خدمتی اجلاس برائے اپریل
ہفتہ شروع از اپریل ۶
گیت ۲۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ہفتے کے روز، اپریل ۱۱ کو میموریل کی تقریب منانے کیلئے جگہ اور وقت کی بابت سب کو یاددہانی کرائیں۔ تھیوکریٹک خبریں۔
۱۵ منٹ: ”ہماری خدمتگزاری—سچی محبت کا اظہار۔“ سوالاًجواباً۔ یکم فروری ۱۹۸۷ کے مینارِنگہبانی کے صفحات ۱۶-۱۷ کے پیراگراف ۳-۷ سے مختصر تبصرے بھی شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ”رسالے بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں۔“ بزرگ تین یا چار ایسے پبلشروں کے ایک گروپ کیساتھ جو رسالے پیش کرنے میں بہت مؤثر ہیں اس مضمون پر باتچیت کرتا ہے۔ تازہترین جریدوں کے جاذبِتوجہ حصوں پر گفتگو کرتے ہوئے، ایسے طریقے تجویز کریں جن سے ان نکات کو اپنی پیشکشوں میں استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں رائےزنی کریں کہ کیسے مقامی علاقے میں رسالوں کی تقسیم میں اضافہ کِیا جا سکتا ہے۔ تازہترین شماروں کو استعمال کرتے ہوئے، اُن مضامین کی نشاندہی کریں جو دلچسپی ابھار سکتے ہیں جیسےکہ معاشرتی، خاندانی یا علاقائی مسائل سے متعلق مضامین۔ دو یا تین مختصر پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۲۰۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۱۳
گیت ۹۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”اجلاسوں پر اَور بھی ’زیادہ‘ حاضر ہوں۔“ سوالاًجواباً۔ اگر وقت اجازت دے تو آور منسٹری کتاب کے صفحات ۶۴-۶۵ پر درج ہدایت پر نظرثانی کریں۔ باقاعدگی سے اجلاسوں پر حاضر ہونے والے تمام لوگوں کی پُرزور تعریف کریں۔
گیت ۱۱۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۰
گیت ۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ واضح کریں کہ مئی میں امدادی پائنیر خدمت کیلئے ابھی بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر جو نہایت مشفقانہ انداز سے اُن خاص طریقوں کی نشاندہی کرتا ہے جن سے مقامی طور پر بہتری پیدا کی جا سکتی ہے۔
۲۵ منٹ: ”زیادہ بائبل مطالعوں کی ضرورت ہے۔“ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ مقامی طور پر بائبل مطالعے کی کارگزاری پر نظرثانی کریں۔ کلیسیا نے جس حلقے میں اچھا کام کِیا ہے اُس کیلئے شاباش دیں۔ اس چیز کی نشاندہی کریں کہ خاندانی مطالعوں سمیت بائبل مطالعے شروع کرنے اور کروانے کیلئے اور کیا کِیا جا سکتا ہے۔ کسی ایسی ماں یا باپ سے انٹرویو لیتے ہوئے جو نہایت خوشاسلوبی کیساتھ خاندانی مطالعہ کروا رہا ہے پیراگراف ۵ کی وضاحت کریں۔ پیراگراف ۸ پڑھیں اور فہرستکردہ آٹھ نکات پر زور دیں۔ پیراگراف ۱۳ کی وضاحت کرنے کیلئے ایک ایسے پبلشر کو جو مطالعے کروانے میں نہایت مؤثر ہے یہ بیان کرنے کیلئے مدعو کریں کہ غیرضروری التوا کے بغیر مواد کو مکمل کرنا کیسے ممکن ہے۔ ایک انتہائی موزوں تجربہ شامل کریں جو یہ ظاہر کرے کہ کیسے مقامی طور پر عمدہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
گیت ۱۰۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۷
گیت ۱۰۰
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ مئی میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کریں۔ اُن اضافی انتظامات کی خاکہکشی کریں جو اجلاس برائے خدمت کے سلسلے میں مقامی طور پر کئے جا رہے ہیں۔ تازہترین رسالوں کو نمایاں کرنے والی پیشکشوں کی تیاری کے سلسلے میں چند معاون تجاویز بیان کریں۔—اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ کو دیکھیں۔
۱۵ منٹ: مسیحی چرواہے کیسے آپکی خدمت کرتے ہیں۔ ایک بزرگ کے ذریعے مارچ ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچٹاور کے صفحات ۲۴-۲۷ پر مبنی تقریر۔
۱۸ منٹ: اکثروبیشتر کئے جانے والے علاقے میں منادی کرتے وقت مثبت میلان رکھیں۔ ایک بزرگ دو یا تین ایسے پبلشروں کیساتھ باتچیت کرتا ہے جو ایسے علاقے میں جہاں بارہا کام ہو چکا ہے بہت کم جوابیعمل دکھائے جانے کی وجہ سے بےحوصلہ ہو گئے ہیں۔ وہ اُنکے ساتھ جولائی ۱۵، ۱۹۸۸ کے واچٹاور صفحات ۱۶-۱۹ پر پیراگراف ۴-۱۴ پر نظرثانی کرتا ہے۔ وہ مقامی سطح پر ان تجاویز کا اطلاق کرنے کے طریقوں کی بابت مثبت انداز سے گفتگو کرتے ہیں۔
گیت ۱۹۱ اور اختتامی دُعا۔