مَیں کیا کہونگا؟
خدمتگزاری میں جب ہماری ملاقات موافق جوابیعمل دکھانے والے لوگوں سے ہوتی ہے تو ہماری خواہش ہوتی ہے کہ اُنہیں مزید گواہی دینے کیلئے دوبارہ جائیں۔ تاہم، اپنی باتچیت کا آغاز کرنے کے سلسلے میں ہو سکتا ہے کہ ہم متذبذب ہوں۔ آپ اِس پیشکش کو آزما سکتے ہیں: ایک دلچسپ سوال اُٹھائیں اور پھر صحیفائی جواب دینے کے لئے ریزننگ بُک یا بائبل موضوعات برائےگفتگو سے مدد حاصل کریں۔ سوالات کی فہرست رکھنا مفید ثابت ہوگا جس میں سے آپ کوئی ایسا سوال منتخب کر سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں کسی خاص ملاقات پر عمدہ جوابیعمل کا باعث بن سکتا ہے۔ مندرجہذیل فہرست ریزننگ بُک اور بائبل موضوعات برائےگفتگو سے مرتب کی گئی ہے جو ہر جواب کے صفحہ نمبر اور موضوع نمبر کو ظاہر کرتی ہے:
◼ ہم کیوں بوڑھے ہوتے اور مرتے ہیں؟ (آرایس صفحہ ۹۸؛ ٹیڈی ۳۶اے)
◼ کیا خدا پر ایمان رکھنے کی قابلِاعتماد وجوہات موجود ہیں؟ (آرایس صفحہ ۱۴۵؛ ٹیڈی ۴۳بی)
◼ ہم انسانوں کے ساتھ جو واقع ہوتا ہے کیا خدا واقعی اُس کی پرواہ کرتا ہے؟ (آرایس صفحہ ۱۴۷؛ ٹیڈی ۴۳سی)
◼ کیا حقیقی مسرتبخش مستقبل کے لئے کسی شخص کا آسمان پر جانا ضروری ہے؟ (آرایس صفحہ ۱۶۳؛ ٹیڈی ۲۱سی)
◼ خدا کے ذاتی نام کو جاننا اور استعمال کرنا کیوں اہم ہے؟ (آرایس صفحہ ۱۹۶؛ ٹیڈی ۴۳اے)
◼ خدا کی بادشاہت کیا سرانجام دے گی؟ (آرایس صفحہ ۲۲۷؛ ٹیڈی ۵اے)
◼ انسان کی زندگی کا کیا مقصد ہے؟ (آرایس صفحہ ۲۴۳؛ ٹیڈی ۲۰اے)
◼ اتنے زیادہ مذاہب کیوں پائے جاتے ہیں؟ (آرایس صفحہ ۳۲۲؛ ٹیڈی ۳۳ڈی)
◼ کوئی شخص یہ کیسے جان سکتا ہے کہ کونسا مذہب درست ہے؟ (آرایس صفحہ ۳۲۸؛ ٹیڈی ۳۳ڈی)
◼ آج کی دُنیا میں شیطان کتنی طاقتور ہستی ہے؟ (آرایس صفحہ ۳۶۴؛ ٹیڈی ۴بی)
◼ خدا دُکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ (آرایس صفحہ ۳۹۳؛ ٹیڈی ۸بی)
◼ اتنی زیادہ بُرائی کیوں پائی جاتی ہے؟ (آرایس صفحہ ۴۲۷؛ ٹیڈی ۸اے)
آپ فوری حوالے کے لئے اِس فہرست کو اپنی بائبل یا ریزننگ بُک میں رکھ سکتے ہیں۔ واپسی ملاقات پر کہنے کیلئے ذہن میں کوئی واضح بات ہونے کی صورت میں آپ تمام دلچسپی کی پیروی وفاداری سے کرنے کیلئے حوصلہافزائی پائینگے۔