یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏97 ص.‏ 5-‏10
  • خدمتی اجلاس برائے مارچ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے مارچ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از مارچ ۳
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۰
  • ہفتہ شروع از مارچ ۱۷
  • ہفتہ شروع از مارچ ۲۴
  • ہفتہ شروع از مارچ ۳۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 3/‏97 ص.‏ 5-‏10

خدمتی اجلاس برائے مارچ

ہفتہ شروع از مارچ ۳

گیت ۵۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ مارچ ۲۳ کو میموریل کیلئے تمام دلچسپی لینے والے اشخاص کو دعوت دینا شروع کر دیں۔ میموریل کے دعوت‌نامے کی ایک کاپی دکھائیں اور سب کو تاکید کریں کہ اِنہیں کافی مقدار میں حاصل کریں اور اسی ہفتے تقسیم کرنا شروع کر دیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏اپنا گھر بنا۔“‏ سوالاًجواباً۔ ۱۹۹۵ کی ائیربُک کے صفحہ ۲۲۸ سے تجربات کو شامل کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏پائیدار مستقبل محفوظ کرنے کیلئے خاندانوں کی مدد کرنا۔“‏ (‏پیراگراف ۱-‏۵)‏ پیراگراف ۱ پر مختصر تبصرہ کریں اور پھر گفتگو کریں کہ باب کے عنوانات، رنگیں تصاویر اور نظرثانی کے بکس کو استعمال کرتے ہوئے فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی]‏ کیلئے دلچسپی کو کیسے اُبھارا جا سکتا ہے۔ لائق پبلشروں سے پیراگراف ۲-‏۵ کی پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ جن خاندانوں نے پہلے دلچسپی کا اظہار کِیا ہے اُنہیں کتاب پیش کرنے کی خصوصی کوشش کریں۔‏

گیت ۷۱ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۱۰

گیت ۵۶

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ سب کو یاد کرائیں کہ روزبروز کتابِ‌مقدس کی تحقیق کرنا میں جس طرح مارچ ۱۸-‏۲۳ کیلئے میموریل بائبل پڑھائی کی خاکہ‌کشی کی گئی ہے اُسکے مطابق پڑھائی کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏تُم شکرگزار رہو۔“‏ سوالاًجواباً۔ سب کو چاہئے کہ بائبل طالبعلموں، دلچسپی لینے والے اشخاص، موافق میلان رکھنے والے خاندانی افراد اور اُن تمام بہن بھائیوں کو جو کلیسیا کیساتھ فعال رفاقت نہیں رکھتے میموریل پر حاضر ہونے کیلئے دعوت دینے کی سنجیدہ کوشش کریں۔ ایک مختصر مظاہرہ کروائیں جس میں ایک پبلشر میموریل کے دعوت‌نامے کو استعمال کرتے ہوئے، دلچسپی لینے والے کسی شخص کو میموریل پر آنے کی دعوت دیتا ہے۔ جولائی ۱، ۱۹۸۸ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۱۱، پیراگراف ۱۶-‏۱۷ سے اضافی تبصرے کریں۔ جو ایسا کر سکتے ہیں اُن سب کی اپریل اور مئی کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏پائیدار مستقبل محفوظ کرنے کیلئے خاندانوں کی مدد کرنا۔“‏ (‏پیراگراف ۶-‏۸)‏ یہ ظاہر کرنے کیلئے چند تجاویز پیش کریں کہ ملازمت پر، سکول میں، پارک میں یا پبلک ٹرانسپورٹ میں اور اسکے علاوہ رشتہ‌داروں سے ملاقات کے دوران غیررسمی گواہی دیتے ہوئے کیسے فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی]‏ کی کتاب کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ ایک لائق پبلشر سے پیراگراف ۶ اور ۷ کی پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔ واپسی ملاقات کے دوران بات‌چیت کو ایک شخص کی یہ سمجھنے میں مدد کرنی چاہئے کہ بائبل کا مطالعہ کیسے خاندانی بندھنوں کو مضبوط کر سکتا ہے۔ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ بروشر میں سے مطالعے، بعد میں علم کی کتاب میں منتقل کرنے کے نصب‌العین کیساتھ کرائے جانے چاہئیں یا پھر مطالعہ علم کی کتاب میں سے ہی شروع کِیا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۷۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۱۷

گیت ۶۳

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ”‏میموریل یاددہانیاں“‏ کا اعادہ کریں اور میموریل کے مقامی انتظامات کو بیان کریں۔ سب کو چاہئے کہ بائبل طالبعلموں اور دلچسپی لینے والے اشخاص کو حاضر ہونے میں مدد دینے کیلئے حتمی منصوبے بنائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔ یا ایک بزرگ کے ذریعے ستمبر ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچ‌ٹاور صفحہ ۲۲-‏۲۴ سے ”‏کیا آپکو واقعی معذرت کرنے کی ضرورت ہے؟“‏ کے مضمون پر مبنی تقریر۔‏

۱۵ منٹ:‏ ایئربُک آف جیہواز وٹنسز ۱۹۹۷ کا اچھا استعمال کریں۔ ایک والد اپنے خاندان کیساتھ صفحہ ۳-‏۹ میں احاطہ‌شُدہ اہم نکات کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کیوں پوری دُنیا میں تھیوکریٹک ترقی کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ والد یہ بیان کرتا ہے کہ کیسے آئندہ سال کے دوران وہ ہر روز کھانے کے وقت پر ائیربُک کی سلسلہ‌وار پڑھائی کرینگے اور اسکے ساتھ ساتھ روزانہ کی آیت پر بھی غور کرینگے۔‏

گیت ۷۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۲۴

گیت ۶۷

۹ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ اس بات کی وضاحت کریں کہ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کیلئے ابھی بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔ مہینے کے دوران مقامی طور پر خدمت کیلئے جمع ہونے کے جو اضافی انتظامات کئے گئے ہیں اُنکا خاکہ بیان کریں۔‏

۲۴ منٹ:‏ ”‏واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے دلیری حاصل کریں۔“‏ (‏پیراگراف ۱-‏۲۰)‏ سوالاًجواباً۔ مختصراً پیراگراف ۱۶ کا مظاہرہ کریں۔‏

۱۲ منٹ:‏ خدمت کا آغاز کرنے میں نئے پبلشر کی مدد کرنا۔ جون ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ کے پیراگراف ۱۹ پر نظرثانی کریں۔ مظاہرہ کریں کہ کیسے ایک لائق پبلشر ایسے بائبل طالبعلم کو تیاری کرواتا ہے جسے حال ہی میں بزرگوں نے غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر بننے کی اجازت دی ہے۔ وہ ملکر آور منسٹری کتاب کے صفحہ ۱۱۱، پیراگراف ۲ پر نظرثانی کرتے ہیں۔ تجربہ‌کار پبلشر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ گھرباگھر گواہی دینے کے کام میں حصہ لیتے وقت کس چیز کا سامنا ہو سکتا ہے اور یہ کہ اگر زیادہ‌تر لوگ جوابی‌عمل نہیں دکھاتے تو بے‌حوصلہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پبلشر ایسی خوشی کو ظاہر کرنے والا ایک حوصلہ‌افزا تجربہ بیان کرتا ہے جو ہمیں اُس وقت حاصل ہوتی ہے جب کوئی سننے والا مخلص شخص مل جاتا ہے۔ ملکر وہ رسالے کی ایک مختصر، سادہ پیشکش تیار کرتے ہیں اور پھر اسکی مشق کرتے ہیں۔ حوصلہ‌افزا تعریف کی جاتی ہے اور اس ہفتے میدانی خدمت میں ملکر کام کرنے کا حتمی بندوبست بنایا جاتا ہے۔‏

گیت ۸۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مارچ ۳۱

گیت ۷۰

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ دلچسپی رکھنے والے تمام اشخاص کو اپریل ۶ کو خاص پبلک تقریر پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ سب کو مارچ کی اپنی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنا یاد دلائیں۔ اُن سب کے ناموں کا اعلان کریں جو اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کر رہے ہیں۔ سوالی بکس پر نظرثانی کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏واپسی ملاقاتیں کرنے کیلئے دلیری حاصل کریں۔“‏ (‏پیراگراف ۲۱-‏۳۵)‏ سوالاًجواباً۔ صفحہ ۳ کے بکس پر نظرثانی کریں۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ میدانی خدمت کی رپورٹ دیتے وقت مہینے کے دوران کی جانے والی تمام واپسی ملاقاتوں کو شامل کریں۔‏

۱۰ منٹ:‏ اپریل کیلئے لٹریچر کی پیشکش پر نظرثانی کریں۔ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۸ پر پیراگراف ۳، ۴ اور ۸ میں دی گئی رسالے کی پیشکشوں کو تیار کرنے کے سلسلے میں تجاویز کو مختصراً بیان کریں۔ ایک یا دو پبلشروں سے مختصر پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں اور عطیات دینے کے بندوبست کا ذکر کریں۔ پبلشروں کو اُنکا ریکارڈ رکھنا چاہئے جو رسالے لیتے ہیں اور اُنہیں اپنی میگزین روٹ میں شامل کرنا چاہئے۔‏

گیت ۹۲ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں