خدمتی اجلاس برائے نومبر
ہفتہ شروع از نومبر ۳
گیت ۴۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ”انٹرنٹ پر خوشخبری۔“ ملکی اور مقامی کلیسیا کی اگست کے مہینے کی میدانی خدمتگزاری کی رپورٹ پر تبصرہ کریں۔
۱۵ منٹ: ”کارگزاری کیلئے وسیع دروازہ کُھلا ہے۔“ سامعین کو باتچیت میں شامل کرتے ہوئے بزرگ کے ذریعے تقریر۔ جو لوگ منادی کے کام میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں ایسا کرنے کیلئے اُنکی حوصلہافزائی کریں۔ اگست ۱۵، ۱۹۸۸ کے واچٹاور کے صفحہ ۲۲ پر پیش کی گئی مشورت کو شامل کریں۔
۲۰ منٹ: ”بادشاہتی خبر میں دلچسپی کی پیروی کریں۔“ سوالاًجواباً۔ پیراگراف ۶ میں درج پیشکشوں کا مظاہرہ کروائیں۔ ایک میں بائبل مطالعہ شروع کرتے ہوئے دکھائیں۔
گیت ۱۴۴ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۱۰
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ کلیسیا کو مطلع کریں کہ کس علاقے کا ابھی تک بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کیساتھ احاطہ کِیا جانا باقی ہے۔ مہم کے اِس آخری ہفتے کے دوران بھرپور حصہ لینے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”بیاہتا ساتھیوں تک رسائی کریں جو گواہ نہیں۔“ دو بزرگوں کے درمیان باتچیت جو بےایمان بیاہتا ساتھیوں کو ذاتی طور پر جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ نومبر، ۱۹۸۹ کے مینارِنگہبانی، صفحات ۱۷-۱۸، پیراگراف ۶-۹ میں پیشکردہ مشوروں پر بھی غوروخوض کرتے ہیں۔ اکتوبر ۱۹۹۵ کے مینارِنگہبانی بروشر کے صفحہ ۱۰، پیراگراف ۱۱-۱۲ سے بھی تجربات شامل کریں۔
گیت ۱۴۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۱۷
گیت ۵۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی مہم کے سلسلے میں کچھ مقامی تجربات بیان کریں۔
۲۰ منٹ: اِس سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں! نومبر ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچٹاور کے صفحات ۲۱-۲۳ پر مبنی تقریر۔
۱۵ منٹ: ”مَیں کیا کہونگا؟“ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ ریزننگ بُک کے صفحہ ۸ سے پہلا پیراگراف پڑھتے ہوئے وضاحت کریں کہ کیسے بائبل کے مختلف موضوعات کی بابت موثر گواہی دینے کی غرض سے کتاب کو مرتب کِیا گیا ہے۔ خوب تیارشُدہ ایک یا دو مظاہروں کی مدد سے ظاہر کریں۔
گیت ۱۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۲۴
گیت ۵۶
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: کلیسیائی کتابی مطالعے پر اچھے آدابواطوار۔ ہم اُن خاندانوں کی مہماننوازی کی قدر کرتے ہیں جو کلیسیائی مطالعے کے لئے اپنے گھر فراہم کرتے ہیں۔ اِس میں کافی تیاری اور مشکل شامل ہو سکتی ہے۔ جب ہم حاضر ہوں تو ہمیں اچھے آدابواطوار، احترام اور پاسولحاظ کا مظاہرہ کرنا چاہئے جس میں درجذیل باتیں شامل ہیں: (۱) ہمیں اپنے جوتوں کو اچھی طرح صاف کر لینا چاہئے تاکہ فرش یا قالین خراب نہ ہوں۔ (۲) والدین کو اپنے بچوں کی نگرانی کرنی چاہئے اور اِس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ وہ مناسب طرزِعمل کا مظاہرہ کریں اور گھر کے اُسی حصہ میں رہیں جو کتابی مطالعہ کے لئے مخصوص کِیا گیا ہے۔ (۳) اگرچہ گروپ چھوٹا اور ماحول کسی حد تک غیررسمی ہوتا ہے تو بھی یہ کلیسیائی اجلاس ہے اور ہمیں ویسا ہی لباس پہننا چاہئے جیسا ہم کنگڈمہال جاتے ہوئے پہنتے ہیں۔ (۴) اجلاس کے بعد میلجول کو مختصر رکھا جانا چاہئے تاکہ اصحابِخانہ ذاتی وقت سے استفادہ کر سکیں۔ (۵) جہاں پر اصحابِخانہ اجلاس کے بعد کبھیکبھار ہلکیپھلکی اشیائےخوردونوش پیش کرتے ہیں، وہاں سب کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ نہ تو اِسکی توقع کی جاتی ہے اور نہ ہی اِسکا تقاضا کِیا جاتا ہے۔
۲۲ منٹ: تعلیم دینے سے شاگرد بنائیں۔ بزرگ تین یا چار پبلشروں کے گروپ کیساتھ آور منسٹری کتاب کے صفحات ۸۸-۹۲ پر درج سوالات کے جوابات دیتے ہوئے باتچیت کرتا ہے: (۱) موثر خدمتگزاری کیلئے واپسی ملاقاتیں کرنا کیوں ضروری ہے؟ ہم واپسی ملاقاتوں کے چیلنج کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ (۲) ہم بائبل مطالعے شروع کرنے پر اتنا زور کیوں دیتے ہیں؟ ہم مطالعے کرانے میں کس طرح مہارت حاصل کر سکتے ہیں؟ (۳) طالبعلموں کی راہنمائی تنظیم کی طرف کرنا کیوں ضروری ہے؟ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ گروپ یہ بھی بیان کرتا ہے کہ جون ۱۹۹۶ اور مارچ اور اپریل ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیموں نے اِن حلقوں میں کس طرح اُنکی اعانت کی ہے۔
گیت ۱۶۰ اور اختتامی دُعا۔