا دیتی ہیں جتنا درحقیقت وہ کرنا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر جب وہ اپنے اردگرد دوسروں کو خدمتگزاری میں بہت زیادہ سرگرم دیکھتے ہیں تو حوصلہ‌شکنی کے احساسات پر قابو پانا اُن کیلئے ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔—‏۱-‏کر ۹:‏۱۶‏۔‏

۲ ایک قابلِ‌تقلید نمونہ:‏ پولس رسول کو ”‏جسم میں کانٹے“‏ سے نبردآزما ہونا پڑا تھا۔ اُس نے تین مرتبہ یہوواہ سے اُس تکلیف‌دہ رکاوٹ کو دور کرنے کی التجا کی جسے اُس نے ”‏شیطان کا قاصد“‏ کہا جو اُسے مکے مارتا رہا۔ تاہم، اس کے باوجود، پولس نے برداشت کی اور اپنی خدمتگزاری میں آگے بڑھتا گیا۔ وہ نہ تو اپنے اوپر ترس کھاتا تھا اور نہ ہی ہمیشہ شکایت کرنے والا بنا۔ اُس نے اپنی بہترین چیز دی۔ اُس کی کامیابی کا انحصار خدا کی طرف سے اس یقین‌دہانی پر تھا:‏ ”‏میرا فضل تیرے لئے کافی ہے کیونکہ میری قدرت کمزوری میں پوری ہوتی ہے۔“‏ جب پولس نے اپنی حالت کو قبول کرنا اور برداشت کیلئے یہوواہ اور روح‌القدس پر بھروسہ کرنا سیکھ لیا تو اُسکی کمزوری ہی اُسکی طاقت بن گئی۔—‏۲-‏کر ۱۲:‏۷-‏۱۰‏۔‏

۳ آپ کیسے برداشت کر سکتے ہیں:‏ کیا انسانی کمزوری خدا کیلئے آپ کی خدمت کو محدود کر دیتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو پولس کے نقطۂ‌نظر کی نقل کریں۔ اگرچہ اس نظام‌العمل میں آپ کی بیماری یا معذوری کا کوئی مستقل حل نہ بھی ہو تو بھی آپ یہوواہ پر پورا بھروسہ رکھ سکتے ہیں جو آپ کی ضروریات کو سمجھتا ہے اور ”‏حد سے زیادہ قدرت“‏ عطا کریگا۔ (‏۲-‏کر ۴:‏۷‏)‏ خود کو الگ رکھنے کی بجائے کلیسیا میں اپنے لئے دستیاب مدد سے فائدہ اُٹھائیں۔ (‏امثا ۱۸:‏۱‏)‏ اگر آپ گھربہ‌گھر کے کام میں حصہ لینا مشکل پاتے ہیں تو غیررسمی یا ٹیلی‌فون پر گواہی دینے کے عملی طریقے تلاش کریں۔‏

۴ آپ خدمتگزاری میں جو کچھ کرنے کے قابل ہیں شاید جسم میں کوئی کانٹا اسے محدود کر دے تو بھی آپ کو یہ محسوس کرنے کی ضرورت نہیں کہ آپ نے کچھ کِیا ہی نہیں۔ پولس کی طرح، آپ بھی اپنی طاقت اور حالات کے مطابق ”‏خدا کے فضل کی گواہی دے“‏ سکتے ہیں۔ (‏اعما ۲۰:‏۲۴‏)‏ جب آپ اپنی خدمتگزاری کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں تو یہ جان لیں کہ یہوواہ بے‌حد خوش ہوتا ہے۔—‏عبر ۶:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں