اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ: دی سیکرٹ آف فیملی ہیپینس۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ ہفتہ کے دوران کارگزاری کیلئے بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ جون: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے مُتعیّنہ کسی شخص کو یکم مارچ یا اسکے بعد جلدازجلد کلیسیا کے اکاؤنٹ کا آڈٹ کرنا چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو کلیسیا کے سامنے اعلان کریں۔
▪ اس سال میموریل کے موسم کے لئے خاص پبلک تقریر زیادہتر کلیسیاؤں میں اپریل ۴، بروز جمعہ پیش کی جائے گی۔ تقریر کا عنوان ہے ”دُنیاوی آلودگیوں سے پاک رہیں۔“ ہم سب کو حاضر ہونا چاہئے اور ایسے دلچسپی لینے والے اشخاص کی جو میموریل پر آئے تھے تقریر پر حاضر ہونے کیلئے مدد کرنی چاہئے۔ جوکچھ ہم سنیں گے وہ یقینی طور پر خدا کو خوش کرنے کے نئے عزم کا باعث بنیگا۔
▪ گریٹسٹ مین کتاب کے کلیسیائی مطالعوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی خاطر، براہِمہربانی ستمبر ۱۹۹۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ پر شائعکردہ شاندار ہدایات پر غور کریں۔ مضمون اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہر سبق کو کیسے تیار کِیا جائے اور یہ کہ کلیسیائی کتابی مطالعہ کا طریقہکار کیا ہوگا۔ مطالعہ کرانے والے اور حاضرین اِن معلومات پر نظرثانی کرنے سے مستفید ہونگے۔
▪ ہر علاقے میں، سال کے مختلف اوقات پر دُنیاوی تعطیلات ہوتی ہیں جو بچوں کو سکول سے فارغ کر دیتی ہیں اور یوں کچھ وقت کے لئے دُنیاوی کام سے فراغت بخشتی ہیں۔ یہ کلیسیا کے لئے میدانی خدمتگزاری میں اضافی شرکت کرنے کے شاندار مواقع فراہم کرتی ہیں۔ بزرگوں کو ایسے مواقع کی تلاش میں رہنا چاہئے اور ان تعطیلات کے دوران گروپ کے طور پر گواہی دینے کا جو بندوبست کِیا گیا ہے کلیسیا کو اس سے پہلے ہی مطلع کر دینا چاہئے۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟—سندھی
وِن سموَن یُو لَو ڈائز—گجراتی