یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏97 ص.‏ 1
  • عمررسیدہ باز آئے بغیر منادی کرتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عمررسیدہ باز آئے بغیر منادی کرتے ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ خدا اپنے عمررسیدہ خادموں کی قدر کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • بڑھاپے میں بھی اپنی خوشی برقرار رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • عمررسیدہ بہن بھائیوں کو بیش‌قیمت خیال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • سفید سر کی شان‌وشوکت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 8/‏97 ص.‏ 1

عمررسیدہ باز آئے بغیر منادی کرتے ہیں

۱ جب لوگ بوڑھے ہو جاتے ہیں تو اُن میں سے بہتیرے اپنی باقاعدہ دُنیاوی ملازمت سے ریٹائر ہونے اور اپنے باقیماندہ سالوں کے دوران تفکرات سے آزاد زندگی سے لطف اُٹھانے کی توقع کرتے ہیں۔ وہ شاید محسوس کرتے ہیں کہ وہ بہت محنت کر چکے ہیں اور اب وہ آرام کے مستحق ہیں۔ یا شاید وہ اپنی باقی زندگی سے لطف اُٹھانا چاہتے ہوں۔—‏لوقا ۱۲:‏۱۹‏۔‏

۲ یہوواہ کے مخصوص‌شُدہ خادموں کے طور پر، ہم زندگی کی بابت مختلف نقطۂ‌نظر رکھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ خدا کی خدمت سے کوئی ریٹائرمنٹ نہیں ہے۔ ہمارا نقطۂ‌نظر مثبت ہے کیونکہ ہم ”‏ہمیشہ کی زندگی کے .‏ .‏ .‏ منتظر“‏ رہتے ہیں۔ (‏یہوداہ ۲۱‏)‏ سالوں کے دوران حاصل‌کردہ علم اور تجربہ ایک شخص کے فہم اور بصیرت میں بہتری پیدا کر سکتا ہے۔ یہ کسی شخص کو دانا اور زیادہ متوازن بننے اور زندگی کیلئے گہری قدردانی ظاہر کرنے کے لائق بنا سکتا ہے۔ یہ تمام اوصاف ایک شخص کو خوشخبری کے خادم کے طور پر بہت فائدہ پہنچاتے ہیں۔‏

۳ بوڑھا ہونا محض جسمانی بڑھاپے کا معاملہ نہیں؛ اس میں کسی شخص کا ذہنی میلان بھی شامل ہوتا ہے۔ اگر آپ لمبے عرصے تک زندہ رہنے کی توقع کرتے ہیں اور آپ اپنے نقطۂ‌نظر میں جوان رہنے کی کوشش کرتے ہیں تو اِن دونوں باتوں کے واقع ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں۔ عمررسیدہ لوگ اپنے روحانی علم کو بڑھانے اور اُس میں دوسروں کو شریک کرنے سے اپنی زندگیوں کو اَور زیادہ بامقصد بنا سکتے ہیں۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۲۳‏۔‏

۴ حقیقی مثالیں:‏ ۸۶ سال کی عمر میں، ایک بہن نے بیان کِیا:‏ ”‏جب مَیں اُن ۶۰ سالوں پر غور کرتی ہوں جو میرے سچائی سیکھنے کے بعد اب تک گزر چکے ہیں تو خدا کا ہمت‌افزا وعدہ میرے دل کو مسرور کر دیتا ہے۔ جی‌ہاں، یہوواہ جو وفاداروں کیساتھ وفاداری سے پیش آئے گا ہمیں خوشی کی بھاری فصل کاٹنے کا موقع دیتا ہے۔“‏ (‏زبور ۱۸:‏۲۵‏)‏ ایک عمررسیدہ بھائی نے یاد کِیا کہ اُسکی بیوی کی موت اُس کیلئے کیا ہی شدید صدمے کا باعث بنی، جس کے بعد اُسکی صحت بہت زیادہ خراب ہو گئی۔ اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏تاہم، یہوواہ کے غیرمستحق فضل سے، دو سال بعد میری صحت اتنی اچھی ہو گئی کہ مَیں پائنیر خدمت میں داخل ہونے کے لائق بن گیا۔ مَیں یہوواہ کا کتنا شکرگزار ہوں کہ منادی کے اس کام میں اضافے کے ساتھ میری صحت بھی واقعی بہتر ہو گئی ہے!‏“‏

۵ یہ کسقدر قابلِ‌تعریف بات ہے کہ بہتیرے عمررسیدہ اشخاص جہاں تک اُن کی صحت اور طاقت اجازت دیتی ہے—‏باز آئے بغیر—‏منادی کے کام کو جاری رکھنے کا پُختہ عزم کئے ہوئے ہیں!‏ اُن کے پاس یہ کہنے کی اچھی وجہ موجود ہے:‏ ”‏اَے خدا!‏ تُو مجھے بچپن سے سکھاتا آیا ہے اور مَیں اب تک تیرے عجائب کا بیان کرتا رہا ہوں۔“‏—‏زبور ۷۱:‏۱۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں