یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏97 ص.‏ 6
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ملتا جلتا مواد
  • تجہیزوتکفین کی رسومات کی بابت مسیحی نظریہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • یہوواہ کے گواہ جنازے کے سلسلے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 3/‏97 ص.‏ 6

سوالی بکس

◼ جب کلیسیا سے تجہیزوتکفین کا بندوبست کرنے میں مدد دینے کی درخواست کی جاتی ہے تو مندرجہ‌ذیل سوالات پیدا ہو سکتے ہیں:‏

جنازے کی تقریر کسے دینی چاہئے؟‏ یہ فیصلہ خاندان کے افراد کو کرنا ہوگا۔ وہ روحانی طور پر مضبوط کسی بھی بپتسمہ‌یافتہ بھائی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر مجلسِ‌بزرگان سے مقرر فراہم کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تو وہ سوسائٹی کے خاکے پر مبنی تقریر پیش کرنے کیلئے عموماً ایک لائق بزرگ کا انتخاب کرینگے۔ تاہم مُتوَفّی کی شان بڑھانے کی بجائے اُن عمدہ خوبیوں پر توجہ دلانا مناسب ہو سکتا ہے جو اُس نے ظاہر کی تھیں۔‏

کیا کنگڈم ہال استعمال کِیا جا سکتا ہے؟‏ اگر بزرگوں کی جماعت نے اجازت دے دی ہے اور اگر یہ باقاعدہ ترتیب‌شُدہ اجلاسوں میں مداخلت کا باعث نہیں بنتا تو ایسا کِیا جا سکتا ہے۔ اگر مُتوَفّی اچھی شہرت کا مالک تھا اور کلیسیا کا ایک رُکن یا کلیسیا کے کسی رُکن کا چھوٹا بچہ تھا تو اِس صورت میں بھی ہال استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اگر ایک شخص غیرمسیحی چال‌چلن کی وجہ سے عام رسوائی کا باعث بنا ہے یا دیگر ایسے عناصر موجود ہیں جو کلیسیا پر ناموافق اثر ڈال سکتے ہیں تو بزرگ ہال استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔—‏آور منسٹری کتاب کے صفحات ۶۲-‏۶۳ کو دیکھیں۔‏

عموماً، کنگڈم ہال بے‌ایمانوں کے جنازوں کے لئے استعمال نہیں کئے جاتے۔ صرف اُس صورت میں ایسا کِیا جا سکتا ہے جب خاندان کے باقی افراد بپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کے طور پر فعال رفاقت رکھتے ہیں، مُتوَفّی کی بابت کلیسیا کے کافی زیادہ لوگ جانتے تھے کہ وہ سچائی کیلئے موافق میلان رکھتا تھا اور یہ کہ اپنے علاقوں میں دُرست چال‌چلن کیلئے مشہور تھا اور یہ کہ پروگرام میں کسی بھی طرح کی دُنیاوی رسومات شامل نہیں ہیں۔‏

کنگڈم ہال کے استعمال کی اجازت دیتے وقت، بزرگ اس بات پر بھی غور کرینگے کہ آیا جنازہ کے وقت دستور کے موافق صندوق کا ہونا ضروری ہے۔ اگر ایسا ہے تو وہ اسے ہال میں لانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔‏

دُنیاوی لوگوں کے جنازوں کی بابت کیا ہے؟‏ اگر مُتوَفّی لوگوں میں اچھی شہرت رکھتا تھا تو ایک بھائی ماتم والے گھر میں یا قبرستان میں بائبل سے تسلی‌بخش تقریر دے سکتا ہے۔ کلیسیا کسی ایسے شخص کی تجہیزوتکفین سے انکار کر دیگی جو بداخلاق، غیرقانونی چال‌چلن کیلئے مشہور تھا یا جسکا طرزِزندگی بائبل اُصولوں کے برعکس تھا۔ یقینی طور پر ایک بھائی کسی بھی طرح کی بین‌الاعتقادی رسومات کے انعقاد میں ایک پادری کیساتھ شریک نہیں ہوگا نہ ہی بڑے بابل کے کسی چرچ میں ادا کئے جانے والے جنازے میں شریک ہوگا۔‏

اُس صورت میں کیا ہو جب مُتوَفّی کو خارج کر دیا گیا تھا؟‏ عام طور پر کلیسیا اس میں شامل نہیں ہوگی۔ کنگڈم ہال استعمال نہیں کِیا جائیگا۔ اگر وہ شخص توبہ کا ثبوت دیتا رہا اور دوبارہ بحال کئے جانے کی خواہش کا اظہار کرتا رہا تھا تو بے‌ایمانوں کیلئے گواہی اور رشتہ‌داروں کی تسلی کیلئے ایک بھائی کا ضمیر اُسے ماتم والے گھر یا قبرستان میں تقریر دینے کی اجازت دے سکتا ہے۔ تاہم، یہ فیصلہ کرنے سے پہلے، مجلسِ‌بزرگان سے مشورہ کرنا اور جو مشورہ وہ دیتے ہیں اُس پر غوروخوض کرنا اُس بھائی کیلئے دانشمندی کی بات ہوگی۔ ایسی حالتوں میں جہاں اُس بھائی کا شامل ہونا دانشمندی نہیں ہوگا، ایک ایسے بھائی کیلئے جو مُتوَفّی شخص کے خاندان کا ایک رُکن ہے یہ مناسب ہو سکتا ہے کہ رشتہ‌داروں کی دلجوئی کیلئے تقریر پیش کرے۔‏

مزید ہدایت واچ‌ٹاور اکتوبر ۱۵، ۱۹۹۰، صفحات ۳۰-‏۳۱؛ ستمبر ۱۵، ۱۹۸۱، صفحہ ۳۱؛ مارچ ۱۵، ۱۹۸۰، صفحات ۵-‏۷؛ جون ۱، ۱۹۷۸، صفحات ۵-‏۸؛ جون ۱، ۱۹۷۷، صفحات ۳۴۷-‏۳۴۸؛ مارچ ۱۵، ۱۹۷۰، صفحات ۱۹۱-‏۱۹۲؛ اور اویک!‏ ستمبر ۸، ۱۹۹۰ کے صفحات ۲۲-‏۲۳ اور مارچ ۲۲، ۱۹۷۷، صفحات ۱۲-‏۱۵ کے شماروں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں