یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏97 ص.‏ 4
  • ہم بار بار کیوں جاتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم بار بار کیوں جاتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم لوگوں کے پاس باربار کیوں جاتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • منادی کیوں جاری رکھیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • منادی کرتے رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • کیا آپ کے پاس منادی کیلئے ذاتی علاقہ ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 5/‏97 ص.‏ 4

ہم بار بار کیوں جاتے ہیں؟‏

۱ کیا آپ نے کبھی خود سے یہ سوال پوچھا ہے، شاید جب آپ ایک دن خدمت میں جانے کیلئے تیاری کر رہے تھے؟ بعض ممالک میں جہاں ہمارے علاقے میں بار بار کام کِیا جاتا ہے، شاید اصحابِ‌خانہ ہمیں پہچانتے ہیں کہ ہم کون ہیں اور ہمیں فوراً چلتا کرتے ہیں۔ شاید چند ایک ہی اُمیدافزا جوابی‌عمل دکھائیں۔ تاہم، متعدد ٹھوس وجوہات کی بِنا پر ہم واپس جاتے رہتے ہیں۔‏

۲ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ جبتک خاتمہ نہیں آ جاتا ہمیں بادشاہتی پیغام کی منادی کرتے رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ یسعیاہ نبی نے دریافت کِیا تھا کہ اُسے کب تک منادی کرنا ہوگی۔ اُسے جو جواب دیا گیا وہ یسعیاہ ۶:‏۱۱ میں درج ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ اُسے خدا کے پیغام کیساتھ لوگوں کے پاس بار بار جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اِسی طرح آجکل، خواہ وہ ہمیں چلتا ہی کیوں نہ کر دیں، یہوواہ ہم سے اپنے علاقے میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کرتے رہنے کی توقع کرتا ہے۔ (‏حزقی‌ایل ۳:‏۱۰، ۱۱)‏ یہ ایک مُقدس فریضہ ہے جو ہمارے سپرد کِیا گیا ہے۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۱۷‏۔‏

۳ ہمارے بار بار واپس جانے کی ایک اَور وجہ یہ ہے کہ یہ ہمیں یہوواہ کیلئے اپنی گہری عقیدت ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۳‏)‏ علاوہ‌ازیں، جب ہم اِس بات پر غوروفکر کرتے ہیں کہ مستقبل قریب نوعِ‌انسان کیلئے کیا تھامے ہوئے ہے تو ہم کیسے خود کو پُرمحبت طور پر اپنے پڑوسیوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کرنے سے باز رکھ سکتے ہیں؟ (‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۲؛‏ یعقوب ۲:‏۸‏)‏ اپنی تفویض کو پورا کرنے کیلئے ہماری وفاداری اُن کیلئے بار بار مواقع فراہم کرتی ہے کہ نجات کیلئے خدا کے پیغام کیلئے جوابی‌عمل دکھائیں، یوں وہ یہ کہنے کے قابل نہیں ہونگے کہ اُنہیں آگاہ نہیں کِیا گیا تھا۔—‏حزقی‌ایل ۵:‏۱۳۔‏

۴ علاوہ‌ازیں، ہمیں نہیں معلوم کہ کب بعض لوگوں کے رویے میں تبدیلی آ جائے۔ اُن کے ذاتی حالات میں تبدیلی، اُن کے خاندان میں کوئی المیہ یا دُنیا کی حالتیں اُنہیں اپنے مستقبل کی بابت سنجیدگی سے سوچنے کی تحریک دینے کا سبب بن سکتی ہیں۔ تاہم، اِس کے ساتھ ساتھ جوکچھ ہم اُن کے دروازے پر کہتے ہیں وہ بھی ایک اُمیدافزا ردِعمل کا سبب بن سکتا ہے۔ (‏واعظ ۹:‏۱۱؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۷:‏۳۱‏)‏ نیز، لوگ نقل‌مکانی کرتے رہتے ہیں۔ ہم اپنے علاقے میں نئے مکینوں سے ملاقات کر سکتے ہیں جو خوشخبری کے لئے جوابی‌عمل دکھائیں گے—‏شاید نوجوان بالغ اب علیٰحدہ رہ رہے ہیں اور زندگی میں اپنے مقصد کی بابت سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔‏

۵ کیا ہم واپس جاتے رہینگے؟ جی‌ہاں!‏ صحائف ہمیں لوگوں کے پاس بار بار جانے کی بہت زیادہ تحریک دیتے ہیں۔ آخرکار جب منادی کا کام مکمل ہو جاتا ہے تو یہوواہ خدمتگزاری میں ہماری مسلسل کوشش کو برکت دیگا اور وہ اُنہیں بھی برکت دیگا جنہوں نے بادشاہتی خوشخبری کیلئے قدردانی کیساتھ جوابی‌عمل دکھایا تھا۔—‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں