ترقیپسندانہ گھریلو بائبل مطالعے کروانا
۱ تنزانیہ کی ایک نرس، ارجنٹینا کی ایک نوعمر اور لٹوِیا کی ایک ماں میں کیا چیز مشترک ہے؟ ۱۹۹۷ ائیربُک (صفحہ ۸، ۴۶، اور ۵۶) بیان کرتی ہے کہ اِن تینوں نے علم کی کتاب سے ہر ہفتے ایک سے زیادہ مرتبہ مطالعہ کرنے کیلئے رضامندی کی بدولت اپنے گھریلو بائبل مطالعوں میں تیزی سے ترقی کی۔ یہ تجویز کِیا گیا کہ جب بھی ممکن ہو تو پبلشروں کو ایک نشست میں کتاب سے ایک باب کا مطالعہ ضرور کرانا چاہئے۔ تاہم، بعض لوگوں نے ایسا کرنا مشکل پایا ہے۔ اگرچہ اِسکا زیادہتر انحصار ہر طالبعلم کے حالات اور اُسکی سیکھنے کی صلاحیت پر ہوگا تاہم تجربہکار اساتذہ نے درجِذیل تجاویز کا اطلاق کرنے سے کامیابی حاصل کی ہے۔
۲ جیساکہ جون ۱۹۹۶کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں بحث کی گئی تھی، اپنے طالبعلموں کی مطالعہ کے لئے تیاری کرنے میں تربیت کرنا ضروری ہے۔ ابتدا میں ہی، اِس بات کی وضاحت اور مظاہرہ کرنا موزوں ہوگا کہ اِسے کیسے کِیا جاتا ہے۔ اُنہیں علم کی کتاب کی اپنی ذاتی کاپی دکھائیں۔ پہلے مل کر سبق تیار کریں۔ طالبعلم کی ایسے کلیدی الفاظ یا اصطلاحات تلاش کرنے میں مدد کریں جو دئیے گئے سوال کا براہِراست جواب دیتے ہیں اور پھر اُن پر نشان لگائیں یا خطکشیدہ کریں۔ بعض پبلشروں نے اپنے طالبعلموں کو نشان لگانے کے لئے رنگین قلم بھی دئیے ہیں۔ اُن کی حوصلہافزائی کریں کہ جب وہ مطالعہ کی تیاری کرتے ہیں تو تمام صحائف کو دیکھیں۔ اِس طرح آپ اُنہیں مینارِنگہبانی کے مطالعہ اور کلیسیائی کتابی مطالعے کے لئے تیاری کرنے کی تربیت بھی دے رہے ہوں گے۔—لوقا ۶:۴۰۔
۳ ایک اچھا اُستاد طالبعلم کو اظہارِخیال کا موقع دیگا اور خود زیادہ باتچیت نہیں کریگا۔ وہ چھوٹے چھوٹے نکات پر موضوع سے دُور چلے جانے سے گریز کرتا ہے۔ وہ شاذونادر ہی اضافی مواد کو باتچیت میں شامل کریگا۔ اِسکی بجائے، وہ سبق کے اہم نکات کو اُجاگر کرتا ہے۔ سوالات کے جواب حاصل کرنے کیلئے مدد دینے کی غرض سے بعض نے طالبعلموں کو اضافی لٹریچر فراہم کِیا ہے۔ نیز، دلچسپی رکھنے والے اشخاص کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے سے مزید تفصیلی معلومات حاصل کرینگے۔
۴ شاید سبق میں حوالہشُدہ تمام صحائف کو دیکھنا ضروری نہ ہو۔ بعض اہم نکات پیراگراف میں درج آیات سے بھی واضح کئے جا سکتے ہیں۔ اعادہ کے دوران، زیرِبحث کلیدی صحائف پر زور دیں اور اُنہیں یاد رکھنے کیلئے طالبعلم کی حوصلہافزائی کریں۔
۵ ایک نشست کا دورانیہ کتنا ہونا چاہئے؟: ضروری نہیں کہ مطالعہ ایک گھنٹے تک ہی محدود رکھا جائے۔ بعض اصحابِخانہ کے پاس وقت ہوتا ہے اور ممکن ہے کہ وہ زیادہ دیر تک مطالعہ کرنا پسند کریں یا ہو سکتا ہے کہ طالبعلم ہفتے میں ایک سے زیادہ مرتبہ مطالعہ کرنا چاہے۔ جو ایسا کر سکتے ہیں اُن کیلئے یہ نہایت سودمند ہوگا۔
۶ جیساکہ یسعیاہ ۶۰:۸ تصویرکشی کرتی ہے، آج یہوواہ کے نئے پرستار لاکھوں کی تعداد میں ”بادل کی طرح اُڑے چلے آتے ہیں اور جیسے کبوتر اپنی کابک کی طرف“ اُسکے لوگوں کی کلیسیاؤں میں آ رہے ہیں۔ جب یہوواہ بھیڑخصلت لوگوں کو جمع کرنے کے کام کی رفتار کو تیز کرتا ہے تو آئیے ہم سب یہوواہ کی قربت میں کام کرتے ہوئے اپنا حصہ ادا کریں۔—یسعیاہ ۶۰:۲۲۔