یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏98 ص.‏ 2-‏8
  • خدمتی اجلاس برائے مارچ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے مارچ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲
  • ہفتہ شروع از مارچ ۹
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۶
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲۳
  • ہفتہ شروع از مارچ ۳۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 3/‏98 ص.‏ 2-‏8

خدمتی اجلاس برائے مارچ

ہفتہ شروع از مارچ ۲

گیت ۳

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏میری یادگاری کیلئے یہی کِیا کرو۔“‏ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ میموریل پر حاضر ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، آور منسٹری کتاب کے صفحات ۸۰-‏۸۱ پر مختصراً تبصرہ کریں۔‏

۲۲ منٹ:‏ ”‏دوسروں میں ہمیشہ کی زندگی کی اُمید پیدا کریں۔“‏ مضمون پر حاضرین کیساتھ بات‌چیت۔ مختصراً بیان کریں کہ بات‌چیت کو جاری رکھنے کیلئے سوالات کو کیسے مؤثر طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ استفساری اور نظریاتی دونوں طرح کے سوالات کی چند مثالیں دیں جنہیں پیشکش میں استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ (‏دیکھیں سکول گائیڈبُک، صفحہ ۵۱-‏۵۲، پیراگراف ۱۰-‏۱۲۔)‏ ایک بائبل مطالعے کے شروع کئے جانے کو دکھاتے ہوئے، ایک لائق پبلشر سے واپسی ملاقات کیساتھ مجوزہ ابتدائی پیشکشوں میں سے ایک کا مظاہرہ کرائیں۔‏

گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۹

گیت ۶۰

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ ۱۹۹۸ کی ائیربُک سے پوری طرح فائدہ اُٹھائیں۔ ایک والد گزشتہ سال کی عالمی تھیوکریٹک کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، اپنے خاندان کیساتھ صفحات ۳-‏۶، ۳۱ کا اعادہ کرتا ہے۔ سارا سال ایسا کرنے کے عزم کیساتھ، کھانے کے اوقات پر روزانہ کی آیت اور ائیربُک کے حصوں کو ملکر پڑھنے اور اُس پر بات‌چیت کرنے سے خاندان کو حاصل ہونے والے فوائد پر بات‌چیت کریں۔‏

۲۲ منٹ:‏ ”‏کیا ہم دوبارہ یہ کام کرینگے؟“‏ (‏پیراگراف ۱-‏۱۱)‏ سوالاًجواباً۔ گزشتہ سال کے موسمِ‌بہار کی امدادی پائنیر خدمت کی مہم کے اہم نکات اُجاگر کریں جیساکہ ۱۹۹۸ کی ائیربُک میں بیان کِیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران مقامی طور پر امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کی تعداد کا ذکر کریں۔ پائنیر خدمت سے حاصل ہونے والے فوری ذاتی فوائد پر بات‌چیت کریں اور ظاہر کریں کہ یہ اضافی کوشش کیسے کلیسیا کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ پائنیر خدمت کیلئے اَور زیادہ لوگوں کی معاونت کرنے کیلئے اپریل اور مئی کے دوران مقامی طور پر کئے جانے والے خدمتی انتظامات کا خلاصہ بیان کریں۔ پبلشر اجلاس کے بعد درخواستیں حاصل کر سکتے ہیں۔‏

گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۱۶

گیت ۴۳

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ دلچسپی رکھنے والے تمام اشخاص کو مارچ ۲۹ کو خاص عوامی تقریر پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ تقریر کا عنوان ہے ”‏جس وجہ سے آپ بائبل پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔“‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۲ منٹ:‏ ”‏کیا ہم دوبارہ یہ کام کرینگے؟“‏ (‏پیراگراف ۱۲-‏۱۹)‏ سوالاًجواباً۔ آور منسٹری کتاب کے صفحات ۱۱۳-‏۱۱۴ میں خاکہ‌شُدہ لیاقتوں پر نظرثانی کریں۔ وضاحت کریں کہ امدادی پائنیر خدمت کسی کو ریگولر پائنیر خدمت کیلئے کیسے تیار کرتی ہے۔ گزشتہ موسمِ‌بہار میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والے بعض اشخاص کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے ۶۰ گھنٹوں کے تقاضے کو پورا کرنے کیلئے اپنے شیڈول کو کیسے ترتیب دیا تھا۔ ضمیمے کے آخری صفحہ پر دیا گیا کونسا شیڈول اُن کیلئے زیادہ کارگر ثابت ہوا تھا؟ وقت اجازت دے تو ۱۹۸۷ کی ائیربُک کے صفحات ۴۸-‏۴۹، ۲۴۵-‏۲۴۶ سے تجربات بیان کریں۔ اجلاس کے بعد درخواستیں حاصل کرنے کیلئے پبلشروں کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت ۲۲۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۲۳

گیت ۹۴

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ اپریل ۱۱ کے میموریل کے لئے دلچسپی رکھنے والے تمام اشخاص کو دعوت دینا شروع کریں۔ دعوت‌نامے کی ایک کاپی دکھائیں اور اُس کی رسد حاصل کرنے اور اس ہفتے اُنکی تقسیم شروع کرنے کیلئے سب کو تاکید کریں۔ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والے سب پبلشروں کے ناموں کا اعلان کریں۔ وضاحت کریں کہ درخواست دینے کیلئے ابھی بھی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ اپریل کیلئے خدمت کے انتظام کیلئے اجلاسوں کے پورے شیڈول کا خاکہ بیان کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ نئے اشخاص کو میدانی خدمت کیلئے تیار کریں۔ تقریر اور حاضرین کیساتھ بات‌چیت۔ علم کی کتاب سے مطالعہ کروانے والوں کو اپنے طالبعلم کو میدانی خدمت میں حصہ لینے کے لئے تیار کرنے پر غور کرنا چاہئے۔ واضح کریں کہ علم کی کتاب کے صفحات ۱۰۵-‏۱۰۶، پیراگراف ۱۴ اور صفحہ ۱۷۹، پیراگراف ۲۰ میں کیا بیان کِیا گیا ہے۔ نئے اشخاص کے لئے غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کے طور پر تسلیم کئے جانے کے لئے، نومبر ۱۵، ۱۹۸۸ کے واچ‌ٹاور کے صفحات ۱۶-‏۱۷، پیراگراف ۷-‏۱۰ کے طریقے پر نظرثانی کریں۔ نئے غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کی خدمت شروع کرنے میں مدد کرنے کیلئے جون ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے پیراگراف ۱۹ کی تجاویز پر غور کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ سوالی بکس۔ سوالاً جواباً۔ بزرگ آور منسٹری کتاب کے صفحہ ۱۳۱، پیراگراف ۱ اور ۲ کے مواد کا اعادہ کرتا ہے۔‏

گیت ۴۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۳۰

گیت ۲۹

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سب کو اپنی مارچ کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنے کیلئے یاددہانی کرائیں۔ رسالوں کے تازہ‌ترین شمارے دکھائیں، واضح کریں کہ اُنہیں پیش کرتے وقت آپ غالباً کونسے مضامین کو اُجاگر کرینگے اور بعض مخصوص نکاتِ‌گفتگو کا ذکر کریں۔ ”‏میموریل کی یاددہانیاں“‏ کے مضمون پر نظرثانی کریں اور میموریل کے مقامی انتظامات کا خاکہ بیان کریں۔ حاضر ہونے کیلئے بائبل طالبعلموں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی مدد کرنے کیلئے سب کو حتمی منصوبے بنانے چاہئیں۔ روزانہ صحائف کی تحقیق کرنا میں خاکہ‌شُدہ اپریل ۶-‏۱۱ کیلئے میموریل بائبل پڑھائی کے شیڈول کی یقینی پابندی کیلئے سب کو یاددہانی کرائیں۔‏

۱۳ منٹ:‏ ”‏بچو—‏آپ ہماری خوشی ہیں!‏“‏ سوالاًجواباً۔ اگست ۱، ۱۹۸۷ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۲۵ سے تجربہ بیان کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ روحانی تھکن کا مقابلہ کرنے کے طریقے۔ دو بزرگ جنوری ۱۵، ۱۹۸۶ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۱۹ کے بکس پر بات‌چیت کرتے ہیں۔ ”‏تھکن کی علامات“‏ کے لئے، صحیفائی طور پر وضاحت کریں کہ کوئی شخص موزوں ”‏برداشت کے لئے امداد“‏ سے کیسے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ اس کے بعد دو ایسے پبلشروں کا انٹرویو لیں جو تبصرہ کرتے ہیں کہ ایسے نکات کے اطلاق نے اُن کی روحانی پختگی کو برقرار رکھنے کے لئے اُن کی مدد کیسے کی۔‏

گیت ۱۴۰ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں