یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏98 ص.‏ 1
  • یہوواہ کی روح ہمارے ساتھ ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی روح ہمارے ساتھ ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏روح‌القدس کے نام سے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • پاک روح کی رہنمائی —‏رسولوں کے زمانے سے لے کر آج تک
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • رُوح کے موافق چلنے اور خود کو یہوواہ کے لئے وقف کرنے میں تعلق
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • یہوواہ کی روح‌القدس کی بخشش
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 5/‏98 ص.‏ 1

یہوواہ کی روح ہمارے ساتھ ہے

۱ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر، ایک بہت بڑا کام ہمارے سپرد ہے۔ یسوع نے کہا:‏ ”‏ضرور ہے کہ پہلے سب قوموں میں انجیل کی منادی کی جائے۔“‏ (‏مر ۱۳:‏۱۰‏)‏ انسانی نقطۂ‌نظر سے دیکھا جائے تو یہ ناممکن دکھائی دیتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ کائنات کی سب سے طاقتور قوت خدا کی روح ہماری پُشت‌پناہی کر رہی ہے۔—‏متی ۱۹:‏۲۶‏۔‏

۲ پہلی صدی کا ثبوت:‏ یسعیاہ کی پیشینگوئی کا اپنے اوپر اطلاق کرتے ہوئے یسوع نے کہا:‏ ”‏خداوند کا روح مجھ پر ہے .‏ .‏ .‏ خوشخبری دینے کے لئے۔“‏ (‏لو ۴:‏۱۷، ۱۸‏)‏ آسمان پر اُٹھائے جانے سے پہلے، اُس نے اپنے رسولوں کو بتایا کہ اسی طرح اُنہیں بھی روح‌القدس کے ذریعے ”‏دُنیا کی انتہا تک“‏ گواہی دینے کی قوت بخشی جائے گی۔ بعدازاں، روح‌القدس نے فلپس کو ایک حبشی وزیر کو منادی کرنے کی ہدایت کی، روح نے پطرس کو ایک رومی صوبے‌دار کے پاس بھیجا، علاوہ‌ازیں اِس نے پولس اور برنباس کو غیرقوموں میں منادی کرنے کے لئے روانہ کِیا۔ کس نے سوچا ہوگا کہ ایسے پس‌منظر سے تعلق رکھنے والے لوگ سچائی سے اثرپذیر ہونگے؟ تاہم وہ اثرپذیر ہوئے تھے۔—‏اعما ۱:‏۸؛‏ ۸:‏۲۹-‏۳۸؛‏ ۱۰:‏۱۹، ۲۰،‏ ۴۴-‏۴۸؛‏ ۱۳:‏۲-‏۴،‏ ۴۶-‏۴۸‏۔‏

۳ جدید ثبوت:‏ مکاشفہ کی کتاب یہ بیان کرتے ہوئے آجکل منادی کے کام میں روح‌القدس کی شمولیت کو نمایاں کرتی ہے:‏ ”‏روح اور دُلہن کہتی ہیں آ .‏ .‏ .‏ اور جو کوئی چاہئے آبِ‌حیات مُفت لے۔“‏ (‏مکا ۲۲:‏۱۷‏)‏ روح نے مسیح کی دُلہن جماعت اور اُنکی ساتھی ”‏دوسری بھیڑوں“‏ کو تمام لوگوں میں خوشخبری کی منادی کرنے کی تحریک دی ہے۔ (‏یوح ۱۰:‏۱۶‏، این‌ڈبلیو)‏ ہمیں اپنی منادی کے کام میں دلیر ہونا چاہئے، ہر قسم کے لوگوں تک رسائی کرنے سے کبھی بھی نہ ہچکچائیں، ہمیشہ پُراعتماد رہیں کہ خدا کی روح ہماری مدد کریگی۔ ۱۹۹۸ ائیربُک اس بات کا تسلیبخش ثبوت مہیا کرتی ہے کہ خدا کی روح ہمہ‌وقت اُسکے خادموں کیساتھ رہتی ہے۔ نتیجے پر غور کیجئے‏!‏ گزشتہ دو خدمتی سالوں کے دوران، اوسطاً ۱،۰۰۰ سے زیادہ نے روزانہ بپتسمہ لیا‏۔‏

۴ یہ یقین رکھیں کہ جب ہم یہوواہ کی مرضی کے مطابق بادشاہتی پیغام کی منادی کرتے ہیں تو خدا کی روح بھی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیگی۔ اس علم کو ہمیں سب سے اہم بادشاہتی کام کو جانفشانی کیساتھ کرتے رہنے کیلئے تحریک اور حوصلہ دینا چاہئے۔—‏۱-‏تیم ۴:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں