یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏97 ص.‏ 5
  • خدمتی اجلاس برائے فروری

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے فروری
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از فروری ۳
  • ہفتہ شروع از فروری ۱۰
  • ہفتہ شروع از فروری ۱۷
  • ہفتہ شروع از فروری ۲۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 2/‏97 ص.‏ 5

خدمتی اجلاس برائے فروری

ہفتہ شروع از فروری ۳

گیت ۲۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں سے منتخب اعلانات۔ تھیوکریٹک خبریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏اُس کام میں شریک ہوں جو کبھی دہرایا نہیں جائیگا۔“‏ سوالاًجواباً۔ اگر وقت اجازت دے تو پروکلیمرز بُک کے صفحات ۷۱۴-‏۷۱۵ پر ”‏خبردار رہو—‏کیسے؟“‏ سے نکات کو شامل کریں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏فوری ضرورت کے احساس کیساتھ خوشخبری پیش کرنا۔“‏ (‏پیراگراف ۱-‏۵)‏ پیراگراف ۱ پر مختصر تبصرہ کرنے کے بعد، چیئرمین دو یا تین پبلشروں کیساتھ پیراگراف ۲-‏۵ پر گفتگو کرتا ہے۔ وہ مجوزہ پیشکشوں کے اہم نکات پر نظرثانی کرتے ہیں اور رائے‌زنی کرتے ہیں کہ کیوں یہ یا ایسی ہی پیشکشیں مقامی علاقے میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ پبلشر پیشکشوں کی باری باری مشق کرتے ہیں۔ چیئرمین تعریف کرتا ہے اور اُنہیں مزید مؤثر بنانے کیلئے تجاویز پیش کرتا ہے۔ پھر وہ سامعین سے مطالعے شروع کرانے کے نشانے کو حاصل کرنے کے طریقوں کی بابت پوچھتا ہے۔ واضح خیالات پیش کرتا ہے کہ کیسے آخرکار علم کی کتاب سے مطالعہ شروع کرایا جائے۔‏

گیت ۳۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۱۰

گیت ۲۹

۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۰ منٹ:‏ ”‏فوری ضرورت کے احساس کیساتھ خوشخبری پیش کرنا۔“‏ (‏پیراگراف ۶-‏۸)‏ پیراگراف ۶-‏۷ کی پیشکشوں کا مظاہرہ کریں۔ جہاں دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں واپسی ملاقات کرنے کی ضرورت پر زور دیں۔‏

۳۰ منٹ:‏ ”‏۱،۰۰،۰۰۰ امدادی پائنیر—‏درکار۔“‏ خدمتی نگہبان کے ذریعے سوالاًجواباً احاطہ۔ صفحہ ۳ پر بکس کو نمایاں کریں۔ صفحہ ۶ پر شیڈول کے نمونے پر نظرثانی کریں۔ ہر بپتسمہ‌یافتہ پبلشر کیلئے اس بات پر ذاتی اور دُعائیہ غوروخوض کرنا لازمی ہے کہ آیا وہ ایک یا زیادہ مہینوں کیلئے نام درج کرانے کے لائق ہے۔ غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر ہر ماہ گھنٹوں کا اپنا ذاتی ہدف قائم کرنے سے خدمتگزاری میں اپنا حصہ بڑھا سکتے ہیں۔‏

گیت ۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۱۷

گیت ۳۰

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حالیہ رسالوں سے دلچسپ نکاتِ‌گفتگو کا ذکر کریں جنہیں اس ہفتے خدمت میں استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

۱۳ منٹ:‏ ”‏میموریل—‏ایک نہایت اہم تقریب!‏“‏ سوالاًجواباً۔ حوصلہ‌افزائی کریں کہ امدادی پائنیرنگ کرنے سے مارچ کے پورے مہینے میں خاص کوشش کریں۔ میموریل کے دعوت‌ناموں کے استعمال کو واضح کریں۔‏

۲۲ منٹ:‏ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانا۔ حالیہ مہینوں میں، لاکھوں مجلد کتابیں پیش کی گئی ہیں۔ اس سے بہتیرے گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے کی بنیاد مہیا ہوتی ہے۔ مقامی سطح پر کتابیں اور دیگر لٹریچر پیش کرنے کے معاملے میں جوکچھ انجام پایا ہے اُس پر نظرثانی کریں۔ تمام دلچسپی کی پیروی کرنے کیلئے پبلشروں کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ مختلف پبلشروں کو یہ بتانے کا موقع دیں کہ نئے گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے کیلئے اُنکی طرف سے کوشش درکار ہے۔ اس بات پر زور دیں کہ ہماری تفویض کا جزوِلازم شاگرد بنانا ہے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ اگر ہم جون ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں بیان‌کردہ تجاویز کا اطلاق کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کام مؤثر طور پر کِیا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۴۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۲۴

گیت ۳۲

۱۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ اُن تمام لوگوں کے ناموں کا اعلان کریں جو مارچ میں امدادی پائنیر خدمت کر رہے ہیں۔ وضاحت کریں کہ ابھی درخواست دینے کیلئے بہت دیر نہیں ہوئی ہے۔ مہینے کے دوران مقامی سطح پر خدمت کے اجلاسوں کیلئے کئے گئے اضافی انتظامات کو بیان کریں۔ احتیاط سے سوالی بکس کا اعادہ کریں۔‏

۱۲ منٹ:‏ ”‏آپکے رشتہ‌داروں کی بابت کیا ہے؟“‏ شوہر اور بیوی مضمون پر اکٹھے گفتگو کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کیسے بے‌ایمان رشتہ‌داروں کے پاس خوشخبری لیکر جائیں۔—‏دیکھیں فروری ۱۵، ۱۹۹۰، واچ‌ٹاور، صفحات ۲۵-‏۲۷۔‏

۱۵ منٹ:‏ مارچ کیلئے لٹریچر پیشکش پر نظرثانی کریں—‏دی سیکرٹ آف دی فیملی ہیپی‌نس۔ جدید معاشرے میں خاندانی تنزلی کی وجوہات پر مختصراً غور کریں۔ (‏دیکھیں اکتوبر ۱۵، ۱۹۹۲، واچ‌ٹاور، صفحات ۴-‏۷۔)‏ صفحہ ۳ پر کتاب کی فہرستِ‌مضامین پر نظرثانی کریں۔ سامعین کو ایسے ابواب منتخب کرنے کی دعوت دیں جو پیشکش کیلئے بنیاد مہیا کر سکتے ہیں۔ مفید تعلیمی بکس کو نمایاں کریں جو ہر باب کے آخر پر دکھائی دیتا ہے۔ ایک لائق پبلشر سے مظاہرہ کرائیں کہ کیسے کتاب کو پیش کِیا جائے۔ سب کو یاد دلائیں کہ اس ویک‌اینڈ پر استعمال کرنے کیلئے کاپیاں حاصل کر لیں۔‏

گیت ۴۸ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں