اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دوبارہ ملاقات پر جہاں دلچسپی پائی گئی ہو، وہاں سالانہ چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم اکتوبر ۱۲ سے شروع کی جائیگی۔ نومبر: بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم جاری رہے گی۔ جو کلیسیائیں ہر گھر یا قیامگاہ میں رہنے والے لوگوں تک بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ پہنچانے سے اپنا علاقہ مکمل کر لیتی ہیں، وہ علم کی کتاب پیش کر سکتی ہیں۔ دسمبر: اُردو میں ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی: یہوؔواہ کے گواہ بیسویں صدی میں، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، وہ حکومت جو فردوس لائے گی اور دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں۔ جنوری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود، ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ کلیسیائیں سٹاک کے ختم ہونے تک، کتاب سچائی جو باعثِابدی زندگی ہے، ۲۰ روپے کے خاص ہدیے پر پیش کر سکتی ہیں۔ بائبل مطالعہ کرنے والوں کو یہ کتاب اُنکی ذاتی لائبریری کیلئے پیش کریں اور براہِمہربانی یقین کر لیں کہ آپ کے پاس اپنی ذاتی لائبریری میں بائبل مطالعہ میں مدد دینے والی اِس گرانقدر مدد کی کاپی موجود ہو۔ اِس اشاعت کو پیش کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔
▪ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اِس شمارے میں ”تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۱۹۹۸“ کا ضمیمہ شامل ہے جسے ۱۹۹۸ کے دوران حوالے کیلئے سنبھال کر رکھا جانا چاہئے۔
▪ نومبر کا مہینہ پورے پانچ ویکاینڈز کی بدولت بیشتر کیلئے امدادی پائنیر خدمت کیلئے موزوں ہو سکتا ہے۔
▪ نومبر کے مہینے میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے منصوبہبندی کرنے والے پبلشروں کو جلد ہی درخواست جمع کروا دینی چاہئے۔ چونکہ نومبر کے مہینے میں پانچ ویکاینڈز ہیں لہٰذا یہ پائنیر خدمت کیلئے مناسب ہے۔ علاوہازیں، یہ اُن لوگوں سے ملاقات کا موقع فراہم کریگا جو بادشاہتی خبر نمبر ۳۵ کی تقسیم کے دوران دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ بزرگوں کیلئے رسالوں، لٹریچر اور علاقے کے سلسلے میں ضروری انتظامات کرنا ممکن بنائے گا۔
▪ بھائیوں کو ضروری تیاری کے سلسلے میں یاددہانی کرائیں تاکہ وہ اور اُنکا خاندان اور جن کیساتھ وہ بائبل مطالعہ کرتے ہیں ۱۹۹۷ ”خدا کے کلام پر ایمان“ ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر حاضر ہو سکیں جو کہ لاہور اور کراچی میں منعقد ہونگی۔
▪ خدمتی نگہبان ایسے نوجوان پبلشروں کو شامل کرنے کیلئے میدانی خدمت کے انتظامات کرنا شروع کر سکتے ہیں جنکو دسمبر میں سکول سے چھٹیاں ہونگی۔ سکول سے چھٹیاں اُنہیں خوشخبری کی منادی میں حصہ لینے کا عمدہ موقع فراہم کر سکتی ہیں۔