یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏97 ص.‏ 9-‏10
  • پائیدار مستقبل محفوظ کرنے کیلئے خاندانوں کی مدد کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پائیدار مستقبل محفوظ کرنے کیلئے خاندانوں کی مدد کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ہر عمر کے لوگوں کو خاندانی خوشی کی کتاب پیش کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • دوسروں کو خاندانی خوشی کا راز پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 3/‏97 ص.‏ 9-‏10

پائیدار مستقبل محفوظ کرنے کیلئے خاندانوں کی مدد کرنا

۱ ایک ماہرِمالیات نے کالج سے فارغ‌التحصیل ہونے والی جماعت سے کہا:‏ ”‏لالچ فائدہ‌مند ہے،“‏ اُس نے مزید کہا:‏ ”‏آپ لالچی ہوتے ہوئے بھی اپنی عزتِ‌نفس کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔“‏ یہ اس بات کی ایک مثال ہے کہ دُنیا کیسے مفادپرستی کی ایک شخص کے اپنے مستقبل کو یقینی بنانے کے طریقے کے طور پر تائید کرتی ہے۔ اسکے بالکل برعکس، یسوع نے سکھایا کہ ایک مسیحی کو ”‏اپنی خودی سے انکار“‏ کرنا چاہئے کیونکہ .‏ .‏ .‏ ”‏اگر آدمی ساری دُنیا حاصل کرے اور اپنی جان کا نقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائدہ ہوگا؟“‏ (‏متی ۱۶:‏۲۴-‏۲۶‏)‏ پائیدار مستقبل محفوظ کرنے کیلئے ایک شخص کو اپنی تمام زندگی خدا کی مرضی بجا لانے پر مرتکز رکھنی چاہئے—‏آجکل خاندانوں کیلئے سب سے اہم نصب‌العین۔ (‏زبور ۱۴۳:‏۱۰؛‏ ۱-‏تیمتھیس ۴:‏۸‏)‏ یہ پیغام دی سیکرٹ آف فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی کا راز]‏ کتاب کے آخری باب میں دیا گیا ہے۔ یہ نئی اشاعت لوگوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہے کہ زندگی میں درحقیقت اہم چیز کیا ہے اور وہ اپنے خاندانوں کے فائدے کیلئے کیسے کام کر سکتے ہیں۔ جب ہم ہر جگہ مسلسل خوشخبری کی مُنادی کرتے رہتے ہیں تو ہم کونسی ایسی بات کہہ سکتے ہیں جو اُن لوگوں کی جن سے ہم ملتے ہیں فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی]‏ کتاب پڑھنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کریگی؟ چند تجاویز پیشِ‌خدمت ہیں:‏

۲ دروازوں اور گلی‌کوچوں دونوں جگہوں پر گفتگو شروع کرنے کیلئے آپ ”‏خاندانی زندگی سے لُطف اُٹھانا“‏ اشتہار کو آزما سکتے ہیں۔ آپ پوچھ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏جدید طرزِزندگی ہمارے لئے جن پریشانیوں کا باعث بنتی ہے اُنکے باوجود، کیا آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ خوشحال خاندانی زندگی حاصل کرنا واقعی ممکن ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ یہ اشتہار ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ایسا ممکن ہے۔ کیا آپ اسے پڑھنا پسند کرینگے؟“‏ اگر اسے قبول کِیا جاتا ہے تو آپ یہ کہتے ہوئے بات‌چیت جاری رکھ سکتے ہیں:‏ ”‏چونکہ آپ اس مضمون میں دلچسپی رکھتے ہیں تو شاید آپ اس کتاب سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں جو خاندانی دائرے کے اندر خوشی حاصل کرنے کے سلسلے میں مفصل پندونصیحت فراہم کرتی ہے۔“‏ فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی]‏ کتاب کی فہرستِ‌مضامین دکھائیں۔ چند ایک جاذبِ‌نظر ابواب کے عنوانات دکھائیں۔ صفحہ ۱۰ پر کھولیں اور پیراگراف ۱۷ کے آخری جملے سے لیکر پیراگراف ۱۸ کے آخر تک پڑھیں۔ کتاب پیش کریں۔ وضاحت کریں کہ آپ اَور بھی بہت کچھ بتانا چاہتے ہیں اور معلوم کریں کہ آپ دوبارہ ملاقات کب کر سکتے ہیں۔‏

۳ خاندانی زندگی کی بابت اپنی ابتدائی گفتگو کی پیروی آپ کچھ یوں کہتے ہوئے کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آپ نے جو کتاب لی تھی مَیں اُس میں سے کچھ دکھانا چاہونگا جو میرے خیال میں آپکو پسند آئیگا۔ آخری باب خاندانی خوشی کے حقیقی راز پر توجہ مبذول کراتا ہے۔ [‏صفحہ ۱۸۳ پر پیراگراف ۲ پڑھیں۔]‏ غور کریں کہ خدا کی مرضی بجا لانے کیلئے ملکر کام کرنا اصل کُنجی ہے۔ ہم اس بات کی سفارش کرتے ہیں کہ خاندان ملکر بائبل کا مطالعہ کریں تاکہ یہ جان سکیں کہ خدا کی مرضی کیا ہے اور گھرانے کے اندر اسکا اطلاق کیسے کِیا جائے۔ ہم مُفت بائبل مطالعے کے کورس کی پیشکش کرتے ہیں جسے مکمل کرنے کیلئے صرف چند ماہ درکار ہیں۔ اگر آپ مجھے اجازت دیں تو مَیں آپکو دکھاؤنگا کہ یہ کیسے کرایا جاتا ہے۔“‏ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم کی کتاب میں سے کسی ایک کیساتھ جو زیادہ موزوں ہوگا واپسی ملاقات کریں۔‏

۴ سکول میں ہم‌جماعتوں سے یا علاقے کے نوجوانوں سے بات‌چیت کرتے ہوئے شاید آپ اس سوال کو اثرپذیر پائیں:‏

▪ ”‏والدین اور بچوں کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کے سلسلے کو کھلا رکھنا کسقدر اہمیت کا حامل ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ خاندانی زندگی کی بابت یہ دستی کتاب ’‏دیانتدارانہ اور کھلے رابطے‘‏ کے مضمون پر کیا بیان کرتی ہے۔ [‏فیملی ہیپی‌نس کتاب کے صفحہ ۶۵ پر پیراگراف ۴ پورا اور پیراگراف ۵ کا پہلا جملہ پڑھیں۔]‏ اس کے بعد کے پیراگراف عملی تجاویز فراہم کرتے ہیں کہ خاندان کے اندر رابطے کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا عنوان ہے دی سیکرٹ آف فیملی ہیپی‌نس۔ [‏خاندانی خوشی کا راز]‏ اگر آپ اسے پڑھنا پسند کریں اور ایسا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں تو آپ یہ کاپی رکھ سکتے ہیں۔“‏ وضاحت کریں کہ جو کچھ وہ پڑھتا ہے اُس پر اُسکی رائے معلوم کرنے کیلئے آپ بعد میں تشریف لائینگے۔‏

۵ والدین اور بچے کے مابین رابطے کی بابت کسی نوجوان سے اپنی ابتدائی گفتگو کو آپ یہ کہتے ہوئے آگے بڑھا سکتے ہیں:‏

▪ ”‏اپنے خاندان کے اندر اچھا رابطہ رکھنے کی اہمیت کے سلسلے میں آپ نے جس دلچسپی کا اظہار کِیا ہے مَیں اُس کی بڑی قدر کرتا ہوں۔ آپ کے خیال میں سب سے اہم موضوع کیا ہے جس پر والدین اور بچوں کو گفتگو کرنی چاہئے؟“‏ جواب دینے دیں۔ اس کے بعد فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی]‏ کتاب کا صفحہ ۶۸ کھولیں اور اُس جواب کو پڑھیں جو پیراگراف ۱۱ کے پہلے نصف حصے میں پایا جاتا ہے۔ ”‏ہفتہ‌وار بائبل مطالعہ خدا کا علم حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔“‏ بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ پیش کریں۔ وضاحت کریں کہ اس کے ۱۶ اسباق بائبل کے پیغام کا بنیادی خاکہ فراہم کرتے ہیں۔ صفحہ ۲ کا تعارف پڑھیں اور اسکے بعد پہلے سبق پر باہم‌بحث کریں۔‏

۶ گھرباگھر کے کام کے دوران یا شاید کسی پارک یا کھیل کے میدان میں اگر آپکی ملاقات ایک باپ یا ماں سے ہوتی ہے تو آپ یہ کہتے ہوئے دلچسپی کو اُبھار سکتے ہیں:‏

▪ ”‏مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات سے اتفاق کرینگے کہ آجکل بچوں کی پرورش کرنا واقعی ایک چیلنج ہے۔ آپ کے خیال میں کیا چیز آپکے خاندان کو مخربِ‌اخلاق اثرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ کچھ قابلِ‌اعتماد مشورت پیشِ‌خدمت ہے جسے مَیں نے مفید پایا ہے۔“‏ فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی]‏ کتاب کے صفحہ ۹۰ پر پیراگراف ۱ کی مثال بیان کریں اور پیراگراف ۲ پڑھیں۔ بیان کریں کہ یہ کیسے متوازن راہنمائی فراہم کرتی ہے جو درحقیقت خاندانوں کو تباہ‌کُن اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کارآمد ہے۔ ایک کاپی چھوڑنے کی پیشکش کریں اور کسی بھی ممکنہ سوال کا جواب دینے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔‏

۷ ایک باپ یا ماں کیساتھ جس نے ”‏فیملی ہیپی‌نس“‏ [‏خاندانی خوشی]‏ کتاب قبول کی تھی اپنی دوسری ملاقات کے دوران آپ اسطرح سے بات‌چیت جاری رکھ سکتے ہیں:‏

▪ ”‏جب ہم پہلی مرتبہ ملے تھے تو مَیں سمجھ گیا تھا کہ آپ واقعی اپنے بچوں کی فکر کرتے ہیں اور اُنہیں خراب اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آپ ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ شاید آپ نے ابھی تک اسے نہ پڑھا ہو مگر اس کتاب میں جو مَیں نے آپ کے پاس چھوڑی تھی ایک اہم نکتہ بیان کِیا گیا ہے جسے آپ کو دیکھنا چاہئے۔ [‏صفحہ ۵۹ پر پیراگراف ۱۹ پڑھیں۔]‏ خدا کیساتھ رشتے کو فروغ دینا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اُسے اُس کے تحریری کلام بائبل کی معرفت جانیں۔ کیا آپ پسند کرینگے کہ مَیں اس چیز کا مظاہرہ کروں کہ ہم ایک خاندان کے طور پر کیسے بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں؟“‏

۸ دُنیاوی مشیر خاندانوں کو خوشی کا راستہ تو نہیں دکھا سکتے لیکن اُنہیں مایوس ضرور کر دیں گے۔ پس آئیے ہم فیملی ہیپی‌نس [‏خاندانی خوشی]‏ کتاب کو وسیع پیمانے پر تقسیم کریں تاکہ ہر جگہ لوگوں کو خدا کے کلام کے ذریعے پائیدار مستقبل محفوظ کرنے میں مدد دی جا سکے۔—‏۱-‏تیمتھیس ۶:‏۱۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں