نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
ستمبر میں شروع ہونے والے نئے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا موضوع ہے ”خوشخبری کی خاطر سب کچھ کریں۔“ (۱-کرنتھیوں ۹:۲۳، اینڈبلیو) بادشاہت کی خوشخبری نہایت ہی اہم خبر ہے جو آج سنی جاتی ہے۔ پروگرام اس حیرتانگیز خبر کے حامل ہونے کے اپنے منفرد استحقاق کی قدر کرنے میں ہماری مدد کریگا۔ یہ باز آئے بغیر خوشخبری کا اعلان کرتے رہنے کیلئے ہمیں دلیری بھی عطا کریگا۔—اعمال ۵:۴۲۔
پروگرام یہ ظاہر کریگا کہ ہم کیسے اپنی تھوکریٹک تربیت کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکتے ہے تاکہ ہم خدمتگزاری میں زیادہ سے زیادہ انجام دے سکیں۔ ہم خوشخبری کے فروغ کیلئے اپنا سب کچھ دے دینے والے نوجوانوں سمیت، بعض ایسے لوگوں سے تجربات سنیں گے جو اپنی خدمت کو وسیع کرنے کیلئے تبدیلیاں لائے ہیں۔—مقابلہ کریں فلپیوں ۲:۲۲۔
خاص تقریر، مہمان مقرر کے ذریعے پیش کی جائے گی، جو ہمیں ”خوشخبری سپرد کئے جانے کے لائق بننے“ کی ضرورت پر زور دیگی۔ (۱-تھسلنیکیوں ۲:۴، اینڈبلیو) اگر ہم دوسروں کو خوشخبری سنانے کا استحقاق قائم رکھنا چاہتے ہیں تو یہ سمجھنے میں ہماری مدد ہوگی کہ ہم ہمیشہ اپنی سوچ اور چالچلن میں یہوواہ کے معیاروں اور تقاضوں پر پورا اُتریں۔ ایسا کرنے سے جو برکات ہم حاصل کرتے ہیں اُن پر بھی روشنی ڈالی جائیگی۔
اس اہم پروگرام سے غیرحاضر نہ ہوں۔ نئے مخصوصشُدہ اشخاص کو جو سپیشل اسمبلی ڈے پر بپتسمہ کی خواہش رکھتے ہیں اُنہیں بِلاتاخیر صدارتی نگہبان کو مطلع کرنا چاہئے۔ جن کیساتھ آپ مطالعہ کرتے ہیں اُن سب کو حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ آئیے یہوواہ کو اجازت دیں کہ خوشخبری کی خاطر سب کچھ کرنے اور یوں ہرمجدون سے پہلے اس عظیمترین کام کو مکمل کرنے کیلئے ہمیں مستحکم بنائے۔