یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏98 ص.‏ 1
  • ‏”‏میری یادگاری کیلئے یہی کِیا کرو“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏میری یادگاری کیلئے یہی کِیا کرو“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیں یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں کیوں حاضر ہونا چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • ‏”‏یہی کِیا کرو“‏ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب ۵ اپریل کو منائی جائے گی
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • ‏”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ہم مسیح کی یادگاری تقریب کیوں مناتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 3/‏98 ص.‏ 1

‏”‏میری یادگاری کیلئے یہی کِیا کرو“‏

۱ انسانوں میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اہم معاملات کی اہمیت کو فراموش کر دینے کا میلان پایا جاتا ہے۔ اس وجہ سے ”‏خداوند کے عشائیہ“‏ کا انعقاد کرتے وقت یسوع نے اپنے شاگردوں کو حکم دیا:‏ ”‏میری یادگاری کیلئے یہی کِیا کرو۔“‏ اُس وقت سے لیکر، یسوع کی موت کی سالانہ تقریب پر مسیحی فرمانبرداری سے ”‏خداوند کی موت کا اظہار“‏ کرتے آئے ہیں ”‏جب تک وہ نہ آئے۔“‏—‏۱-‏کر ۱۱:‏۲۰،‏ ۲۳-‏۲۶‏۔‏

۲ اب جلد ہی، یسوع ”‏چھوٹے گلّے“‏ کے گھٹتے ہوئے بقیے کے آخری ارکان کا آسمانی مسکن میں استقبال کریگا۔ (‏لو ۱۲:‏۳۲؛‏ یوح ۱۴:‏۲، ۳‏)‏ اس سال ممسوح اشخاص کے بقیہ کو ایک بار پھر، ہمہ‌وقت بڑھتی ہوئی ”‏دوسری بھیڑوں“‏ کی بڑی بِھیڑ کے ساتھ ملکر ۱۱ اپریل کو خداوند کا عشائیہ منانے کا شرف حاصل ہوگا۔ (‏یوح ۱۰:‏۱۶؛‏ مکا ۷:‏۹، ۱۰‏)‏ اپنے اکلوتے بیٹے کو نوعِ‌انسان کی خاطر بھیجنے میں پنہاں یہوواہ کی عظیم محبت کیلئے قدردانی کو مضبوط کِیا جائیگا۔ یسوع کے نمونے، اُسکی محبت، فدیہ مہیا کرنے کیلئے موت تک اُسکی وفاداری اور اب خدا کی قائم‌شدہ بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر اُسکی حکمرانی اور اس بادشاہت سے نوعِ‌انسان کو حاصل ہونے والی برکات پر روشنی ڈالی جائیگی۔ یادگار کا ایک حقیقی موقع!‏

۳ اب تیاری کریں:‏ آئیے ہم سب اپنے لئے اور دوسروں کیلئے جو ہمارے ساتھ شریک ہونگے، میموریل کے موسم کو بڑی خوشی اور شکرگزاری کا موقع بنانے کیلئے جانفشانی کریں۔ یسوع کی خدمتگزاری کے آخری چند دنوں اور اُسکی موت تک لے جانے والے واقعات کی بابت بائبل سرگزشتوں کو دوبارہ پڑھنے سے ہم اپنے دلوں کو تیار کر سکتے ہیں۔ میموریل سے چند ہفتے قبل اپنے خاندانی مطالعہ گریٹسٹ مین کتاب کے ۱۱۲-‏۱۱۶ ابواب کے اعادے کیلئے وقف کِیا جا سکتا ہے۔‏

۴ آپ ایسے کتنے اشخاص کو جانتے ہیں جنکا اس صورت میں میموریل پر آنا ممکن ہوگا اگر آپ اس موقع کیلئے اُنکی قدردانی کو بڑھانے، دعوت دینے اور اُنہیں خوش‌آمدید کہے جانے کا احساس دلانے میں پیشقدمی کریں؟ اب فہرست بنائیں اور حاضر ہونے میں انکی مدد کرنے کیلئے وہ سب کریں جو آپ کر سکتے ہیں۔ اسکے بعد، باقاعدگی سے اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے انکی حوصلہ‌افزائی کرنے سے روحانی طور پر ترقی کرتے رہنے کیلئے اُنکی مدد کریں۔‏

۵ میموریل کے موسم میں، ہر ایک کیلئے منادی کے مواقع کو وسیع کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائینگے۔ مناسب شیڈول بناتے ہوئے، کیا آپ اپریل یا مئی میں امدادی پائینر خدمت کر سکتے ہیں؟ اپنے خدا یہوواہ اور اسکے بیٹے کے ذریعے بادشاہتی حکمرانی سے حاصل ہونے والی برکات کا چرچا کرنا اس بات کو ظاہر کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے کہ ہم قدردانی سے یاد رکھتے ہیں کہ یسوع کی قربانی ہمارے لئے کسقدر اہم ہے۔—‏زبور ۷۹:‏۱۳؛‏ ۱۴۷:‏۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں