دکھائی جانے والی تمام دلچسپی کیلئے حقیقی فکرمندی ظاہر کریں
۱ عالمی پیمانے پر بادشاہت کی بابت باضابطہ اعلان جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا جس کے بعد وہ سب لوگ جو ”خدا کو نہیں پہچانتے“ ہلاکت میں پڑیں گے۔ (۲-تھسلنیکیوں ۱:۷-۹) تاہم، دوسروں کی زندگیوں کے لئے حقیقی فکرمندی یہوواہ کے لوگوں کو بادشاہت کے پیغام کے ساتھ جہاں تک ممکن ہو سکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی تحریک دے رہی ہے۔—صفنیاہ ۲:۳۔
۲ ہر ماہ، اُن لوگوں کو تلاش کرنے کیلئے لاکھوں گھنٹے صرف کئے جاتے ہیں جو ”خیریت کی خبر“ سننا چاہتے ہیں۔ (یسعیاہ ۵۲:۷) تازہترین لٹریچر کی پیشکش کے جوابیعمل میں، بہتیرے لوگوں نے مینارِنگہبانی اور جاگو! یا خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ بروشر کی کاپیاں قبول کی ہیں۔ اِن لوگوں کیلئے حقیقی فکرمندی کو ہمیں تحریک دینی چاہئے کہ دکھائی جانے والی تمام دلچسپی کی پیروی کریں۔—امثال ۳:۲۷۔
۳ صحیح ریکارڈ رکھیں: اگر آپ دلچسپی اور پیشکردہ لٹریچر کا ایک مکمل اور صحیح ریکارڈ رکھتے ہیں تو زیادہ کامیابی حاصل ہو گی۔ صاحبِخانہ کا نام اور پتہ، ملاقات کا دن اور وقت، پیشکردہ لٹریچر اور زیرِبحث آنے والے موضوع جیسی معلومات واپسی ملاقات پر زیادہ مؤثر ثابت ہونے میں آپکی مدد کرینگی۔ نیز اگر آپ ابتدائی باتچیت کے دوران صاحبِخانہ کے تبصروں میں سے چند ایک کو نوٹ کر لیتے ہیں تو جب آپ واپسی ملاقات پر دوبارہ باتچیت شروع کرتے ہیں تو آپ مؤثر طور پر اُنکا حوالہ دینے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
۴ بِلاتاخیر واپسی ملاقاتیں کریں: گزشتہ ماہ جتنے لوگوں نے آپ سے لٹریچر قبول کِیا تھا اُن میں سے آپ نے کتنے لوگوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کرنے کی کوشش کی ہے؟ کیا مزید کسی رابطے کے بغیر ہفتوں گزر گئے ہیں؟ اُنکی ابدی بھلائی کیلئے حقیقی فکرمندی کو آپکو حتیالوسع جلدازجلد واپس جانے کی تحریک دینی چاہئے، ترجیحاً چند دنوں کے اندر اندر کیونکہ ابھی تک باتچیت ذہن میں تازہ ہوگی۔ اُنکی دلچسپی کو مزید بڑھانے کیلئے بِلاتاخیر واپس جانے سے، آپ شیطان کی کوشش کی پیشبندی کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں اِس سے پیشتر کہ وہ ”آکر اُس کلام کو جو اُن میں بویا گیا تھا اُٹھا لے جاتا ہے۔“—مرقس ۴:۱۵۔
۵ تیاری لازمی ہے: واپسی ملاقاتیں کرنے میں آپکے مؤثر ہونے کا تعلق براہِراست اِس بات سے ہے کہ آپ کتنی اچھی تیاری کرتے ہیں۔ جانے سے پہلے اپنا لائحۂعمل تیار کریں۔ اپریل ۱۹۹۷ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا آخری صفحہ کئی پیشکشیں فراہم کرتا ہے جنہیں اُس وقت بڑی کامیابی کیساتھ استعمال کِیا جا سکتا ہے جب آپ رسالے یا تقاضا بروشر پیش کرتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ جب آپ واپس جاتے ہیں تو بتانے کیلئے کچھ خیالات ذہن میں رکھیں۔ جب آپ دلچسپی کی پیروی کرتے ہیں تو کیا کہا جا سکتا ہے؟ ایک بائبل مطالعہ کیسے شروع کِیا جا سکتا ہے؟
۶ زمین کو پاکصاف کرنے اور اِسے قابلِرہائش بنانے کیلئے درکار چیز کے موضوع پر باتچیت کی پیروی کرنے کیلئے آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”اپنی پچھلی ملاقات پر، ہم اِس بات پر متفق تھے کہ اِس سے پیشتر کہ زمین ایک پُرامن فردوس بن سکے سخت اقدام اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ کیا آپ کے خیال میں اِس کام کی انجامدہی کیلئے جوکچھ درکار ہے وہ انسانوں کے پاس ہے؟ [جواب دینے دیں۔] براہِمہربانی غور کریں کہ خدا کیلئے انسان کے معاملات میں مداخلت کرنا کیوں ضروری ہوگا۔“ زبور ۳۷:۳۸ پڑھیں۔ اِس کے بعد تقاضا بروشر کے سبق ۵ پر کھولیں اور یہ دکھانے کیلئے کہ خدا اِس پیشینگوئی کو کیسے پورا کرے گا پیراگراف ۴-۵ کے خاص خاص اقتباسات استعمال کریں۔ بروشر استعمال کرتے ہوئے ایک بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے سے باتچیت جاری رکھیں۔
۷ اگر آپ نے خدا کی بادشاہت کی بابت باتچیت کی تھی اور پہلی ملاقات پر ”تقاضا“ بروشر پیش کِیا تھا تو واپسی ملاقات پر آپ کچھ یوں کہہ سکتے ہیں:
▪ ”جب ہم نے پچھلی مرتبہ باتچیت کی تھی تو ہم نے خدا کی بادشاہت کو ایک حقیقی حکومت کے طور پر تسلیم کِیا تھا جو پوری زمین پر حکمرانی کریگی۔ بائبل ظاہر کرتی ہے کہ یسوع مسیح اِسکا حکمران ہوگا۔ کیا آپ اِس قسم کی حکومت اور لیڈر رکھنے کے فوائد کا تصور کر سکتے ہیں؟“ جواب دینے دیں۔ تقاضا بروشر کو سبق ۶ پر کھولیں۔ پیراگراف ۶-۷ سے خاص خاص نکات اور صفحہ ۱۳ پر دی گئی تصویر استعمال کرتے ہوئے دکھائیں کہ مستقبل میں خدا کی بادشاہت نوعِانسان کے لئے کیا کریگی۔ دانیایل ۲:۴۴ پڑھیں اور اگر مناسب ہو تو علم کی کتاب متعارف کرائیں اور بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔
۸ اگر آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو سمجھتا ہے کہ دُنیا کے مذاہب نے انسانیت کیلئے مسائل پیدا کئے ہیں تو آپ واپسی ملاقات پر یہ پوچھ سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ کونسا مذہب خدا کو پسند ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ سچے مذہب کے شناختی نشان بیان کرتا ہے۔“ سبق ۱۳ پر کھولیں اور پیراگراف ۳-۷ میں ترچھے حروف میں تحریر پانچ نکات کو نمایاں کریں۔ آپ یہ کہتے ہوئے باتچیت جاری رکھ سکتے ہیں: ”سچے مذہب کی تلاش کرنے کے علاوہ، ہمیں یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ خدا انفرادی طور پر ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے۔“ پڑھیں یوحنا ۴:۲۳، ۲۴۔ اِس پر مزید باتچیت کرنے کی پیشکش کریں۔ بروشر میں سبق ۱ پر کھولیں اور مظاہرہ کریں کہ ہم کیسے مطالعہ کرتے ہیں۔
۹ جب آپ خاندانی خوشی کی بابت باتچیت کو جاری رکھنے کیلئے واپس جاتے ہیں تو آپ کچھ یوں باتچیت کر سکتے ہیں:
▪ ”جب ہم پہلی مرتبہ ملے تھے تو مَیں نے آپکو خاندانی خوشی کے راز کی بابت بتایا تھا جوکہ خدا کے کلام، بائبل میں پائی جانے والی مشورت کا اطلاق کرنا ہے۔ جب موجودہ زمانے کے خاندان کی ضروریات پر توجہ دینے کی بات آتی ہے تو کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ بائبل پُرانی ہے یا جدید ہے؟“ جواب دینے دیں۔ علم کی کتاب پیش کریں۔ باب ۲ پر کھولیں اور پیراگراف ۱۳ سے اقتباس پڑھیں۔ پیراگراف ۳ کے نکات استعمال کرتے ہوئے، خاندانی بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔
۱۰ صحیح ریکارڈ رکھنے، ضروری تیاری کرنے اور اُنکی دلچسپی کو مزید بڑھانے کیلئے بِلاتاخیر واپس جانے سے، ہم پڑوسی کیلئے ایسی محبت ظاہر کر سکتے ہیں جو اُنہیں نجات کی راہ کی طرف راغب کریگی۔—متی ۲۲:۳۹؛ گلتیوں ۶:۱۰۔