یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏98 ص.‏ 1
  • بچو—‏آپ ہماری خوشی ہیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بچو—‏آپ ہماری خوشی ہیں!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • نوجوانو—‏آپ کے روحانی نشانے کیا ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • اُن کاموں سے خوش ہوں جو آپ یہوواہ کے لیے کر سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • روحانی نشانے کیسے حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • روحانی نشانے قائم کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 3/‏98 ص.‏ 1

بچو—‏آپ ہماری خوشی ہیں!‏

۱ آپ جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ہیں، کیا آپ یہوواہ کے اس حکم سے واقف ہیں کہ آپ کو کلیسیا کی کارگزاریوں میں شامل ہونا چاہئے؟ (‏است ۳۱:‏۱۲؛‏ زبور ۱۲۷:‏۳‏)‏ جب ہم اکٹھے ملکر پرستش کرتے ہیں تو آپکا ہمارے ساتھ ہونا خوشی کا باعث ہے!‏ جب آپ اجلاسوں پر خاموشی سے بیٹھتے اور توجہ کے ساتھ سنتے ہیں تو آپ ہمارے دلوں کو گرما دیتے ہیں۔ ہم بالخصوص اُس وقت بہت خوش ہوتے ہیں جب آپ اپنے الفاظ میں تبصرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب آپ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں تفویض‌کردہ حصوں کو پیش کرتے ہیں، جب آپ شوق سے ہمارے ساتھ میدانی خدمت میں حصہ لیتے ہیں اور جب ہم یہ سنتے ہیں کہ آپ دلیری کیساتھ اپنے ہم‌مکتبوں اور اساتذہ کو گواہی دیتے ہیں تو پوری کلیسیا اُس وقت خوش ہوتی ہے۔—‏زبور ۱۴۸:‏۱۲، ۱۳‏۔‏

۲ ہم آپ کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ جب ہم آپ کے اچھے آداب‌واطوار، آپ کی صاف‌ستھری وضع‌قطع، آپ کے پاکیزہ چال‌چلن اور بڑوں کیلئے آپ کے احترام کو دیکھتے ہیں تو ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔ بالخصوص ہم اُس وقت بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں جب آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ اپنے لئے تھیوکریٹک نشانے قائم کرتے ہوئے ’‏اپنے خالق کو یاد کرتے‘‏ ہیں۔—‏واعظ ۱۲:‏۱؛‏ زبور ۱۱۰:‏۳‏۔‏

۳ ہمیں اپنے نشانے بتائیں:‏ ایک آٹھ سالہ لڑکے نے ڈسٹرکٹ اوورسیئر کو بتایا:‏ ’‏سب سے پہلے تو مَیں بپتسمہ لینا چاہونگا پھر مَیں صوتی نظام اور مائیکروفون سنبھالنے، حاضر باش بننے، لٹریچر کے سلسلے میں مدد کرنے، کتابی مطالعوں اور مینارِنگہبانی کے مطالعوں میں پڑھائی کرنے کے ذریعے کلیسیا کی مدد کرنا چاہونگا۔ اس کے بعد مَیں خدمتگزار خادم بننا چاہونگا، پھر ایک بزرگ۔ مَیں پائنیر بننا اور پائنیر سکول میں بھی جانا چاہونگا۔ اس کے بعد مَیں بیت‌ایل میں جانا، سرکٹ اوورسیئر یا ڈسٹرکٹ اوورسیئر بننا چاہونگا۔‘‏ اُس نے خدا کی خدمت کرنے کے استحقاق کیلئے کتنی عمدہ قدردانی کا مظاہرہ کِیا!‏

۴ جب آپ جسمانی اور روحانی طور پر ترقی کرتے ہیں تو ہم آپ کو اپنے نشانوں تک پہنچتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ (‏مقابلہ کریں لوقا ۲:‏۵۲‏۔)‏ ہر سال، آپ میں سے ہزاروں غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر بنتے ہیں اور اس کے بعد یہوواہ کے مخصوص‌شُدہ خادموں کے طور پر بپتسمہ پانے کے لائق ٹھہرتے ہیں۔ ہماری خوشی اُس وقت بڑھ جاتی ہے جب ہم آپ کو امدادی پائنیر خدمت کیلئے آگے بڑھتے اور کُل‌وقتی خدمت میں بھی داخل ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ بچو، آپ واقعی ہماری خوشی اور ہمارے آسمانی باپ کیلئے حمدوستائش کا شاندار ذریعہ ہیں۔ دُعا ہے کہ یہوواہ آپ کو بہت برکت دے!‏—‏امثا ۲۳:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں