اجلاس اچھے کاموں کی ترغیب دیتے ہیں
۱ ہماری پرستش کے دو لازمی پہلو کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونا اور میدانی خدمتگزاری میں حصہ لینا ہیں۔ دونوں لازموملزوم ہیں۔ ایک دوسرے پر اثرانداز ہوتا ہے۔ مسیحی اجلاس اچھے کاموں کی ترغیب دیتے ہیں، جس میں سب سے عمدہ کام بادشاہت کی منادی کرنا اور شاگرد بنانا ہے۔ (عبرانیوں ۱۰:۲۴) اگر ہم اجلاسوں پر حاضر ہونا چھوڑ دیتے ہیں تو ہم جلد ہی منادی کرنا بھی بند کر سکتے ہیں کیونکہ ہمیں ایسا کرنے کی ترغیب ہی نہیں ملتی۔
۲ ہفتہوار اجلاسوں پر، ہم روحانی تعلیموتربیت حاصل کرتے ہیں جو ہمیں منادی کرنے کی تحریک دینے کی خاطر ترتیب دی گئی ہے۔ ہمیں دوسروں تک بائبل کا زندگیبخش پیغام پہنچانے کی تحریک دیتے ہوئے، وقت کی نزاکت کو ہمیشہ ہمارے سامنے رکھا جاتا ہے۔ منادی کرنے کے کام میں برداشت کرنے کیلئے ہمیں حوصلہافزائی اور تقویت دی گئی ہے۔ (متی ۲۴:۱۳، ۱۴) اجلاسوں پر تبصرہ کرنے کے مواقع سے فائدہ اُٹھانے سے، ہم دوسروں کے سامنے اپنے ایمان کا اظہار کرنے کے اَور زیادہ عادی بن گئے ہیں۔ (عبرانیوں ۱۰:۲۳) تھیوکریٹک منسٹری سکول میں اپنا نام درج کروانے سے، ہم اپنی تعلیم دینے کی مہارتوں میں بہتری لانے اور اَور زیادہ مؤثر خادم بننے کے لئے تربیت حاصل کرتے ہیں۔—۲-تیمتھیس ۴:۲۔
۳ خدمتی اجلاس ہمیں منادی کرنے کی ترغیب کیسے دیتے ہیں: ہم سب کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ کافی پہلے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں سے مواد کا جائزہ لیں۔ جب ہم خدمتی اجلاس پر حاضر ہوتے اور پلیٹفارم سے پیشکشوں کے مظاہرے دیکھتے ہیں تو اُس وقت یہ معلومات ہمارے ذہنوں پر نقش ہو جاتی ہیں۔ میدانی خدمتگزاری کے دوران، ہم، ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کی بابت سوچ سکتے، پیشکشوں کے مظاہرے کو یاد کر سکتے اور یوں ایک اثرآفریں گواہی دے سکتے ہیں۔ بہتیرے پبلشروں کا یہی تجربہ رہا ہے۔
۴ خدمتی اجلاسوں کی ہدایت پر عمل کرنے کیلئے بعض خدمتگزاری میں اکٹھے شرکت کرنے کیلئے دوسروں کیساتھ بندوبست بناتے ہیں۔ پبلشروں کے ذہن میں علاقے میں استعمال ہونے والے نکات تازہ ہوتے ہیں اور وہ اُنہیں استعمال کرنے کی تحریک پاتے ہیں کیونکہ یہ اجلاس ہر ہفتے منادی کے کام میں شرکت کرنے کیلئے اُن کی حوصلہافزائی کرتے ہیں۔
۵ ہمارے مسیحی اجلاسوں کا کوئی نعمالبدل نہیں، جہاں ہم ساتھی پرستاروں کیساتھ جمع ہوتے اور عمدہ کاموں کیلئے ترغیب پاتے ہیں۔ اگر ہماری خدمتگزاری کو فروغ پانا ہے تو ہمیں کلیسیا کے اجلاسوں پر باقاعدگی سے حاضر ہونا چاہئے۔ دُعا ہے کہ ہم ”ایک دوسرے کے ساتھ جمع ہونے سے باز نہ“ آنے سے یہوواہ کی اس شاندار فراہمی کیلئے قدردانی ظاہر کریں۔—عبرانیوں ۱۰:۲۵۔