یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏98 ص.‏ 4
  • ہر پیاسے شخص کو دعوت دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہر پیاسے شخص کو دعوت دیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • ملتا جلتا مواد
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • فوری ضرورت کے احساس کیساتھ خوشخبری پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • افزائش کیلئے یہوواہ پر توکل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 2/‏98 ص.‏ 4

ہر پیاسے شخص کو دعوت دیں

۱ عاموس نبی کی پیشینگوئی کے مطابق، آجکل انسانی خاندان ”‏نہ پانی کی پیاس .‏ .‏ .‏ بلکہ خداوند [‏”‏یہوواہ،“‏ این‌ڈبلیو]‏ کا کلام سننے“‏ کی پیاس کا شکار ہے۔ (‏عامو ۸:‏۱۱)‏ ایسی روحانی تشنگی کی حالت میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے، ہم اُنہیں فرمانبردار انسانوں کو گناہ اور موت کے قبضہ سے چھڑانے کیلئے خدا کی فراہمیوں کی بابت بتاتے ہیں جن کی تصویرکشی مکاشفہ کے آخری باب میں ”‏آبِ‌حیات [‏کے]‏ ایک دریا“‏ کے طور پر کی گئی ہے۔ ہمیں راستبازی کے پیاسے ہر شخص کو ”‏آبِ‌حیات مُفت“‏ لینے کی دعوت دینے کا شرف حاصل ہے۔ (‏مکا ۲۲:‏۱،‏ ۱۷‏)‏ ہم فروری کے دوران یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ حقیقی دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو کتاب سچائی جو باعثِ‌ابدی زندگی ہے پیش کرنے سے ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ شاید آپ ان پیشکشوں کو استعمال کرنا چاہئیں:‏

۲ چونکہ بہت سے لوگ صحت کے معاملات کی بابت فکرمند ہیں اسلئے شاید آپ اس رسائی کو مؤثر پائیں:‏

◼ ‏”‏بہتیرے اچھے علاج‌معالجے کی بڑھتی ہوئی لاگت‌کی بابت فکرمند ہیں۔ شاید آپ نے اس معاملے پر کچھ غوروفکر کِیا ہے۔ [‏جواب دینے دیں۔]‏ کیا اس مسئلے کا کوئی مستقل حل ہے؟ [‏جواب کا انتظار کریں۔]‏ یہاں ایک حیران‌کُن امکان پیش کِیا گیا ہے۔“‏ مکاشفہ ۲۱:‏۴، ۵ پڑھیں۔ اس کے بعد سچائی‌کی کتاب‌صفحہ ۲۸ پر کھولیں اور اُس کی وضاحت کیلئے صفحہ ۲۸ پر پیراگراف ۱-‏۲ استعمال کریں۔ ان الفاظ کیساتھ اختتام کریں:‏ ”‏یہ اشاعت اس مسئلے کے خدائی حل پر بات‌چیت کرتی ہے۔“‏ اگر صاحبِ‌خانہ حقیقی دلچسپی دکھاتا ہے تو کتاب پیش کریں۔ واپس آنے کے انتظامات کریں۔‏

۳ واپسی‌ملاقات کرتے وقت، آپ اِن الفاظ کیساتھ اپنی بات‌چیت کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں:‏

◼ ”‏جب پچھلی مرتبہ مَیں یہاں آیا تھا تو ہم نے صحت کے مسائل کے مستقل حل کی بابت بات‌چیت کی تھی۔ آپ کے خیال میں کیا کبھی ایسا وقت آئیگا جب کوئی بیمار نہیں ہوگا؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس حیران‌کُن بیان پر غور کریں۔“‏ یسعیاہ ۳۳:‏۲۴ پڑھیں۔ اِسکے بعد تقاضا بروشر میں سے سبق ۵کھولیں اور سبق کے شروع میں متعلقہ سوالات پوچھتے اور چند حوالہ‌شُدہ صحائف کا جائزہ لیتے ہوئے پیراگراف ۵-‏۶ پر بات‌چیت کریں۔ اِس بات کا ذکر کریں کہ بیماری اور موت کا خاتمہ زمین کے لئے خدا کے ابتدائی مقصد کی تکمیل کا حصہ ہے۔ اسی باب کے پیراگراف ۱-‏۴ اور ۷ پر بات‌چیت کرنے کیلئے واپس آنے کا بندوبست بنائیں۔‏

۴ اگر کسی بے‌وقت موت کی بابت کوئی حالیہ خبر لوگوں کے ذہنوں میں ہے تو آپ اس رسائی کو آزما سکتے ہیں:‏

◼ ”‏شاید آپ نے اس کی بابت سنا ہو [‏خبر کا ذکر کریں]‏۔ جب زندگیاں المناک طور پر گل ہو جاتی ہیں تو بہتیرے سوچتے ہیں کہ مرنے والوں کے خاندانوں کو کیا تسلی پیش کی جا سکتی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟“‏ جواب دینے دیں۔ اس کے بعد سچائی‌کی کتاب کے صفحہ ۱۰۹ پر کھولیں اور قیامت کا منظر دکھائیں جسکی تصویرکشی کی گئی ہے۔ ان الفاظ کیساتھ بات جاری رکھیں:‏ ”‏بہتیرے یہ جان کر حیران ہوتے ہیں کہ راست اور ناراست دونوں قسم کے لوگوں کو زمین پر فردوس میں دوبارہ زندہ کِیا جائیگا۔ [‏جیسے‌کہ صفحہ ۱۱۰ پر پیراگراف ۱۶ میں حوالہ دیا گیا ہے اعمال ۲۴:‏۱۵ پڑھیں اور اِسکے بعد پیراگراف ۱۶ میں پائی جانے والی وضاحت پیش کریں۔]‏ یہ کتاب مستقبل کیلئے خدا کے مقصد کی بابت بہت سی دیگر دلچسپ تفصیلات پر بات‌چیت کرتی ہے۔ اگر آپ اس کی بابت مزید سیکھنا چاہینگے تو آپ یہ کاپی لے سکتے ہیں۔“‏ اُس شخص کی مخصوص دلچسپیوں اور تفکرات کو نوٹ کرتے ہوئے، واپسی ملاقات کیلئے انتظامات کریں۔‏

۵ جب آپ دوبارہ جاتے ہیں تو اپنی پیشکش کو صاحبِ‌خانہ کے مطابق ڈھالیں۔ شاید آپ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏جب پچھلی مرتبہ ہماری بات‌چیت ہوئی تھی تو مجھے زمین کیلئے خدا کے مقصد کی بابت آپ کی ایک بات بہت پسند آئی تھی۔ [‏اُس بات کو دُہرائیں۔]‏ مَیں نے کچھ مواد تلاش کِیا ہے جو میرے خیال میں آپ دلچسپ پائینگے۔“‏ تقاضا بروشر کو سبق ۵ پر کھولیں۔ جبتک صاحبِ‌خانہ کی توجہ قائم دکھائی دیتی ہے اُس وقت تک جتنے ممکن ہوں اس سبق سے پیراگراف پڑھیں اور اُن پر بات‌چیت کریں۔ سبق کو جاری رکھنے کیلئے واپسی ملاقات کیلئے وقت کا تعیّن کرنے کے بعد، صاحبِ‌خانہ کو کلیسیا کے اجلاس کے اوقات کے بارے میں معلومات دیں۔ عوامی اجلاس کی بابت وضاحت کریں اور اُسے حاضر ہونے کی دعوت دیں۔‏

۶ اگر آپ ایک اشتہار کو نمایاں کرنے والی مختصر پیشکش کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں:‏

◼ ”‏مَیں آپ کو یہ اشتہار دینا چاہونگا جسکا عنوان ہے مُتوَفی عزیزوں کے لئے کیا اُمید ہے؟“‏ اُسے صاحبِ‌خانہ کے ہاتھ میں تھمائیں اور جب آپ پہلا پیراگراف پڑھتے ہیں تو اُسے ساتھ ساتھ دیکھنے کی دعوت دیں۔ اُسے آخری جملے میں اُٹھائے گئے سوال کا جواب دینے دیں۔ دوسرا پیراگراف پڑھیں اور پھر سچائی کی کتاب میں صفحہ ۱۰۹ کی تصویر پر کھولیں۔ اِن الفاظ کے ساتھ بات‌چیت جاری رکھیں:‏ ”‏یہ کتاب قیامت اور مستقبل کیلئے بائبل کے باقی شاندار وعدوں کی بابت بہت سی تفصیلات فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ اسے پڑھیں گے تو آپ.‏ ۲۰ روپے کے ہدیے پر یہ کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔“‏ واپسی ملاقات کا بندوبست بنائیں۔‏

۷ ہمارا دوسروں کو ایک دلکش دعوت دینا اُن کیلئے زندگی کے اُن پانیوں کی طرف آنے کا سبب بن سکتا ہے جنہیں یہوواہ اب مہیا کر رہا ہے۔ اسلئے، آئیے ہر پیاسے‌شخص سے کہیں، ”‏آ!‏“‏—‏مکا ۲۲:‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں