کیا ہم دوبارہ یہ کام کرینگے؟ امدادی پائنیروں کیلئے ایک اَور استدعا
۱ ہم دوبارہ کیا کرینگے؟ کیا ہم میموریل کے موسم کے دوران امدادی پائنیر خدمت کریں گے؟ فروری ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے نے اس جلی سرخی سے ہماری توجہ حاصل کر لی تھی: ”۱۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—درکار۔“ یہ نشانہ ریاستہائے متحدہ کی برانچ کیلئے قائم کِیا گیا تھا۔ نیز ہم پُراعتماد تھے کہ آپ بھی اس استدعا پر سنجیدگی سے غور کرینگے۔ جب مارچ ۱۹۹۷ کی خدمتی رپورٹ مرتب کی گئی تو ہم یہ جان کر بہت خوش ہوئے کہ ۴۰ نے امدادی پائنیر خدمت میں اندراج کروایا تھا! اگر ہم اس تعداد میں ۱۱ ریگولر پائنیروں اور ۱۳ سپیشل پائنیروں کا اضافہ کریں جنہوں نے اُس مہینے رپورٹ دی تو ہم دیکھتے ہیں کہ تقریباً تمام پبلشروں کا ۱۴ فیصد پائنیر خدمت میں تھا۔ کیا ہم میموریل کے اس موسم میں دوبارہ ایسا کرینگے؟
۲ ہم اُن سب کی گرمجوشی سے تعریف کرتے ہیں جنہوں نے گزشتہ موسمِبہار میں اپنی میدانی خدمت کی کارگزاری کو وسیع کرنے کیلئے اضافی کوشش کی تھی۔ بِلاشُبہ، آپ سب نے یہوواہ خدا اور اپنے پڑوسی کیلئے بےغرضانہ محبت سے تحریک پائی تھی۔ (لو ۱۰:۲۷؛ ۲-پطر ۱:۵-۸) زندگی کے مختلف حالات والے پبلشروں نے امدادی پائنیر خدمت کی گنجائش پیدا کی۔ ایک کلیسیا میں، ۵۱ پبلشروں نے ایک ہی مہینے میں اکٹھے ملکر پائنیر خدمت کی جن میں بیشتر بزرگ، ایک ماں جسکی بیٹی ۱۵ ماہ کی تھی، ایک بہن جس نے اپنی ملازمت چھوڑ دی اور پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہونے کیلئے جزوقتی کام تلاش کر لیا اور ایک عمررسیدہ بہن شامل تھی جس نے اس سے پہلے کبھی پائنیر خدمت نہیں کی تھی۔ سرکٹ اوورسیئر نے لکھا: ”منادی کا کام کرنے کیلئے ایک شاندار کوشش جاری ہے۔ . . . اس سے نہ صرف علاقے میں ہی اثر ہوا ہے بلکہ کلیسیائیں بھی جوشوخروش سے معمور ہیں۔ بھائی ایک دوسرے کیساتھ پہلے سے زیادہ واقفیت پیدا کرنے سے لطف اُٹھا رہے ہیں اور خدمتگزاری میں عمدہ نتائج کا تجربہ کر رہے ہیں۔“
۳ گزشتہ موسمِبہار میں نوجوان لوگ بھی پیچھے نہیں رہے تھے۔ ایک ۱۳سالہ غیربپتسمہیافتہ پبلشر اُس وقت کی منتظر تھی کہ وہ یہوواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کا اظہار کب کرے۔ فروری میں بپتسمہ پانے کے بعد، اُس نے مارچ میں اپنی امدادی پائنیر خدمت کرنے کی خواہش کی بابت لکھا: ”اب مجھے کوئی چیز نہیں روک سکتی تھی لہٰذا مَیں نے فوری طور پر اپنی درخواست دی۔ . . . اگر آپ نے پائنیر خدمت کرنے کی پُرمحبت دعوت نہ دی ہوتی تو جن بیشتر تجربات سے ہم محظوظ ہوئے ہیں وہ کبھی بھی حقیقت نہ بن پاتے۔ مَیں اُن ۱۰۰،۰۰۰ میں سے ایک ہونے کے اس شرف کیلئے یہوواہ کی بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے جوابیعمل دکھایا۔“ اُس نے دوبارہ یہ کام کرنے کا نشانہ قائم کِیا ہے۔
۴ شاید آپ اُن ۴۰ میں شامل تھے جنہوں نے گزشتہ مارچ میں امدادی پائنیر کارگزاری میں حصہ لیا تھا یا پھر اُن ۲۹ میں جنہوں نے اپریل میں یا اُن ۲۶ میں جنہوں نے مئی میں خدمت میں حصہ لیا تھا۔ کیا آپ اس سال دوبارہ اس کام میں حصہ لیں گے؟ اگر آپ پچھلے موسمِبہار میں پائنیر خدمت کرنے کے قابل نہیں تھے تو کیا آپ اس سال ایسا کر سکتے ہیں؟ کیا ہم مارچ ۱۹۹۷ میں امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کی تعداد، ۴۰ سے بڑھا سکتے ہیں؟ پاکستان برانچ میں یہ کسی ایک مہینے میں امدادی پائنیروں کی سب سے بڑی تعداد تھی۔
۵ اپریل اور مئی پر توجہ دیں: اس سال، خدمتگزاری میں اضافی کارگزاری کیلئے اپریل کو ایک شاندار مہینہ بناتے ہوئے میموریل ہفتہ، اپریل ۱۱ کو منعقد ہوگا۔ (۲-کر ۵:۱۴، ۱۵) مہینے کے پہلے ۱۱ دنوں کے دوران، ہم جتنا زیادہ ممکن ہو سکے دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو میموریل پر حاضر ہونے کی دعوت دینے پر توجہ دیں گے۔ اگر آپ امدادی پائنیر خدمت کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں تو براہِمہربانی جس تاریخ کو آپ شروع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اُس سے کافی پہلے اپنی درخواست دے دیں۔—۱-کر ۱۴:۴۰۔
۶ چونکہ مئی میں پورے پانچ ویکاینڈز ہونگے اِسلئے جو پبلشر سکول جاتے یا جو کُلوقتی دُنیاوی ملازمت کرتے ہیں وہ شاید اس مہینے امدادی پائنیر خدمت کرنے کو آسان پائیں۔ پانچ ویکاینڈز میں سے ہر ایک پر میدانی خدمت میں ۱۰ گھنٹوں کا شیڈول بنانے سے، آپ کو ۶۰ گھنٹوں کے تقاضے تک پہنچنے کیلئے مہینے میں صرف دس اضافی گھنٹوں کا شیڈول بنانے کی ضرورت پڑیگی۔
۷ اپریل اور مئی دونوں کے دوران، ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں لٹریچر پیشکش کے طور پر پیش کر رہے ہوں گے۔ اس سے ہم میں سے بیشتر کی آگے بڑھنے اور پائنیر خدمت کرنے کیلئے حوصلہافزائی ہونی چاہئے۔ ہم ایسا کیوں کہتے ہیں؟ رسالے پیش کرنا آسان ہے اور خدمتگزاری میں کام کرنے کیلئے پُرلطف ہیں۔ انہیں خدمت کے تمام پہلوؤں—گھربہگھر اور سٹوربہسٹور کے کام اور جب ہم گلیکوچوں میں لوگوں کے پاس جاتے ہیں، پارکنگ کی جگہوں اور پارکوں اور دیگر غیررسمی حالتوں میں موزوں طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اس سے بڑھکر، مینارِنگہبانی اور جاگو! بادشاہتی سچائیوں کو سربلند رکھتے ہیں۔ وہ یہ ثابت کرتے ہوئے بائبل پیشینگوئی کی تکمیل پر توجہ مرکوز کراتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے۔ وہ لوگوں کی حقیقی ضروریات پر گفتگو کرتے ہوئے قارئین کی زندگیوں پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔ اگر ہم یہ سوچیں کہ ہماری زندگی ان بیشقیمت جریدوں سے کیسے متاثر ہوئی تو ہم اپریل اور مئی میں انہیں وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے میں حصہ لینے کی تحریک پائیں گے۔
۸ رسالوں کی اس وسیع کارگزاری کی تیاری کیلئے، آپ اِن مضامین پر نظرثانی کرنے سے فائدہ اُٹھائیں گے: ”مینارِنگہبانی اور جاگو!—سچائی کے برمحل جریدے“ (اپریل ۱۹۹۴، مینارِنگہبانی)، ”اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں“ (ستمبر ۱۹۹۵ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری) اور ”رسالے کی اپنی ذاتی پیشکش تیار کریں“ (اکتوبر ۱۹۹۶ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری)۔
۹ بزرگ پیشوائی کرتے ہیں: گزشتہ موسمِبہار میں پائنیر خدمت کرنے والے بہت سے پبلشروں کی سہولت کیلئے، ایک کلیسیا کے بزرگوں نے مہینے میں ہفتہ کے دن کی پوری کلیسیا کیلئے خدمتی کارگزاری کے ایک خاص دن کے طور پر تائید کی۔ تمام کلیسیاؤں کو گواہی کی مختلف اقسام میں حصہ لینے کا موقع دیتے ہوئے، دن کے دوران کئی مختلف اوقات پر ملنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ ان میں کاروباری جگہوں پر کام کرنا، گلیکوچوں میں گواہی دینا، گھربہگھر جانا، واپسی ملاقاتیں کرنا، خطوط لکھنا اور ٹیلیفون کے ذریعے گواہی دینا شامل تھا۔ دن کے دوران میدانی خدمت میں ۱۱۷ پبلشروں کے شرکت کرنے سے جوابیعمل نمایاں تھا۔ اُنہوں نے خدمتگزاری میں کُل ۵۲۱ گھنٹے صرف کئے اور ۶۱۷ رسالے، بروشر اور کتابیں پیش کیں! اس ہفتہ کے دن کی خوشی عوامی اجلاس اور مینارِنگہبانی کے مطالعے پر تقریباً ریکارڈ حاضری کیساتھ اتوار کو بھی دیکھنے میں آئی۔
۱۰ اپریل اور مئی میں ہر خدمتی اجلاس پر، کلیسیا کو یاددہانی کرائی جانی چاہئے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران کب اور کہاں میدانی خدمت کے اجلاس منعقد ہونگے، بالخصوص اُس وقت جب عام شیڈول کی بجائے بعض اضافی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ ریگولر پائنیروں اور پبلشروں کی جو امدادی پائنیر نہیں ہیں، جمع ہونے کے ان انتظامات کی اپنے حالات کے مطابق حمایت کرنے کیلئے حوصلہافزائی کی جاتی ہے۔
۱۱ خدمتی نگہبان کو علاقے تفویض کرنے والے بھائی سے ملنے کی ضرورت ہوگی تاکہ ایسے علاقوں میں کام کرنے کے انتظامات کئے جائیں جنکا حال ہی میں احاطہ نہیں کِیا گیا۔ گھر پر نہ ملنے والوں اور گلیکوچوں اور سٹوربہسٹور گواہی دینے پر زیادہ توجہ دی جا سکتی ہے۔ بالخصوص اپریل کے پہلے ویکاینڈ کے دوران شام کی گواہی پر زور دیا جا سکتا ہے۔ اضافی کارگزاری کے پیشِنظر اپریل اور مئی دونوں کیلئے رسالوں کی کافی رسد کا آرڈر دیا جانا چاہئے۔
۱۲ بہتیرے پبلشر لائق ٹھہر سکتے ہیں: امدادی پائنیر خدمت کی درخواست کا پہلا جملہ بیان کرتا ہے: ”یہوواہ کیلئے اپنی محبت اور اُسکی اور اُسکے پُرمحبت مقاصد کی بابت سیکھنے میں دوسروں کی مدد کرنے کی اپنی خواہش کی وجہ سے مَیں . . . بطور امدادی پائنیر اپنا اندراج کرانے سے میدانی خدمت میں اپنی شرکت میں اضافہ کرنا چاہونگا۔“ یہوواہ سے محبت اور روحانی طور پر دوسروں کی مدد کرنے کی خواہش ہماری مخصوصیت کی بنیاد ہے۔ (۱-تیم ۴:۸، ۱۰) امدادی پائنیر خدمت کے لائق ٹھہرنے کیلئے، ایک شخص کو بپتسمہیافتہ، اچھی اخلاقی حیثیت کے مالک اور مہینے کے دوران خدمتگزاری کیلئے ۶۰ گھنٹے وقف کرنے کی حالت میں ہونا چاہئے۔ جب ہم سب اپنے حالات پر غور کرتے ہیں تو کیا ہم میں سے بعض جنہوں نے اس سے قبل کبھی پائنیر خدمت نہیں کی اس سال اپریل اور مئی میں ایسا کر سکتے ہیں؟
۱۳ کلیسیاؤں میں بہتیرے لوگ جب اپنے جیسے حالات والے لوگوں کو اندراج کراتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اُنہیں یہ احساس ہو سکتا ہے کہ وہ بھی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں۔ سکول جانے والے بچوں، عمررسیدہ اشخاص، کُلوقتی دُنیاوی کام کرنے والوں، بشمول بزرگوں اور خدمتگزار خادموں اور دیگر لوگوں نے کامیابی کیساتھ امدادی پائنیر خدمت کی ہے۔ ایک خاتونِخانہ اور دو بچوں کی ماں نے جو کُلوقتی ملازمت کرتی ہے امدادی پائنیر خدمت کے ایک مہینے میں ۶۰ گھنٹے بنائے، ۱۰۸ رسالے تقسیم کئے اور ۳ بائبل مطالعے شروع کئے۔ اُس نے یہ کیسے کِیا؟ اُس نے اپنے کام پر کھانے کے وقفے کو قریبی علاقے میں گواہی دینے کیلئے استعمال کِیا، اُس نے خطوط لکھنے سے گواہی دی اور اُس نے پارکنگ کی جگہوں اور گلیکوچوں میں گواہی دینے میں حصہ لیا۔ اُس نے ہر ہفتے ملازمت سے اپنے چھٹی کے دن سے بھی میدانی خدمت میں کلیسیا کے ساتھ شرکت کر کے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ اگرچہ اُس نے شروع میں سوچا کہ امدادی پائنیر خدمت ایک ناقابلِرسائی نشانہ ہے توبھی دوسروں کی حوصلہافزائی اور ایک عملی شیڈول کے ساتھ رکاوٹوں پر قابو پا لیا گیا۔
۱۴ یسوع نے اپنے شاگردوں کو یقیندہانی کرائی: ”میرا جؤا ملائم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔“ (متی ۱۱:۳۰) یہ اکتوبر ۱۹۹۵ کے مینارِنگہبانی کے ایک حوصلہافزا مضمون کا عنوان تھا۔ یہ ایک بہن کی بابت بتاتا ہے جو بہت زیادہ دباؤ والی کُلوقتی دُنیاوی ملازمت کرتی تھی۔ کیا اس نے اپنے لئے امدادی پائنیر خدمت کو ناممکن خیال کِیا؟ نہیں۔ درحقیقت، اُس نے ہر ماہ امدادی پائنیر خدمت کرنے کا بندوبست کِیا۔ کیوں؟ اسلئےکہ اُس نے محسوس کِیا کہ درحقیقت پائنیر خدمت نے اپنا توازن برقرار رکھنے میں اُسکی مدد کی تھی۔ بائبل سچائی سیکھنے کے عمل میں لوگوں کی مدد کرنا اور اُنہیں خدا کی پسندیدگی حاصل کرنے کیلئے اپنی زندگیوں کو تبدیل کرتے ہوئے دیکھنا اُس کی مصروف زندگی میں خوشی کا سب سے بڑا ذریعہ تھا۔—امثا ۱۰:۲۲۔
۱۵ پائنیر خدمت کرنے کے سلسلے میں کسی شخص کو جو ذاتی قربانیاں اور تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں وہ تجربے میں آنے والی برکات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہوتیں۔ ایک بہن نے اپنی امدادی پائنیر خدمت کے تجربے کی بابت لکھا: ”اس نے مفادپرستی کو اپنے ذہن سے نکالنے اور دوسروں کی مدد کرنے پر زیادہ دھیان دینے میں میری مدد کی۔ . . . مَیں اُن کے لئے اس کی سفارش کرتی ہوں جو اسے کر سکتے ہیں۔“
۱۶ یہ ایک اچھے شیڈول کا تقاضا کرتی ہے: اس ضمیمے کے آخری صفحے پر، ہم نے وہی نمونے کے شیڈول شائع کئے ہیں جو فروری ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہوئے تھے۔ شاید اُن میں سے ایک آپ کے حالات کے مطابق ہو۔ جب آپ اُن پر نظرثانی کرتے ہیں تو اپنی ماہانہ کارگزاری کے عام معمول پر غور کریں۔ گھر پر کونسے کاموں کو اپنی پائنیر خدمت سے پیشتر کِیا جا سکتا یا عارضی طور پر اُس کے بعد تک ملتوی کِیا جا سکتا ہے؟ کیا اُس وقت میں سے کچھ کم کِیا جا سکتا ہے جو آپ کھیلتماشے، عیشوعشرت یا تفریح کی دیگر اقسام پر صرف کرتے ہیں؟ کُل درکار ۶۰ گھنٹوں پر نظر کرنے کی بجائے، اپنے شیڈول کو روزانہ یا ہفتہوار بنیاد پر تیار کریں۔ امدادی پائنیر خدمت کے لئے ہر روز صرف ۲ گھنٹے یا ہفتے میں ۱۵ گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ نمونے کے شیڈول دیکھیں اور ایک پنسل لیکر ذاتی خدمت کا ایسا شیڈول ترتیب دینے کی کوشش کریں جو آپ کے لئے اور آپ کے خاندان کے لئے بالکل موزوں ہو۔
۱۷ پچھلے موسمِبہار کی خدمتگزاری کیلئے کلیسیا نے جس عمدہ جوابیعمل اور اضافی حمایت کا مظاہرہ کِیا اُس نے ایک ریگولر پائنیر کے جوش کو اُبھارا جس نے لکھا: ”امدادی پائنیر خدمت کی حمایت کیلئے اضافی کوشش کے سلسلے میں آپ کی پُرمحبت حوصلہافزائی کیلئے بہت بہت شکریہ۔ . . . آپ کے تجویزکردہ شیڈول اس سے قبل کبھی امدادی پائنیر خدمت نہ کرنے والے لوگوں کیلئے یہ سمجھنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں کہ وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ . . . مَیں یہوواہ کی تنظیم کا حصہ ہونے اور عقلمند اور دیانتدار نوکر کی مسرورکُن پُرمحبت پیشوائی کی پیروی کرنے سے بہت زیادہ خوش ہوں۔“
۱۸ امثال ۲۱:۵ ہمیں یقیندہانی کراتی ہے: ”محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں۔“ امثال ۱۶:۳ ہماری حوصلہافزائی کرتی ہے: ”اپنے سب کام خدا پر چھوڑ دے تو تیرے ارادے قائم رہینگے۔“ جیہاں، دُعائیہ طور پر یہوواہ کو اپنے فیصلے میں شامل کرنے اور کامیابی کیلئے مدد کے سلسلے میں اُس پر پُختہ اعتماد رکھنے سے، ہم امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے اپنے منصوبوں کی بابت مثبت ہو سکتے ہیں۔ ایک یا دو ماہ کیلئے یہ دیکھنے کے بعد کہ امدادی پائنیر خدمت کیلئے ہمارا شیڈول کتنا کامیاب ہے، شاید ہم امدادی پائنیر خدمت کی درخواست کے اُس بکس پر نشان لگانے کے قابل ہونگے جس پر لکھا ہے: ”یہاں نشان کریں اگر آپ تا اطلاعثانی بطور امدادی پائنیر مسلسل خدمت کرنا چاہتے/چاہتی ہیں۔“ بہرصورت، ہم اگست میں ایک بار پھر امدادی پائنیر خدمت کرنے کے منتظر رہ سکتے ہیں جب اس میں پورے پانچ ویکاینڈز ہونگے۔ جب ہم اگست میں خدمتی سال کا اختتام کریں گے تو خدمتگزاری میں حتیالمقدور شرکت کرنے کیلئے ہر ایک کی خاطر متحدہ کوشش کی جائیگی۔
۱۹ یسوع نے پیشینگوئی کی: ”جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہوں وہ بھی کریگا بلکہ اِن سے بھی بڑے بڑے کام کریگا۔“ (یوح ۱۴:۱۲) جب یہ پیشینگوئی اپنی بہت بڑی تکمیل کو پہنچ رہی ہے تو خدا کے ساتھی کارکنوں کے طور پر خدمت انجام دینا ہمارے لئے ایک خوشکُن استحقاق ہے۔ اس کام کو کرنے کیلئے وقت کو غنیمت جانتے ہوئے، پہلے سے زیادہ شدت کیساتھ خوشخبری کی منادی کرنے کا وقت اب ہے۔ (۱-کر ۳:۹؛ کل ۴:۵) جس قدر ممکن ہو امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینا بادشاہت کے مبشروں کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔ ہم بڑے اشتیاق کیساتھ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ اس میموریل کے موسم میں امدادی پائنیروں کی طرف سے حمد کا گیت کسقدر وسیع پیمانے پر گایا جائیگا۔ (زبور ۲۷:۶) گزشتہ موسمِبہار کے نتائج پر غور کرتے ہوئے ہم سوچتے ہیں کہ ’کیا ہم دوبارہ یہ کام کرینگے؟‘ ہم پُراعتماد ہیں کہ ہم ضرور کرینگے!
[Box on page 3]
کیا آپ امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟
”آپکے ذاتی حالات خواہ کچھ بھی ہوں، اگر آپ بپتسمہیافتہ ہیں، اچھی اخلاقی حیثیت کے مالک ہیں، میدانی خدمتگزاری میں مہینے میں ۶۰ گھنٹے صرف کرنے کے تقاضے کو پورا کرنے کا انتظام کر سکتے ہیں اور یقین کریں کہ آپ امدادی پائنیر کے طور پر ایک یا زیادہ مہینوں کیلئے خدمت کر سکتے ہیں، کلیسیا کے بزرگ خدمت کے اس استحقاق کیلئے آپکی درخواست پر غور کرنے سے خوش ہونگے۔“—آرگنائزڈ ٹو آکمپلش آور منسٹری، صفحہ ۱۱۴۔