خدمتی اجلاس برائے مئی
ہفتہ شروع از مئی ۴
گیت ۱۰
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ تھیوکریٹک خبریں۔
۱۵ منٹ: ”یہوواہ کی روح ہمارے ساتھ ہے۔“ سوالاًجواباً۔ پیراگراف ۳ کا احاطہ کرتے وقت، ۱۹۹۸ ائیربُک سے موزوں اقتباسات بھی پیش کریں۔
۲۲ منٹ: ”لوگوں کی خاص دلچسپیوں کو ہدف بنانے کیلئے مضامین کا انتخاب کریں۔“ مضمون کے اہم نکات پر نظرثانی کریں۔ وضاحت کریں کہ اس طرح پرانے رسالے بھی جو ابھی اچھی حالت میں ہیں پیش کئے جا سکتے ہیں۔ پبلشروں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے عمدہ نتائج کے ساتھ کونسے مضامین پیش کئے ہیں۔ پیراگراف ۷ کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۲۱۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۱۱
گیت ۱۹۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۸ منٹ: ”موسمِگرما کیلئے آپکے منصوبے کیا ہیں؟“ ایک بزرگ دو یا تین پبلشروں کیساتھ آئندہ موسمِگرما کے مہینوں کے لئے اُن کے منصوبوں پر باتچیت کرتا ہے۔ وہ کنونشن پر حاضر ہونے، اپنی میدانی خدمتگزاری کو بڑھانے، تعطیلات اور دوستوں اور رشتےداروں سے ملنے کے انتظامات پر نظرثانی کرتے ہیں۔ سب اس بات پر متفق ہیں کہ وہ ذاتی مطالعہ، اجلاسوں یا میدانی خدمت کو نظرانداز نہیں کرینگے اور وضاحت کرتے ہیں کہ کیسے اُنہوں نے ایک عمدہ تھیوکریٹک معمول کو برقرار رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
۱۷ منٹ: مقامی ضروریات۔ اپریل ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں نمایاںکردہ چار اُردو بروشروں کی خصوصی پیشکش کو مؤثر طور پر استعمال کرنے کیلئے مشورے دیں۔
گیت ۴۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۱۸
گیت ۱۴۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ: ”کیا آپ کے ’جسم میں کانٹا‘ ہے؟“ سوالاًجواباً۔ نومبر ۱۵، ۱۹۸۷ کے واچٹاور، صفحہ ۲۹ پر ”سوالات از قارئین“ پر تبصرہ کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
گیت ۱۳۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۲۵
گیت ۱۳۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: مَیں کلیسیائی اجلاسوں کی قدر کیوں کرتا ہوں۔ بزرگ باقاعدہ حاضر ہونے والوں کے ایک گروپ کیساتھ باتچیت کرتا ہے جو شاید ایک بیاہتا جوڑے، ایک عمررسیدہ شخص اور ایک نوعمر سمیت مجموعی طور پر کلیسیا کی نمائندگی کرتا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ کیوں ہمیشہ حاضر ہوتے ہیں: عمدہ رفاقت، الہٰی ہدایت اور پُختہ مشورت جو روزمرّہ مسائل کا مقابلہ کرنے اور روحانی طور پر مضبوط رہنے میں اُنکی مدد کرتی ہے۔ تبصرے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم سب اجلاسوں پر باقاعدہ حاضری سے کیسے برکت حاصل کرتے ہیں۔
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔