یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏96 ص.‏ 8
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول میں اندراج

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک منسٹری سکول میں اندراج
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک سکول جو ہمیں زندگی کا سب سے اہم کام انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • سن 2015ء کے مسیحی خدمتی سکول کے ذریعے اپنی تعلیم دینے کی مہارت کو بہتر بنائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۱۹۹۸
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول پروگرام برائے ۱۹۹۹ سے فائدہ اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 12/‏96 ص.‏ 8

تھیوکریٹک منسٹری سکول میں اندراج

۱ تھیوکریٹک منسٹری سکول لاکھوں یہوواہ کے گواہوں کو خوشخبری کے خادموں کے طور پر تربیت دینے کیلئے آلۂ‌کار ثابت ہوا ہے۔ ہم میں سے بہتیروں کو یاد ہے کہ جب ہم نے پہلی مرتبہ اس سکول میں اندراج کرایا تو ہم کسقدر پریشان اور نااہل محسوس کر رہے تھے اور اب ہم مقررین اور خدا کے کلام کے اُستادوں کے طور پر اپنی روحانی ترقی میں اس کے کردار کی شکرگزاری کیساتھ قدرافزائی کر سکتے ہیں۔ (‏مقابلہ کریں اعمال ۴:‏۱۳‏۔)‏ کیا آپ نے اس شاندار سکول میں اندراج کرایا ہے؟‏

۲ کون اندراج کرا سکتا ہے؟ آرگنائزڈ ٹو آکمپلش آور منسٹری کا صفحہ ۷۳ جواب دیتا ہے:‏ ”‏وہ سب جو سرگرمی سے کلیسیا کیساتھ رفاقت رکھتے ہیں اندراج کرا سکتے ہیں، اُن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو نئے نئے اجلاسوں پر حاضر ہونے لگے ہیں بشرطیکہ وہ مسیحی اُصولوں کے خلاف زندگی بسر نہیں کر رہے۔“‏ ہم سب لائق اشخاص—‏مردوں، عورتوں اور بچوں—‏کو دعوت دیتے ہیں کہ سکول اوورسیئر کے پاس جائیں اور اندراج کیلئے درخواست کریں۔‏

۳ سکول پروگرام برائے ۱۹۹۷:‏ تھیوکریٹک منسٹری سکول پروگرام برائے ۱۹۹۷ بہتیری مختلف اقسام کی بائبل تعلیمات کا احاطہ کرتا ہے۔ کلام کرنے اور تعلیم دینے کی اپنی لیاقتوں کو بہتر بنانے کے علاوہ، ہم اس کے ہفتہ‌وار نصاب میں پائے جانے والے بیشمار روحانی خزانوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ (‏امثال ۹:‏۹‏)‏ اگر ہم سکول کی تیاری کرتے ہیں، جس میں ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی کرنا شامل ہے اور باقاعدہ حاضر ہوتے ہیں تو ہم پروگرام سے بہت زیادہ روحانی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

۴ ۱۹۹۷ میں تفویض نمبر ۲ کے لئے زیادہ‌تر بائبل پڑھائیاں گزشتہ سالوں کی نسبت چھوٹی ہیں۔ اس تفویض کو تیار کرتے ہوئے، طالبعلم کو اپنی پڑھائی کو احتیاط کیساتھ موزوں وقت دینا چاہئے اور پھر اس بات کا تعیّن کرنا چاہئے کہ اپنے حصے کیلئے مختص‌کردہ پانچ منٹ میں سے کتنا وقت تمہید اور اختتام کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ یہ طالبعلم کو اپنے وقت کا بھرپور استعمال کرنے اور اپنی پڑھنے کی لیاقت اور برجستہ طور پر کلام کرنے کی مہارت دونوں کو ترقی دینے کے قابل بنائیگا۔—‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۳‏۔‏

۵ تفویض نمبر ۳ کی پیشکشوں کیلئے جو علم کی کتاب پر مبنی ہیں، غیررسمی گواہی کے ممکنہ پس‌منظر کا اضافہ کِیا گیا ہے۔ لہٰذا، ایک بہن اپنی اس تفویض کیلئے پس‌منظر کے طور پر واپسی ملاقات، بائبل مطالعے یا غیررسمی گواہی کا انتخاب کر سکتی ہے۔ بِلاشُبہ، مؤثر تعلیم پر زیادہ زور دیا جانا چاہئے پس‌منظر پر نہیں۔‏

۶ خواہ آپکو ہدایتی تقریر، بائبل کے اہم نکات یا ایک طالبعلم کی تفویض دینے کا استحقاق حاصل ہے، اپنے حصے کی اچھی تیاری اور مشق کرنے سے، اسے اعتماد اور جوش‌وخروش کیساتھ پیش کرنے سے، وقت سے تجاوز نہ کرنے سے، سکول اوورسیئر کی طرف سے دی جانے والی مشورت کو سننے اور اسکا اطلاق کرنے سے اور ہمیشہ دیانتداری کیساتھ اپنی تفویض کو پورا کرنے کی کوشش کرنے سے آپ تھیوکریٹک منسٹری سکول کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ یوں سکول میں آپکا اندراج آپ کیلئے اور اُن سب کیلئے جو حاضر ہیں بابرکت ثابت ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں