یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏97 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس برائے جولائی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے جولائی
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جولائی ۷
  • ہفتہ شروع از جولائی ۱۴
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۱
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۸
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 7/‏97 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس برائے جولائی

ہفتہ شروع از جولائی ۷

گیت ۶

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ اپریل کی ملکی اور مقامی کلیسیا کی میدانی خدمت کی رپورٹ پر تبصرہ کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏وفاداری اجر پاتی ہے۔“‏ سوالاًجواباً۔ جنوری ۲۲، ۱۹۹۳، اویک!‏ کے صفحات ۱۸-‏۲۱ پر بیان‌کردہ مثال کو شامل کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏تسلی حاصل کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کریں۔“‏ حاضرین کیساتھ بات‌چیت۔ ایک یا دو پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔ حاضرین کو دیگر طریقے بیان کرنے کی دعوت دیں جن سے اُنہوں نے یہی بروشر استعمال کرتے ہوئے گفتگو کا آغاز کِیا ہے۔ دلچسپی اُبھارنے کے لئے سادہ، جچے‌تُلے الفاظ استعمال کرنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ (‏دیکھیں سکول گائیڈبُک، صفحہ ۷، پیراگراف ۹-‏۱۱۔)‏ دیگر بروشروں کا ذکر کریں جنہیں پیش کِیا جا سکتا ہے اور جو کلیسیا کے سٹاک میں موجود ہیں۔ بروشر تقسیم کرتے ہوئے، جن موضوعات کا وہ جائزہ پیش کرتے ہیں اُن کا مثبت انداز میں ذکر کرنے سے مت ہچکچائیں۔‏

گیت ۷۰ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۱۴

گیت ۵

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ ”‏ہم خاندانی خوشی کتاب کا مطالعہ کرینگے“‏ پر نظرثانی کریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏جہاں بھی لوگ ملتے ہیں گواہی دیں۔“‏ ایک تقریر۔ جس قدر وقت اجازت دے، ۱۹۹۷ کی ائیربُک، کے صفحات ۴۳-‏۴۶ سے اضافی تجربات پیش کئے جا سکتے ہیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ والدین—‏اپنے بچوں کو بچپن سے ہی سکھائیں۔ ایک بزرگ والدین کیلئے اپنے بچوں کو بچپن سے ہی سکھانے کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے صحیفائی اُصولوں پر مختصراً بات‌چیت کرتا ہے۔ (‏امثال ۲۲:‏۶؛‏ ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۴، ۱۵‏)‏ بعض والدین محسوس کرتے ہیں کہ بائبل کی سنجیدہ تعلیم بچوں کو اُس وقت تک نہیں دی جانی چاہئے جب تک وہ خود اپنے فیصلے کرنے کے لائق نہیں ہو جاتے۔ ایسے معاملات میں بہت سے بچے دُنیا کی رنگینی میں کھو گئے ہیں۔ روحانی تعلیم‌وتربیت بچپن ہی سے شروع ہو جانی چاہئے۔ (‏جی۹۷ ۸/‏۳ ۲۶-‏۲۷؛ ڈبلیو۸۸ ۱/‏۸ ۱۲-‏۱۳)‏ ایسے شادی‌شُدہ جوڑے کا انٹرویو لیں جو اپنے بچوں کی روحانیت کے لئے فکرمندی ظاہر کرتا ہے۔ ظاہر کریں کہ باپ کیسے راہنمائی کرتا ہے لیکن ماں اور باپ دونوں اپنے بچوں کو سکھانے کیلئے ایک ہم‌آہنگ، مکمل پروگرام ترتیب دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ بیاہتا جوڑا بیان کرتا ہے کہ وہ گھر پر سکھانے کے مؤثر، عملی پروگرام کے سلسلے میں تنظیم کی فراہم‌کردہ تجاویز کا اطلاق کرتے ہوئے، اپنے بچوں کو سچائی سکھانے کی کوشش میں کیا کچھ کر رہے ہیں۔ خدا کا کلام والدین کو جوکچھ کرنے کی تاکید کرتا ہے بزرگ اُس کا اطلاق کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔—‏ڈبلیو۸۵ ۱/‏۴ ۲۳؛ افسیوں ۶:‏۱-‏۴‏۔‏

گیت ۷۱ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۱

گیت ۱۴

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ”‏نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام“‏ پر نظرثانی کریں۔‏

۱۳ منٹ:‏ ”‏ہماری طرف سے کون جائیگا؟“‏ ایک مثبت تقریر۔ ریگولر پائنیر خدمت کیلئے حوصلہ‌افزائی اور فروری ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے، پیراگراف ۱۶-‏۱۷ میں پائے جانے والے تجربے کو شامل کریں۔ جو ریگولر پائنیر نہیں بن سکتے وہ آئندہ خدمتی سال کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے کی خواہش رکھ سکتے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ غیررسمی گواہی دینے کے لئے تیار رہیں۔ ہر روز، ہم جن لوگوں سے ملتے ہیں ہمیں اُنہیں گواہی دینے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ جب کوئی موقع ملتا ہے تو شاید ہم محسوس کریں کہ ہمارے پاس استعمال کرنے کے لئے کوئی بائبل یا مطبوعات نہیں ہیں۔ پہلے سے منصوبہ‌سازی کریں۔ گھر میں، دروازے کے نزدیک جہاں آپ ملاقاتیوں سے ملتے ہیں کچھ لٹریچر قابلِ‌رسائی رکھیں۔ بریف‌کیس یا ہینڈبیگ میں مختلف قسم کا لٹریچر رکھیں، اور اُسے اپنے ساتھ یا اپنی کار میں، اپنی جائے‌ملازمت پر، یا سکول میں اپنی الماری کے اندر رکھیں۔ جب آپ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں تو کوئی چیز اپنے ہمراہ رکھیں۔ جب آپ کاروباری دَورے پر جاتے، کنونشن کیلئے سفر کرتے، یا چھٹیاں منانے کیلئے جاتے ہیں تو کچھ لٹریچر اپنے پاس رکھیں۔ سکول گائیڈبُک، صفحات ۸۰-‏۸۲، پیراگراف ۱۱-‏۱۶ کے اضافی مشوروں پر بات‌چیت کریں۔ ایک سیلزمین، ایک ساتھی کارکن، ایک ہم‌مکتب، ایک دوسرے مسافر یا چھٹیاں منانے والے کسی شخص تک رسائی کرنے کے مختلف طریقوں کا مظاہرہ کریں۔‏

گیت ۷۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۸

گیت ۱۵

۱۲ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے سب کو یاد دلائیں۔ اگست کیلئے لٹریچر پیشکش پر نظرثانی کریں۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش کیساتھ، اگست میں واپسی ملاقاتیں کرتے ہوئے جولائی میں تقسیم کئے جانے والے بروشروں کی پیروی کرنے پر توجہ دیں۔ مارچ ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کو استعمال کرتے ہوئے، ایک مؤثر واپسی ملاقات کے بعض لازمی پہلوؤں کو نمایاں کریں۔ تقاضا بروشر یا علم کی کتاب سے مطالعے شروع کئے جانے چاہئیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۱۸ منٹ:‏ اپنی خدمتگزاری کو پوری طرح انجام دیں۔ آور منسٹری کتاب، صفحات ۵-‏۸ پر مبنی خدمتی نگہبان کی تقریر۔ سب کو خادموں کے طور پر اپنی ذمہ‌داری کو سنجیدہ خیال کرنے کی تحریک دیتے ہوئے، منادی کے کام کی اہمیت اور فوری ضرورت پر زور دیں۔‏

گیت ۷۵ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں